سورۃ 13: الرعد
قرآن کریم, حصہ 3
قرآن کریم، سورۃ 13، آیت 41 (عام شمار 13:40)
اوراگر ہم تجھے ان اِنذاری وعدوں میں سے کچھ دکھا دیں جو ہم ان سے کرتے ہیں یا تجھے وفات دے دیں تو (ہر صورت) تیرا کام صرف کھول کھول کر پہنچا دینا ہے اور حساب ہمارے ذمہ ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 13، آیت 42 (عام شمار 13:41)
کیا انہوں نے غور نہیں کیا کہ یقیناً ہم زمین کو اس کے کناروں سے گھٹائے چلے آرہے ہیں۔ اور اللہ ہی فیصلہ کرتا ہے۔ اس کے فیصلہ کو ٹالنے والا کوئی نہیں اور وہ حساب (لینے) میں بہت تیز ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 13، آیت 43 (عام شمار 13:42)
اور یقیناً ان سے پہلے لوگوں نے بھی مکر کئے تھے۔ پس ہر مکر کلیّۃً اللہ ہی کے اختیار میں ہے۔ وہ جانتا ہے جو ہر جان کماتی ہے۔ اور ضرور انکار کرنے والے جان لیں گے کہ گھر کا (بہترین) انجام کس کا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 13، آیت 44 (عام شمار 13:43)
اور وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا کہتے ہیں کہ تُو مرسَل نہیں ہے۔ تُو کہہ دے کہ میرے اور تمہارے درمیان اللہ بطور گواہ کافی ہے اور وہ بھی (گواہ ہے) جس کے پاس کتاب کا علم ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad