سورۃ 16: النحل
قرآن کریم, حصہ 5
قرآن کریم، سورۃ 16، آیت 81 (عام شمار 16:80)
اور اللہ نے تمہارے لئے تمہارے گھروں میں سکینت رکھ دی اور تمہارے لئے مویشیوں کی کھالوں کے ایک طرح کے گھر بنا دیئے جنہیں تم کوچ کے دن اور پڑاؤ کے دن ہلکا پاتے ہو اور ان کی پشم اور ان کی اُون اور ان کے بالوں سے بہت سا سازوسامان بنایا اور ایک مدت تک فائدہ اٹھانا مقدر کیا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 16، آیت 82 (عام شمار 16:81)
اور اللہ نے جو کچھ پیدا کیا ہے اس میں سے تمہارے لئے سایہ دار چیزیں بھی بنائیں اور تمہارے واسطے پہاڑوں میں پناہ گاہیں بنائیں اور تمہاری خاطر اوڑھنے کا سامان بنایا جو تمہیں گرمی سے بچاتا ہے اور اوڑھنے کا وہ سامان بھی جو جنگ کے وقت تمہارا بچاؤ کرتا ہے۔اسی طرح وہ تم پر اپنی نعمت تمام کرتا ہے تاکہ تم فرمانبردار ہو جاؤ۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 16، آیت 83 (عام شمار 16:82)
پس اگر وہ پھر جائیں تو تجھ پر تو محض کھلا کھلا پیغام پہنچانا فرض ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 16، آیت 84 (عام شمار 16:83)
وہ اللہ کی نعمت کو پہچانتے ہیں پھر بھی اس کا انکار کر دیتے ہیں اور ان میں سے اکثر کافر لوگ ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 16، آیت 85 (عام شمار 16:84)
اور جب ہم ہر اُمّت میں سے ایک گواہ کھڑا کریں گے پھر وہ لوگ جنہوں نے انکار کیا ان کو (کچھ کہنے کی) اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ وہ دہلیز تک رسائی پائیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 16، آیت 86 (عام شمار 16:85)
اور وہ لوگ جنہوں نے ظلم کیا جب وہ عذاب دیکھیں گے تو وہ ان سے ہلکا نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی وہ مہلت دیئے جائیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 16، آیت 87 (عام شمار 16:86)
اور جب وہ لوگ جنہوں نے شرک کیا اپنے (بنائے ہوئے) شریکوں کو دیکھیں گے تو کہیں گے کہ اے ہمارے ربّ! یہ ہیں ہمارے شریک جن کو ہم تیرے سوا پکارا کرتے تھے تو وہ (ان کی) یہ بات ان پر ہی دے ماریں گے کہ یقیناً تم جھوٹے ہو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 16، آیت 88 (عام شمار 16:87)
پس اس دن وہ اللہ کی طرف صلح کی طرح ڈالیں گے اور جو کچھ وہ افترا کیا کرتے تھے ان سے کھو چکا ہوگا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 16، آیت 89 (عام شمار 16:88)
وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا اور اللہ کے رستہ سے روکا ہم انہیں عذاب پر عذاب میں بڑھاتے چلے جائیں گے بسبب اس کے کہ وہ فساد کیا کرتے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 16، آیت 90 (عام شمار 16:89)
اور جس دن ہم ہر اُمّت میں اُنہی میں سے اُن پر ایک گواہ کھڑا کریں گے اور تجھے ہم ان (سب) پر گواہ بنا کر لائیں گے۔ اور ہم نے تیری طرف کتاب اتاری ہے اس حال میں کہ وہ ہر بات کو کھول کھول کر بیان کرنے والی ہے اور ہدایت اور رحمت کے طور پر ہے اور فرمانبرداروں کے لئے خوشخبری ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 16، آیت 91 (عام شمار 16:90)
یقیناً اللہ عدل کا اور احسان کا اور اقرباءپر کی جانے والی عطا کی طرح عطا کا حُکم دیتا ہے اور بے حیائی اور ناپسندیدہ باتوں اور بغاوت سے منع کرتا ہے۔ وہ تمہیں نصیحت کرتا ہے تاکہ تم عبرت حاصل کرو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 16، آیت 92 (عام شمار 16:91)
اور تم اللہ کے عہد کو پورا کرو جب تم عہد کرو اور قسموں کو ان کی پختگی کے بعد نہ توڑو جبکہ تم اللہ کو اپنے اوپر کفیل بنا چکے ہو۔ اللہ یقیناً جانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 16، آیت 93 (عام شمار 16:92)
اور اس عورت کی طرح مت بنو جس نے اپنے کاتے ہوئے سُوت کو مضبوط ہوجانے کے بعد پارہ پارہ کر دیا۔ تم اپنی قَسموں کو آپس میں دھوکہ دہی کے لئے استعمال کرتے ہو مبادا ایک قوم دوسری قوم پر فوقیت لے جائے۔ یقیناً اللہ تمہیں اس ذریعہ سے آزماتا ہے اور وہ ضرور تم پر قیامت کے دن وہ کھول دے گا جس کے متعلق تم اختلاف کیا کرتے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 16، آیت 94 (عام شمار 16:93)
اور اگر اللہ چاہتا تو ضرور تمہیں اُمّتِ واحدہ بنا دیتا لیکن وہ جسے چاہتا ہے گمراہ ٹھہراتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے اور تم یقیناً پوچھے جاؤ گے اُن اعمال کے بارہ میں جو تم کرتے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 16، آیت 95 (عام شمار 16:94)
اور تم اپنی قسموں کو آپس میں دھوکہ دہی کا ذریعہ نہ بناؤ مبادا (تمہارا) قدم جم جانے کے بعد اُکھڑ جائے اور تم بدی (کا مزا) چکھو بسبب اس کے کہ تم اللہ کی راہ سے روکتے رہے اور تمہارے لئے ایک بڑا عذاب (مقدر) ہو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 16، آیت 96 (عام شمار 16:95)
اور اللہ کا عہد تھوڑی قیمت پر فروخت نہ کیا کرو۔ یقیناً جو اللہ کے پاس ہے وہ تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم جانتے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 16، آیت 97 (عام شمار 16:96)
جو تمہارے پاس ہے وہ ختم ہو جائے گا اور جو اللہ کے پاس ہے وہ باقی رہنے والا ہے اور ضرور ہم ان لوگوں کو جنہوں نے صبر کیا ان کے بہترین اعمال کے مطابق جزا دیں گے جو وہ کیا کرتے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 16، آیت 98 (عام شمار 16:97)
مرد یا عورت میں سے جو بھی نیکیاں بجالائے بشرطیکہ وہ مومن ہو تو اُسے ہم یقیناً ایک حیاتِ طیّبہ کی صورت میں زندہ کردیں گے اور انہیں ضرور اُن کا اجر اُن کے بہترین اعمال کے مطابق دیں گے جو وہ کرتے رہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 16، آیت 99 (عام شمار 16:98)
پس جب تُو قرآن پڑھے تو دھتکارے ہوئے شیطان سے اللہ کی پناہ مانگ۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 16، آیت 100 (عام شمار 16:99)
یقیناً اسے ان لوگوں پر کوئی غلبہ نہیں جو ایمان لائے ہیں اور اپنے ربّ پر توکل کرتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad