سورۃ 21: الأنبياء

قرآن کریم

قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 1

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 2

ٱقۡتَرَبَ لِلنَّاسِ حِسَابُهُمۡ وَهُمۡ فِي غَفۡلَةٖ مُّعۡرِضُونَ

لوگوں کے لئے ان کا حساب قریب آ چکا ہے اور وہ باوجود اس کے غفلت کی حالت میں منہ پھیرے ہوئے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 3

مَا يَأۡتِيهِم مِّن ذِكۡرٖ مِّن رَّبِّهِم مُّحۡدَثٍ إِلَّا ٱسۡتَمَعُوهُ وَهُمۡ يَلۡعَبُونَ

ان کے پاس کوئی نیا ذکر ان کے ربّ کی طرف سے نہیں آتا مگر وہ اسے اس طرح سنتے ہیں کہ گویا وہ شغل کر رہے ہوں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 4

لَاهِيَةٗ قُلُوبُهُمۡۗ وَأَسَرُّواْ ٱلنَّجۡوَى ٱلَّذِينَ ظَلَمُواْ هَلۡ هَٰذَآ إِلَّا بَشَرٞ مِّثۡلُكُمۡۖ أَفَتَأۡتُونَ ٱلسِّحۡرَ وَأَنتُمۡ تُبۡصِرُونَ

اس حال میں کہ اُن کے دل غافل ہوتے ہیں۔ اور جن لوگوں نے ظلم کیا انہوں نے اپنے مخفی مشوروں کو چھپا رکھا ہے۔ کیا یہ تُم جیسے بشر کے سوا بھی کچھ ہے؟ پس کیا تم جادو کی طرف بڑھے جاتے ہو حالانکہ تم دیکھ رہے ہو؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 5

قَالَ رَبِّي يَعۡلَمُ ٱلۡقَوۡلَ فِي ٱلسَّمَآءِ وَٱلۡأَرۡضِۖ وَهُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلۡعَلِيمُ

اس نے کہا میرا ربّ ہر قول کو جو آسمان میں ہے اور زمین میں ہے خوب جانتا ہے اور وہ بہت سننے والا (اور) دائمی علم رکھنے والا ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 6

بَلۡ قَالُوٓاْ أَضۡغَٰثُ أَحۡلَٰمِۭ بَلِ ٱفۡتَرَىٰهُ بَلۡ هُوَ شَاعِرٞ فَلۡيَأۡتِنَا بِـَٔايَةٖ كَمَآ أُرۡسِلَ ٱلۡأَوَّلُونَ

اس کے برعکس انہوں نے کہا کہ یہ پراگندہ خوابیں ہیں بلکہ اُس نے یہ بھی افترا کیا ہے درحقیقت یہ تو محض ایک شاعر ہے۔ پس چاہئے کہ یہ ہمارے پاس کوئی بڑا نشان لائے جس طرح پہلے پیغمبر بھیجے گئے تھے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 7

مَآ ءَامَنَتۡ قَبۡلَهُم مِّن قَرۡيَةٍ أَهۡلَكۡنَٰهَآۖ أَفَهُمۡ يُؤۡمِنُونَ

ان سے پہلے کوئی بستی جسے ہم نے ہلاک کر دیا ہو ایمان نہیں لائی تھی تو پھر کیا یہ ایمان لے آئیں گے؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 8

وَمَآ أَرۡسَلۡنَا قَبۡلَكَ إِلَّا رِجَالٗا نُّوحِيٓ إِلَيۡهِمۡۖ فَسۡـَٔلُوٓاْ أَهۡلَ ٱلذِّكۡرِ إِن كُنتُمۡ لَا تَعۡلَمُونَ

اور تجھ سے پہلے ہم نے کبھی کسی کو نہیں بھیجا مگر مَردوں کو جن کی طرف ہم وحی کرتے تھے۔ پس اہلِ ذکر سے پوچھ لو اگر تم نہیں جانتے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 9

وَمَا جَعَلۡنَٰهُمۡ جَسَدٗا لَّا يَأۡكُلُونَ ٱلطَّعَامَ وَمَا كَانُواْ خَٰلِدِينَ

اور ہم نے انہیں ایسا جسم نہیں بنایا تھا کہ وہ کھانا نہ کھاتے ہوں اور وہ ہمیشہ رہنے والے نہیں تھے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 10

ثُمَّ صَدَقۡنَٰهُمُ ٱلۡوَعۡدَ فَأَنجَيۡنَٰهُمۡ وَمَن نَّشَآءُ وَأَهۡلَكۡنَا ٱلۡمُسۡرِفِينَ

پھر ہم نے ان سے کیا ہوا وعدہ سچا کر دکھایا۔ پس ہم نے ان کو اور اُسے جسے ہم نے چاہا نجات بخشی اور حد سے بڑھنے والوں کو ہلاک کر دیا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 11

لَقَدۡ أَنزَلۡنَآ إِلَيۡكُمۡ كِتَٰبٗا فِيهِ ذِكۡرُكُمۡۚ أَفَلَا تَعۡقِلُونَ

یقیناً ہم نے تمہاری طرف وہ کتاب اُتاری ہے جس میں تمہارا ذکر موجود ہے۔ پس کیا تم عقل نہیں کرتے؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 12

وَكَمۡ قَصَمۡنَا مِن قَرۡيَةٖ كَانَتۡ ظَالِمَةٗ وَأَنشَأۡنَا بَعۡدَهَا قَوۡمًا ءَاخَرِينَ

اور کتنی ہی بستیاں ہم نے ہلاک کر دیں جو ظلم کرنے والی تھیں اور اُن کے بعد ہم نے دوسرے لوگوں کو پیدا کردیا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 13

فَلَمَّآ أَحَسُّواْ بَأۡسَنَآ إِذَا هُم مِّنۡهَا يَرۡكُضُونَ

پس جب انہوں نے ہمارے عذاب کو محسوس کیا تو اچانک وہ اس سے بھاگنے لگے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 14

لَا تَرۡكُضُواْ وَٱرۡجِعُوٓاْ إِلَىٰ مَآ أُتۡرِفۡتُمۡ فِيهِ وَمَسَٰكِنِكُمۡ لَعَلَّكُمۡ تُسۡـَٔلُونَ

بھاگو مت اور واپس جاؤ اس جگہ کی طرف جہاں تمہیں آسودگی عطا کی گئی تھی اور اپنے گھروندوں کی طرف تا کہ تم سے جواب طلبی کی جائے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 15

قَالُواْ يَٰوَيۡلَنَآ إِنَّا كُنَّا ظَٰلِمِينَ

انہوں نے کہا وائے افسوس ہم پر! ہم یقیناً ظلم کرنے والے تھے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 16

فَمَا زَالَت تِّلۡكَ دَعۡوَىٰهُمۡ حَتَّىٰ جَعَلۡنَٰهُمۡ حَصِيدًا خَٰمِدِينَ

پس یہی ان کی پکار رہی۔ یہاں تک کہ ہم نے انہیں کٹی ہوئی ویران کھیتیوں کی طرح کر دیا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 17

وَمَا خَلَقۡنَا ٱلسَّمَآءَ وَٱلۡأَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَا لَٰعِبِينَ

اور ہم نے آسمان اور زمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے کھیل تماشہ کرتے ہوئے پیدا نہیں کیا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 18

لَوۡ أَرَدۡنَآ أَن نَّتَّخِذَ لَهۡوٗا لَّٱتَّخَذۡنَٰهُ مِن لَّدُنَّآ إِن كُنَّا فَٰعِلِينَ

اگر ہم چاہتے کہ کوئی مشغلہ بنائیں تو ہم اسے اپنی ذات ہی میں اختیار کرلیتے، اگر ہم (یہ) کرنے والے ہوتے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 19

بَلۡ نَقۡذِفُ بِٱلۡحَقِّ عَلَى ٱلۡبَٰطِلِ فَيَدۡمَغُهُۥ فَإِذَا هُوَ زَاهِقٞۚ وَلَكُمُ ٱلۡوَيۡلُ مِمَّا تَصِفُونَ

بلکہ ہم حق کو باطل پر پٹکتے ہیں تو وہ اسے کچل ڈالتا ہے اور اچانک وہ زائل ہو جاتا ہے۔ اور تم پر ہلاکت ہو اس سبب سے جو تم باتیں بناتے ہو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 21، آیت 20

وَلَهُۥ مَن فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۚ وَمَنۡ عِندَهُۥ لَا يَسۡتَكۡبِرُونَ عَنۡ عِبَادَتِهِۦ وَلَا يَسۡتَحۡسِرُونَ

اور اُسی کا ہے جو آسمانوں اور زمین میں ہے۔ اور جو اس کے حضور رہتے ہیں وہ اس کی عبادت کرنے میں استکبار سے کام نہیں لیتے اور نہ کبھی تھکتے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

10 von 10 heute frei