سورۃ 12: يوسف
قرآن کریم, حصہ 6
قرآن کریم، سورۃ 12، آیت 101 (عام شمار 12:100)
اور اس نے اپنے والدین کو عزت کے ساتھ تخت پر بٹھایا اور وہ سب اس کی خاطر سجدہ ریز ہو گئے۔ اور اس نے کہا اے میرے باپ! یہ تعبیر تھی میری پہلے سے دیکھی ہوئی رؤیا کی۔ میرے ربّ نے اسے یقیناً سچ کر دکھایا اور مجھ پر بہت احسان کیا جب اس نے مجھے قید خانہ سے نکالا اور تمہیں صحرا سے لے آیا بعد اس کے کہ شیطان نے میرے اور میرے بھائیوں کے درمیان رخنہ ڈال دیا تھا۔ یقیناً میرا ربّ جس کے لئے چاہے بہت لطف و احسان کرنے والا ہے۔ بے شک وہی دائمی علم رکھنے والا (اور) بہت حکمت والا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 12، آیت 102 (عام شمار 12:101)
اے میرے ربّ! تو نے مجھے امورِ سلطنت میں سے حصہ دیا اور باتوں کی اصلیّت سمجھنے کا علم بخشا۔ اے آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے! تُو دنیا اور آخرت میں میرا دوست ہے۔ مجھے فرمانبردار ہونے کی حالت میں وفات دے اور مجھے صالحین کے زُمرہ میں شامل کر۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 12، آیت 103 (عام شمار 12:102)
یہ غیب کی خبروں میں سے ہے جسے ہم تیری طرف وحی کرتے ہیں اور تُو ان کے پاس نہیں تھا جب انہوں نے اپنی بات پر اتفاق کر لیا تھا جبکہ وہ (بُرے) منصوبے بنا رہے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 12، آیت 104 (عام شمار 12:103)
اور اکثر انسان، خواہ تُو کتنا بھی چاہے، ایمان لانے والے نہیں بنیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 12، آیت 105 (عام شمار 12:104)
اور تو اُن سے اس (خدمت) پر کوئی اجر نہیں مانگتا۔ یہ تو محض تمام جہانوں کے لئے ایک نصیحت ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 12، آیت 106 (عام شمار 12:105)
اور آسمانوں اور زمین میں کتنے ہی نشان ہیں جن پر وہ گزرتے رہتے ہیں اس حال میں کہ وہ ان سے منہ پھیرے ہوئے ہوتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 12، آیت 107 (عام شمار 12:106)
اور ان میں سے اکثر اللہ پر ایمان نہیں لاتے مگر اس طرح کہ وہ شرک کر رہے ہوتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 12، آیت 108 (عام شمار 12:107)
پس کیا وہ اس بات سے امن میں ہیں کہ ان کے پاس اللہ کے عذاب میں سے کوئی ڈھانپ دینے والی (مصیبت) آئے یا (انقلاب کی) گھڑی اچانک آجائے جب کہ وہ (اس کا) کوئی شعور نہ رکھتے ہوں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 12، آیت 109 (عام شمار 12:108)
تُو کہہ دے کہ یہ میرا راستہ ہے۔ میں اللہ کی طرف بلاتا ہوں۔ میں بصیرت پر ہوں اور وہ بھی جس نے میری پیروی کی۔ اور پاک ہے اللہ اور میں مشرکوں میں سے نہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 12، آیت 110 (عام شمار 12:109)
اور ہم نے تجھ سے پہلے بستیوں کے باشندوں میں سے کبھی کسی کو نہیں بھیجا مگر مَردوں کو جن کی طرف ہم وحی کیا کرتے تھے۔ پس کیا انہوں نے زمین میں سیر نہیں کی کہ وہ دیکھ سکتے کہ اُن لوگوں کا انجام کیسا تھا جو ان سے پہلے تھے۔ اور آخرت کا گھر ہی اُن لوگوں کے لئے بہتر ہے جنہوں نے تقویٰ سے کام لیا۔ پس کیا تم عقل نہیں کرتے؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 12، آیت 111 (عام شمار 12:110)
یہاں تک کہ جب پیغمبر (ان سے) مایوس ہو گئے اور (لوگوں نے) خیال کیا کہ اُن سے جھوٹ بولا گیا ہے تو ہماری مدد اُن تک پہنچی۔ پس جسے ہم نے چاہا وہ بچا لیا گیا۔ اور ہمارا عذاب مجرم قوم سے ٹالا نہیں جا سکتا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 12، آیت 112 (عام شمار 12:111)
یقیناً ان کے تاریخی واقعات کے بیان میں اہلِ عقل کے لئے ایک بڑی عبرت ہے۔ یہ کوئی جھوٹے طور پر بنایا ہوا قصّہ نہیں بلکہ اس کی تصدیق ہے جو اس کے سامنے ہے اور ہر چیز کی خوب وضاحت ہے اور ہدایت اور رحمت ہے ان لوگوں کے لئے جو ایمان لاتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad