سورۃ 111: المسد

قرآن کریم

قرآن کریم، سورۃ 111، آیت 1

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 111، آیت 2

تَبَّتۡ يَدَآ أَبِي لَهَبٖ وَتَبَّ

ابو لَہب کے دونوں ہاتھ ہلاک ہوئے اور وہ بھی ہلاک ہوگیا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 111، آیت 3

مَآ أَغۡنَىٰ عَنۡهُ مَالُهُۥ وَمَا كَسَبَ

اُس کے کچھ کام نہ آیا اُس کا مال اور جو کچھ اُس نے کمایا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 111، آیت 4

سَيَصۡلَىٰ نَارٗا ذَاتَ لَهَبٖ

وہ ضرور ایک بھڑکتی ہوئی آگ میں داخل ہوگا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 111، آیت 5

وَٱمۡرَأَتُهُۥ حَمَّالَةَ ٱلۡحَطَبِ

اور اُس کی عورت بھی، اس حال میں کہ وہ بہت ایندھن اٹھائے ہوئے ہوگی۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 111، آیت 6

فِي جِيدِهَا حَبۡلٞ مِّن مَّسَدِۭ

اس کی گردن میں کھجور کی چھال کا مضبوطی سے بٹا ہوا رسّہ ہوگا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

10 von 10 heute frei