سورۃ 10: يونس
قرآن کریم, حصہ 2
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 21 (عام شمار 10:20)
اور وہ کہتے ہیں کہ اس پر اس کے ربّ کی طرف سے کوئی آیت کیوں نہیں اتاری جاتی؟ تو کہہ دے کہ یقیناً غیب (پر تسلّط) اللہ ہی کا ہے۔ پس انتظار کرو، یقیناً میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں سے ہوں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 22 (عام شمار 10:21)
اور جب ہم لوگوں کو ایک رحمت کا مزا چکھاتے ہیں کسی ایسی تکلیف کے بعد جو اُنہیں پہنچ چکی ہو تو اچانک ہماری آیات میں مکر کرنا اُن کا وطیرہ ہو جاتا ہے۔ اُن سے کہہ دے کہ اللہ (جوابی) مکر میں سب سے زیادہ تیز ہے۔ ہمارے بھیجے ہوئے ایلچی اُسے یقیناً لکھ رہے ہیں جو تم فریب کر رہے ہو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 23 (عام شمار 10:22)
وہی ہے جو تمہیں خشکی پر بھی چلاتا ہے اور تری میں بھی یہاں تک کہ جب تم کشتیوں میں ہوتے ہو اور وہ خوشگوار ہواؤں کی مدد سے اُنہیں لئے ہوئے چلتی ہیں اور وہ اس سے بہت خوش ہوتے ہیں تو اچانک سخت تیز ہوا انہیں آ لیتی ہے اور موج ہر طرف سے اُن کی طرف بڑھتی ہے اور وہ گمان کرنے لگتے ہیں کہ وہ گھیر لئے گئے ہیں، تب وہ اللہ کو پکارتے ہیں دین کو اُسی کے لئے خالص کرتے ہوئے کہ اگر تو ہمیں اس سے نجات دےدے تو یقیناً ہم شکر گزاروں میں سے ہوجائیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 24 (عام شمار 10:23)
پس جب وہ انہیں نجات دے دیتا ہے تو وہ زمین میں ناحق بغاوت کرنے لگتے ہیں۔ اے لوگو! یقیناً تمہاری بغاوت تمہارے اپنے ہی خلاف ہے۔ (تمہیں) دنیا کی زندگی کا تھوڑا سا فائدہ اٹھانا ہے پھر ہماری طرف ہی تمہارا لوٹ کر آنا ہے۔ پھر ہم تمہیں ان اعمال کی خبر دیں گے جو تم کیا کرتے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 25 (عام شمار 10:24)
یقیناً دنیا کی زندگی کی مثال تو اس پانی کی طرح ہے جسے ہم نے آسمان سے اتارا تو اس میں زمین کی روئیدگی گھل مل گئی جس میں سے انسان بھی کھاتے ہیں اور مویشی بھی۔ یہاں تک کہ جب زمین اپنے سنگھار پہن لیتی ہے اور خوب سج جاتی ہے اور اس کے رہنے والے یہ گمان کرنے لگتے ہیں کہ وہ اس پر پورا اختیار رکھتے ہیں تو ہمارا فیصلہ رات یا دن (کسی وقت بھی) اسے آ لیتا ہے اور ہم اُسے ایک ایسے کٹے ہوئے کھیت کی طرح کر دیتے ہیں (جو پھل لانے سے پہلے ہی کٹ گرا ہو) گویا کل تک اس کا کوئی وجود نہ تھا۔ اسی طرح ہم غور وفکر کرنے والوں کے لئے نشانات کو کھول کھول کر بیان کرتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 26 (عام شمار 10:25)
اور اللہ سلامتی کے گھر کی طرف بلاتا ہے اور جسے چاہتا ہے اسے سیدھے راستے کی طرف ہدایت دیتا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 27 (عام شمار 10:26)
جن لوگوں نے احسان کئے ان کے لئے سب سے حسین جزا ہے اور اس سے بھی زیادہ۔ اور ان کے چہروں پر کبھی سیاہی اور ذلت نہیں چھائے گی۔ یہی اہلِ جنت ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 28 (عام شمار 10:27)
اور وہ لوگ جنہوں نے بدیاں کمائیں (ان کےلئے) ہر بدی کی جزا اس جیسی ہی ہوگی اور ان پر ذلت چھا جائے گی۔ اللہ سے ان کو کوئی بچانے والا نہیں ہوگا۔ گویا ان کے چہرے ایک رات کے اندھیرا کر دینے والے ٹکڑے سے ڈھانپ دیئے گئے ہیں۔یہی آگ والے لوگ ہیں وہ اس میں لمبا عرصہ رہنے والے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 29 (عام شمار 10:28)
اور (یاد رکھو) وہ دن جب ہم ان سب کو اکٹھا کریں گے پھر ہم ان سے جنہوں نے شرک کیا کہیں گے اپنی جگہ پر تم (بھی) رُک جاؤ اور تمہارے شریک بھی۔ پھر ہم ان کے درمیان تفریق کردیں گے اور ان کے (مزعومہ) شریک کہیں گے تم ہماری عبادت تو نہیں کیا کرتے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 30 (عام شمار 10:29)
پس اللہ ہی ہمارے اور تمہارے درمیان بطور گواہ کافی ہے۔ یقیناً ہم تمہارے عبادت کرنے سے بے خبر تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 31 (عام شمار 10:30)
وہاں ہر رُوح جان لے گی جو وہ کرتی رہی ہے اور وہ اپنے حقیقی مولیٰ اللہ کی طرف لوٹائے جائیں گے اور اُن سے جاتا رہے گا جو وہ افترا کیا کرتے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 32 (عام شمار 10:31)
پوچھ کہ کون ہے جو تمہیں آسمان اور زمین سے رزق عطا کرتا ہے یا وہ کون ہے جو کانوں اور آنکھوں پر اختیار رکھتا ہے اور زندہ کو مُردہ سے نکالتا ہے اور مُردہ کو زندہ سے نکالتا ہے اور کون ہے جو نظامِ کائنات کو تدبیر سے چلاتا ہے۔ پس وہ کہیں گے کہ اللّٰہ۔ تُو کہہ دے کہ پھر کیا تم تقویٰ اختیار نہیں کروگے؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 33 (عام شمار 10:32)
پس وہی ہے اللہ تمہارا حقیقی ربّ۔ پھر حق کے بعد گمراہی کے سوا کیا رہ جاتا ہے۔ پس تم کہاں پھرائے جا رہے ہو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 34 (عام شمار 10:33)
اسی طرح تیرے ربّ کا فرمان ان لوگوں پر صادق آتا ہے جنہوں نے فسق کیا کہ وہ ہرگز ایمان نہیں لائیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 35 (عام شمار 10:34)
پوچھ کہ کیا تمہارے شرکاءمیں سے بھی کوئی ہے جو تخلیق کا آغاز بھی کرتا ہو پھر اسے دہراتا بھی ہو؟ تُو (ان سے) کہہ دے اللہ ہی ہے جو تخلیق کا آغاز کرتا ہے پھر اسے دہراتا بھی ہے۔پس تم کہاں بہکائے جا رہے ہو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 36 (عام شمار 10:35)
پوچھ کہ کیا تمہارے شرکاءمیں سے کوئی ایسا بھی ہے جو حق کی طرف ہدایت دے؟ کہہ دے اللہ ہی ہے جو حق کی طرف ہدایت دیتا ہے۔ پس کیا وہ جو حق کی طرف ہدایت دیتا ہے زیادہ حق رکھتا ہے کہ اس کی پیروی کی جائے یا وہ جو ہدایت نہیں پا سکتا مگر محض اس صورت میں کہ اسے ہدایت دی جائے؟ پس تمہیں کیا ہو گیا ہے تم کیسے فیصلے کرتے ہو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 37 (عام شمار 10:36)
اور ان میں سے اکثر لوگ ظن کے سوا کسی چیز کی پیروی نہیں کرتے (جبکہ) یقیناً ظن حق سے کچھ بھی بے نیاز نہیں کر سکتا۔ یقیناً اللہ اسے خوب جانتا ہے جو وہ کرتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 38 (عام شمار 10:37)
اور یہ قرآن ایسا نہیں کہ اللہ سے الگ رہ کر (محض) افترا کرلیا جائے۔ لیکن یہ اس کی تصدیق (کرتا) ہے جو اس کے سامنے ہے اور اس کتاب کی تفصیل ہے جس میں کوئی شک نہیں۔ ربّ العالمین کی طرف سے ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 39 (عام شمار 10:38)
کیا وہ یہ کہتے ہیں کہ اس نے اسے افترا کرلیا ہے۔ تُو کہہ دے کہ پھر اس (کی سورت) جیسی کوئی سورت تو بنا لاؤ اور اللہ کے سوا جن کو بلانے کی طاقت رکھتے ہو بلالو اگر تم سچے ہو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 10، آیت 40 (عام شمار 10:39)
حقیقت یہ ہے کہ وہ اُسے جھٹلا رہے ہیں جس کے علم کا وہ احاطہ نہیں کرسکے اور ابھی تک اس کا مفہوم اُن پر ظاہر نہیں ہوا۔ اسی طرح ان لوگوں نے بھی جھٹلایا تھا جو اُن سے پہلے تھے۔ پس تُو دیکھ کہ ظالموں کا کیسا انجام ہوا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad