سورۃ 16: النحل
قرآن کریم, حصہ 7
قرآن کریم، سورۃ 16، آیت 121 (عام شمار 16:120)
یقیناً ابراہیم (فی ذاتہ) ایک امت تھا جو ہمیشہ اللہ کا فرمانبردار، اسی کی طرف جھکا رہنے والا تھا اور وہ مشرکین میں سے نہیں تھا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 16، آیت 122 (عام شمار 16:121)
اس کی نعمتوں کا شکر کرنے والا تھا۔ اُس (اللہ) نے اسے چن لیا اور اسے صراطِ مستقیم کی طرف ہدایت دی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 16، آیت 123 (عام شمار 16:122)
اور ہم نے اُسے دنیا میں حَسَنہ عطا کی اور آخرت میں وہ یقیناً صالحین میں سے ہوگا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 16، آیت 124 (عام شمار 16:123)
پھر ہم نے تیری طرف وحی کی کہ تُو ابراہیمِ حنیف کی ملّت کی پیروی کر اور وہ مشرکین میں سے نہ تھا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 16، آیت 125 (عام شمار 16:124)
یقیناً سَبتان لوگوں پر (آزمائش) بنایا گیا جنہوں نے اس کے متعلق اختلاف کیا اور تیرا ربّ یقیناً ان کے درمیان قیامت کے دن اُن باتوں کا ضرور فیصلہ کرے گا جن میں وہ اختلاف کیا کرتے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 16، آیت 126 (عام شمار 16:125)
اپنے ربّ کے راستہ کی طرف حکمت کے ساتھ اور اچھی نصیحت کے ساتھ دعوت دے اور ان سے ایسی دلیل کے ساتھ بحث کر جو بہترین ہو۔ یقیناً تیرا ربّ ہی اسے، جو اس کے راستے سے بھٹک چکا ہو، سب سے زیادہ جانتا ہے اور وہ ہدایت پانے والوں کا بھی سب سے زیادہ علم رکھتا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 16، آیت 127 (عام شمار 16:126)
اور اگر تم سزا دو تو اتنی ہی سزا دو جتنی تم پر زیادتی کی گئی تھی اور اگر تم صبر کرو تو یقیناً صبر کرنے والوں کے لئے یہ بہتر ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 16، آیت 128 (عام شمار 16:127)
اور تو صبر کر اور تیرا صبر اللہ کے سوا اور کسی کی خاطر نہیں اور تُو ان پر غم نہ کر اورتُو اس سے تنگی میں نہ پڑ جو وہ مکر کرتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 16، آیت 129 (عام شمار 16:128)
یقیناً اللہ ان لوگوں کے ساتھ ہے جو تقویٰ اختیار کرتے ہیں اور جو احسان کرنے والے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad