سورۃ 11: هود

قرآن کریم, حصہ 7

قرآن کریم، سورۃ 11، آیت 121 (عام شمار 11:120)

وَكُلّٗا نَّقُصُّ عَلَيۡكَ مِنۡ أَنۢبَآءِ ٱلرُّسُلِ مَا نُثَبِّتُ بِهِۦ فُؤَادَكَۚ وَجَآءَكَ فِي هَٰذِهِ ٱلۡحَقُّ وَمَوۡعِظَةٞ وَذِكۡرَىٰ لِلۡمُؤۡمِنِينَ

اور وہ سب جو ہم انبیاءکی خبروں میں سے تیرے سامنے بیان کرتے ہیں وہ ہے جس کے ذریعہ سے ہم تیرے دل کو تقویت دیتے ہیں۔ اور ان (خبروں) میں تیرے پاس حق آچکا ہے اور نصیحت کی بات بھی اور مومنوں کے لئے ایک بڑی عبرت بھی۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 11، آیت 122 (عام شمار 11:121)

وَقُل لِّلَّذِينَ لَا يُؤۡمِنُونَ ٱعۡمَلُواْ عَلَىٰ مَكَانَتِكُمۡ إِنَّا عَٰمِلُونَ

اور تُو ان سے کہہ دے جو ایمان نہیں لاتے کہ اپنی جگہ جو کر سکتے ہو کرتے رہو۔ ہم بھی یقیناً کچھ کرنے والے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 11، آیت 123 (عام شمار 11:122)

وَٱنتَظِرُوٓاْ إِنَّا مُنتَظِرُونَ

اور انتظار کرو۔ ہم بھی یقیناً انتظار کرنے والے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 11، آیت 124 (عام شمار 11:123)

وَلِلَّهِ غَيۡبُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَإِلَيۡهِ يُرۡجَعُ ٱلۡأَمۡرُ كُلُّهُۥ فَٱعۡبُدۡهُ وَتَوَكَّلۡ عَلَيۡهِۚ وَمَا رَبُّكَ بِغَٰفِلٍ عَمَّا تَعۡمَلُونَ

اور آسمانوں اور زمین کا غیب اللہ ہی کا ہے اور اسی کی طرف معاملہ تمام تر لوٹایا جاتا ہے۔ پس اس کی عبادت کر اور اس پر توکل کر۔ اور تیرا ربّ اس سے غافل نہیں ہے جو تم لوگ کرتے ہو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

آج 10 میں سے 10 باقی