سورۃ 17: الإسراء
قرآن کریم, حصہ 6
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 101 (عام شمار 17:100)
تُو کہہ دے کہ اگر تم میرے ربّ کی رحمت کے خزانوں کے مالک ہوتے تب بھی تم ان کے خرچ ہو جانے کے ڈر سے انہیں روک رکھتے۔ اور انسان یقیناً بہت کنجوس واقع ہوا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 102 (عام شمار 17:101)
اور یقیناً ہم نے موسیٰ کو نو کھلے کھلے نشانات عطا کئے تھے۔ پس بنی اسرائیل سے پوچھ (کر دیکھ لے) کہ جب وہ اُن کے پاس آیا تو فرعون نے اُسے کہا کہ اے موسیٰ! میں تو تجھے محض سحر زدہ سمجھتا ہوں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 103 (عام شمار 17:102)
اس نے کہا تُو جان چکا ہے کہ یہ نشانات جو بصیرت افروز ہیں آسمانوں اور زمین کے ربّ کے سوا کسی نے نہیں اُتارے اور اے فرعون! میں تجھے یقیناً ہلاک شدہ سمجھتا ہوں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 104 (عام شمار 17:103)
پس اُس نے ارادہ کیا کہ انہیں زمین سے اُکھاڑ ڈالے تو ہم نے اُسے اور جو اُس کے ساتھ تھے سب کے سب کو غرق کردیا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 105 (عام شمار 17:104)
اور اس کے بعد ہم نے بنی اسرائیل سے کہا کہ موعودہ سرزمین میں سکونت اختیار کرو۔ پس جب آخرت کا وعدہ آئے گا تو ہم تمہیں پھر اکٹھا کرکے لے آئیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 106 (عام شمار 17:105)
اور ہم نے حق کے ساتھ اِسے اُتارا ہے اور ضرورتِ حقہ کے ساتھ یہ اُترا ہے۔ اور ہم نے تجھے نہیں بھیجا مگر ایک مبشر اور ایک نذیر کے طور پر۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 107 (عام شمار 17:106)
اور قرآن وہ ہے کہ اسے ہم نے ٹکڑوں میں تقسیم کیا ہے تاکہ تُو اسے لوگوں کے سامنے ٹھہر ٹھہر کر پڑھے اور ہم نے اسے بڑی قوّت اور تدریج کے ساتھ اتارا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 108 (عام شمار 17:107)
تُو کہہ دے کہ تم اس پر ایمان لاؤ یا نہ ایمان لاؤ۔ یقیناً وہ لوگ جو اس سے پہلے علم دیئے گئے تھے جب اُن پر اس کی تلاوت کی جاتی تھی تو وہ ٹھوڑیوں کے بَل سجدہ ریز ہوتے ہوئے گِر جاتے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 109 (عام شمار 17:108)
اور وہ کہتے تھے ہمارا ربّ پاک ہے یقیناً ہمارے ربّ کا وعدہ تو بہرحال پورا ہوکر رہنے والا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 110 (عام شمار 17:109)
وہ ٹھوڑیوں کے بَل روتے ہوئے گِر جاتے تھے اور یہ اُنہیں انکساری میں بڑھا دیتا تھا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 111 (عام شمار 17:110)
تُو کہہ دے کہ خواہ اللہ کو پکارو خواہ رحمان کو۔ جس نام سے بھی تُم پکارو سب اچھے نام اُسی کے ہیں۔ اور اپنی نماز نہ بہت اُونچی آواز میں پڑھ اور نہ اُسے بہت دھیما کر اور اِن کے درمیان کی راہ اختیار کر۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 17، آیت 112 (عام شمار 17:111)
اور کہہ کہ تمام تعریف اللہ ہی کے لئے ہے جس نے کبھی کوئی بیٹا اختیار نہیں کیا اور جس کی بادشاہت میں کبھی کوئی شریک نہیں ہوا اور کبھی اُسے ایسے ساتھی کی ضرورت نہیں پڑی جو (گویا) کمزوری کی حالت میں اُس کا مددگار بنتا۔ اور تُو بڑے زور سے اُس کی بڑائی بیان کیا کر۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad