سورۃ 19: مريم
قرآن کریم
قرآن کریم، سورۃ 19، آیت 1
اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 19، آیت 2
اَنتَ کَافٍ وَ ھَادٍ یَا عَالِمُ یَا صَادِقُ: تُو کافی ہے اور ہادی ہے، اے جاننے والے، اے صادق۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 19، آیت 3
یہ ذکر ہے تیرے ربّ کی رحمت کا اُس کے بندے زکریا پر۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 19، آیت 4
جب اس نے اپنے ربّ کو دھیمی آواز میں پکارا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 19، آیت 5
کہا اے میرے ربّ! یقیناً میری ہڈیاں کمزور پڑگئی ہیں اور سر بڑھاپے سے بھڑک اٹھا ہے۔ پھر بھی میرے ربّ! میں تجھ سے دعا مانگتے ہوئے کبھی بدنصیب نہیں ہوا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 19، آیت 6
اور میں یقیناً اپنے بعد اپنے شرکاءسے ڈرتا ہوں جبکہ میری بیوی بھی بانجھ ہے۔ پس مجھے خود اپنی جناب سے ایک وارث عطا کر۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 19، آیت 7
جو میر ا ورثہ بھی پائے اور آل یعقوب کا ورثہ بھی پائے اور اے میرے ربّ! اسے بہت پسندیدہ بنا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 19، آیت 8
اے زکریا! یقیناً ہم تجھے ایک عظیم بیٹے کی بشارت دیتے ہیں جس کا نام یحییٰ ہوگا۔ ہم نے اس کا پہلے کوئی ہمنام نہیں بنایا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 19، آیت 9
اس نے کہا اے میرے ربّ! میرے بیٹا کیسے ہوگا جبکہ میری بیوی بانجھ ہے اور میں بڑھاپے کی انتہائی حد کو پہنچ گیا ہوں؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 19، آیت 10
اس نے کہا اسی طرح۔ تیرے ربّ نے کہا ہے کہ یہ مجھ پر آسان ہے۔ اور یقیناً میں تجھے بھی تو پہلے پیدا کر چکا ہوں جبکہ تُو کچھ چیز نہ تھا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 19، آیت 11
اس نے کہا اے میرے ربّ! میرے لئے کوئی نشان بنادے۔ اس نے کہا تیرا نشان یہ ہے کہ تُو لوگوں سے مسلسل تین راتوں تک کلام نہ کرے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 19، آیت 12
پس وہ اپنی قوم پر محراب سے ظاہر ہوا اور انہیں اشارہ کیا کہ صبح و شام تسبیح کرو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 19، آیت 13
اے یحییٰ! کتا ب کو مضبوطی سے پکڑ لے۔ اور ہم نے اسے بچپن ہی سے حکمت عطاکی تھی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 19، آیت 14
نیز اپنی جناب سے نرم دلی اورپاکیزگی بخشی تھی اور وہ پرہیزگار تھا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 19، آیت 15
اور اپنے والدین سے حُسنِ سلوک کرنے والا تھا اور ہرگز سخت گیر (اور) نافرمان نہیں تھا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 19، آیت 16
اور سلامتی ہے اس پر جس دن وہ پیدا ہوا اور جس دن وہ مرے گا اور جس دن اسے دوبارہ زندہ کرکے اٹھایا جائے گا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 19، آیت 17
اور (اس) کتاب میں مریم کا ذکر کر جب وہ اپنے گھروالوں سے جدا ہو کر جانبِ مشرق ایک جگہ چلی گئی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 19، آیت 18
پس اس نے اپنے اور ان کے درمیان ایک حجاب حائل کردیا۔ تب ہم نے اُس کی طرف اپنا فرشتہ بھیجا اور اس نے اس کے لئے ایک متناسب بشر کا تمثل اختیار کیا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 19، آیت 19
اس نے کہا میں تجھ سے رحمان کی پناہ میں آتی ہوں اگر تُو تقویٰ شعار ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 19، آیت 20
اس نے کہا میں تو تیرے ربّ کا محض ایک ایلچی ہوں تاکہ تجھے ایک پاک خو لڑکا عطا کروں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)