سورۃ 28: القصص
قرآن کریم, حصہ 5
قرآن کریم، سورۃ 28، آیت 81 (عام شمار 28:80)
اور اُن لوگوں نے جنہیں علم عطا کیا گیا تھا کہا وائے افسوس تم پر!۔ اللہ کا (دیا ہوا) ثواب اُس کے لئے بہت بہتر ہے جو ایمان لایا اور نیک عمل بجا لایا۔ مگر صبر کرنے والوں کے سوا کوئی نہیں جو یہ (معرفت) عطا کیا جائے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 28، آیت 82 (عام شمار 28:81)
پس ہم نے اُسے اور اُس کے گھر کو زمین میں دھنسا دیا۔ پس اُس کا کوئی گروہ نہ تھا جو اللہ کے مقابل پر اس کی مدد کرتے اور وہ انتقام لینے والوں میں سے نہ ہو سکا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 28، آیت 83 (عام شمار 28:82)
اور ان لوگوں نے ‘ جنہوں نے ایک دن پہلے تک اس کے مقام (کو حاصل کرنے) کی تمنّا کی تھی‘ اس حالت میں صبح کی کہ وہ کہہ رہے تھے وائے حسرت! اللہ اپنے بندوں میں سے جس کےلئے چاہے رزق کشادہ کر دیتا ہے اور (جس کےلئے چاہے) تنگ بھی کر دیتا ہے۔ اگر ہم پر اللہ نے احسان نہ کیا ہوتا تو وہ ہمیں بھی دھنسا دیتا۔ وائے حسرت! کافر کامیاب نہیں ہوا کرتے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 28، آیت 84 (عام شمار 28:83)
یہ آخرت کا گھر ہے جسے ہم ان لوگوں کے لئے بناتے ہیں جو زمین میں نہ (اپنی) بڑائی چاہتے ہیں اور نہ فساد۔ اور انجام تو متّقیوں ہی کا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 28، آیت 85 (عام شمار 28:84)
جو بھی کوئی نیکی لے کر آئے گا تو اُس کے لئے اس سے بہتر (اجر) ہوگا۔ اور جو بدی لے کر آئے گا تو وہ لوگ جو بدیوں کے مرتکب ہوئے، جزا نہیں دیئے جائیں گے مگر اتنی ہی جو وہ کیا کرتے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 28، آیت 86 (عام شمار 28:85)
یقیناً وہ جس نے تجھ پر قرآن کو فرض کیا ہے تجھے ضرور ایک واپس آنے کی جگہ کی طرف واپس لے آئے گا۔ تُو کہہ دے میرا ربّ اسے زیادہ جانتا ہے جو ہدایت لے کر آتا ہے اور اسے بھی جو کھلی کھلی گمراہی میں ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 28، آیت 87 (عام شمار 28:86)
اور تُو کوئی خواہش نہیں رکھتا تھا کہ تجھے کتاب عطا کی جائے مگر (یہ) تیرے ربّ کی طرف سے بطور رحمت ہے۔ پس کافروں کا ہرگز مددگار نہ بن۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 28، آیت 88 (عام شمار 28:87)
اور وہ ہرگز تجھے اللہ کی آیات (کی پیروی) سے نہ روک سکیں بعد اس کے کہ وہ تیری طرف نازل کی جا چکی ہوں۔ اور اپنے ربّ کی طرف بُلاتا رہ اور شرک کرنے والوں میں سے ہرگز نہ ہو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 28، آیت 89 (عام شمار 28:88)
اور اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کو نہ پکار۔ کوئی معبود نہیں مگر وہ۔ ہر چیز ہلاک ہونے والی ہے سوائے اُس کے جلوے کے۔ اُسی کی حکومت ہے اور اُسی کی طرف تم سب لوٹائے جاؤ گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad