سورۃ 18: الكهف
قرآن کریم, حصہ 2
قرآن کریم، سورۃ 18، آیت 21 (عام شمار 18:20)
یقیناً وہ ایسے لوگ ہیں کہ اگر تم پر غالب آ گئے تو تمہیں سنگسار کر دیں گے یا تمہیں اپنی ملت میں واپس لے جائیں گے اور نتیجۃً تم کبھی فلاح نہیں پاسکو گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 18، آیت 22 (عام شمار 18:21)
اور اسی طرح ہم نے ان کے حالات پر آگاہی بخشی تاکہ وہ لوگ جان لیں کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے اور یہ کہ انقلاب کی گھڑی وہ ہے جس میں کوئی شک نہیں۔ جب وہ آپس میں بحث کر رہے تھے تو ان میں سے بعض نے کہا کہ ان پر کوئی یادگار عمارت تعمیر کرو۔ اُن کا ربّ ان کے بارہ میں سب سے زیادہ علم رکھتا ہے۔ اُن لوگوں نے جو اپنے فیصلہ میں غالب آگئے کہا کہ ہم تو یقیناً ان پر ایک مسجد تعمیر کریں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 18، آیت 23 (عام شمار 18:22)
ضرور وہ کہیں گے کہ وہ تین تھے اور چوتھا ان کا کتا تھا اور وہ بن دیکھے تخمیناً کہیں گے کہ وہ پانچ تھے اور چھٹا ان کا کتا تھا اور کہیں گے کہ وہ سات تھے اور آٹھواں ان کا کتا تھا۔ تُو کہہ دے میرا ربّ ہی ان کی گنتی کو بہتر جانتا ہے اور (اس کے سوا) کوئی ایک بھی انہیں نہیں جانتا۔ پس تُو ان کے بارہ میں سرسری گفتگو کے سوا بحث نہ کر اور ان سے متعلق ان میں سے کسی سے بھی کوئی بات نہ پوچھ۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 18، آیت 24 (عام شمار 18:23)
اور ہرگز کسی چیز سے متعلق یہ نہ کہا کر کہ میں کل اسے ضرور کروں گا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 18، آیت 25 (عام شمار 18:24)
سوائے اس کے کہ اللہ چاہے۔ اور جب تُو بھول جائے تو اپنے ربّ کو یاد کیا کر اور کہہ دے کہ بعید نہیں کہ میرا ربّ اس سے زیادہ درست بات کی طرف میری راہنمائی کردے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 18، آیت 26 (عام شمار 18:25)
اور وہ اپنی غار میں تین سو سال کے دوران گنتی کے چند سال رہے اور اس پر انہوں نے مزید نو کا اضافہ کیا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 18، آیت 27 (عام شمار 18:26)
تُو کہہ دے کہ اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ وہ کتنی مدت رہے۔ آسمانوں اور زمین کا غیب اسی کا ہے۔ کیا ہی خوب دیکھنے والا اور کیا ہی خوب سننے والاہے۔ اس کے سوا ان کا کوئی دوست نہیں اور وہ اپنی حکومت میں کسی کو شریک نہیں بناتا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 18، آیت 28 (عام شمار 18:27)
اور تلاوت کر اُس کی جو تیرے ربّ کی کتاب میں سے تیری طرف وحی کیا جاتا ہے۔ اس کے کلمات کو کوئی تبدیل نہیں کر سکتا اور تُو اس کے سوا ہرگز کوئی پناہ گاہ نہ پائے گا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 18، آیت 29 (عام شمار 18:28)
اور تُو خود بھی صبر کر اُن لوگوں کے ساتھ جو صبح بھی اور شام کو بھی اپنے ربّ کو، اس کی رضا چاہتے ہوئے، پکارتے ہیں۔ اور تیری نگاہیں اُن سے تجاوز نہ کریں اس حال میں کہ تو دنیا کی زندگی کی زینت چاہتا ہو۔ اور اس کی پیروی نہ کر جس کے دل کو ہم نے اپنی یاد سے غافل کر رکھا ہے اور وہ اپنی ہوس کے پیچھے لگ گیا ہے اور اس کا معاملہ حد سے بڑھا ہوا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 18، آیت 30 (عام شمار 18:29)
اور کہہ دے کہ حق وہی ہے جو تمہارے ربّ کی طرف سے ہو۔ پس جو چاہے وہ ایمان لے آئے اور جو چاہے سو انکار کر دے۔ یقیناً ہم نے ظالموں کے لئے ایسی آگ تیار کر رکھی ہے جس کی دیواریں انہیں گھیرے میں لے لیں گی اور اگر وہ پانی مانگیں گے تو اُنہیں ایسا پانی دیا جائے گا جو پگھلے ہوئے تانبے کی طرح ہوگا جو اُن کے چہروں کو جھلسا دے گا۔ بہت ہی بُرا مشروب ہے اور بہت ہی بُری آرام گاہ ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 18، آیت 31 (عام شمار 18:30)
یقیناً وہ لوگ جو ایمان لے آئے اور نیک اعمال بجا لائے (سُن لیں کہ) ہم ہرگز اُس کا اجر ضائع نہیں کرتے جس نے عمل کو اچھا بنایا ہو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 18، آیت 32 (عام شمار 18:31)
یہی ہیں وہ جن کے لئے ہمیشہ کے باغات ہیں۔ ان کے (قدموں کے) نیچے نہریں بہتی ہیں۔ انہیں وہاں سونے کے کنگن پہنائے جائیں گے اور وہ باریک ریشم اور موٹے ریشم کے سبز کپڑے پہنیں گے۔ اُن میں وہ تختوں پر ٹیک لگائے ہوں گے۔ بہت ہی عمدہ جزا ہے اور بہت ہی اچھی آرام گاہ ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 18، آیت 33 (عام شمار 18:32)
اور ان کے سامنے دو شخصوں کی مثال بیان کر جن میں سے ایک کے لئے ہم نے انگوروں کے دو باغ بنائے تھے اور ان دونوں کو کھجوروں سے گھیر رکھا تھا اور ان دونوں کے درمیان کھیت بنائے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 18، آیت 34 (عام شمار 18:33)
وہ دونوں باغ اپنا پھل لاتے تھے اور اس میں کوئی کمی نہیں کرتے تھے اور ان کے درمیان ہم نے ایک نہر جاری کی تھی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 18، آیت 35 (عام شمار 18:34)
اور اس کے بہت پھل (والے باغ) تھے۔ پس اُس نے اپنے ساتھی سے جب کہ وہ اس سے گفتگو کر رہا تھا کہا کہ میں تجھ سے مال میں زیادہ اور جتھے میں قوی تَر ہوں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 18، آیت 36 (عام شمار 18:35)
اور وہ اپنے باغ میں اس حال میں داخل ہوا کہ وہ اپنے نفس پر ظلم کرنے والا تھا۔ اس نے کہا میں تو یہ خیال بھی نہیں کر سکتا کہ یہ کبھی برباد ہو جا ئے گا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 18، آیت 37 (عام شمار 18:36)
اور میں یقین نہیں کرتا کہ قیامت برپا ہوگی اور اگر میں اپنے ربّ کی طرف لوٹایا بھی گیا تو ضرور اِس سے بہتر لوٹنے کی جگہ پاؤں گا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 18، آیت 38 (عام شمار 18:37)
اُس سے اس کے ساتھی نے، جبکہ وہ اس سے گفتگو کر رہا تھا، کہا کیا تو اُس ذات کا انکار کرتا ہے جس نے تجھے مٹی سے پیدا کیا پھر نطفے سے بنایا پھر تجھے ایک چلنے پھرنے والے انسان کی صورت میں ٹھیک ٹھاک کر دیا؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 18، آیت 39 (عام شمار 18:38)
لیکن (میں کہتا ہوں) میرا ربّ تو وہی اللہ ہے اور مَیں اپنے ربّ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراؤں گا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 18، آیت 40 (عام شمار 18:39)
اور جب تُو اپنے باغ میں داخل ہوا تو کیوں تُو نے ماشاءاللہ نہ کہا اور یہ کہ اللہ کے سوا کسی کو کوئی قوّت حاصل نہیں۔ اگر تو مجھے مال اور اولاد کے اعتبار سے اپنے سے کم تر دیکھ رہا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad