سورۃ 100: العاديات
قرآن کریم
قرآن کریم، سورۃ 100، آیت 1
اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 100، آیت 2
سینے سے آواز نکالتے ہوئے تیز رفتار گھوڑوں کی قَسم۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 100، آیت 3
پھر چنگاریاں اُڑاتے ہوئے شعلے اُگلنے والوں کی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 100، آیت 4
پھر ان کی جو صبح دم چھاپہ مارتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 100، آیت 5
پھر وہ اس (حملے) کے ساتھ غبار اُڑاتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 100، آیت 6
پھر وہ اُس (غبار) کے ساتھ ایک جمعیّت کے بیچوں بیچ جا پہنچتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 100، آیت 7
یقیناً انسان اپنے ربّ کا سخت ناشکرا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 100، آیت 8
اور یقیناً وہ اس پر ضرور گواہ ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 100، آیت 9
اور یقیناً مال کی محبت میں وہ بہت شدید ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 100، آیت 10
پس کیا وہ نہیں جانتا کہ جب اُسے نکالا جائےگا جو قبروں میں ہے؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 100، آیت 11
اور وہ حاصل کیا جائے گا جو سینوں میں ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 100، آیت 12
یقیناً اُن کا ربّ اُس دن ان سے پوری طرح باخبر ہوگا۔