سورۃ 29: العنكبوت
قرآن کریم, حصہ 2
قرآن کریم، سورۃ 29، آیت 21 (عام شمار 29:20)
تُو کہہ دے کہ زمین میں سیر کرو پھر غور کرو کہ کیسے اُس نے تخلیق کا آغاز کیا۔ پھر اللہ اُسے نشاۃِ آخرت کی صورت میں اٹھائے گا۔ یقیناً اللہ ہر چیز پر جسے وہ چاہے دائمی قدرت رکھتا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 29، آیت 22 (عام شمار 29:21)
وہ جسے چاہتا ہے عذاب دیتا ہے اور جس پر چاہے رحم کرتا ہے اور اُسی کی جانب تم لَوٹائے جاؤ گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 29، آیت 23 (عام شمار 29:22)
اور نہ تم زمین میں (اللہ کو) عاجز کرنے والے ہو اور نہ آسمان میں۔ اور تمہارے لئے اللہ کے سوا نہ کوئی دوست ہے نہ کوئی مددگار۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 29، آیت 24 (عام شمار 29:23)
اور وہ لوگ جنہوں نے اللہ کی آیات اور اس سے ملاقات کا انکار کیا یہی لوگ ہیں جو میری رحمت سے مایوس ہو چکے ہیں اور یہی لوگ ہیں جن کے لئے دردناک عذاب (مقدر) ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 29، آیت 25 (عام شمار 29:24)
پس اس کی قوم کا جواب اس کے سوا کچھ نہ تھا کہ انہوں نے کہا اسے قتل کر دو یا جلا دو۔ پس اللہ نے اسے آگ سے نجات بخشی۔ یقیناً اس میں بہت سے نشانات ہیں ان لوگوں کے لئے جو ایمان لاتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 29، آیت 26 (عام شمار 29:25)
اور اس نے کہا تم تو خدا کو چھوڑ کر محض بتوں کو، دنیا کی زندگی کی باہمی محبت کی بِنا پر، پکڑے بیٹھے ہو۔ پھر قیامت کے دن تم میں سے بعض، بعض کا انکار کریں گے اور بعض، بعض پر لعنت ڈالیں گے اور تمہارا ٹھکانا آگ ہوگا اور تمہارے کوئی مددگار نہیں ہوں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 29، آیت 27 (عام شمار 29:26)
پس لوط اس (یعنی ابراہیم) پر ایمان لے آیا۔ اور اس نے کہا کہ یقیناً میں اپنے ربّ کی طرف ہجرت کرکے جانے والا ہوں۔ یقیناً وہی کامل غلبہ والا (اور) حکمت والا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 29، آیت 28 (عام شمار 29:27)
اور ہم نے اُسے (یعنی ابراہیم کو) اسحاق اور یعقوب عطا کئے اور اس کی ذریّت میں بھی نبوت اور کتاب (کے انعام) رکھ دیئے۔ اور اُسے ہم نے اُس کا اجر دنیا میں بھی دیا اور آخرت میں تو وہ یقیناً صالحین میں شمار ہوگا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 29، آیت 29 (عام شمار 29:28)
اور لوط کو بھی (بھیجا) جب اس نے اپنی قوم سے کہا کہ تم یقیناً بے حیائی کی طرف (دوڑے) آتے ہو۔تمام جہانوں میں کبھی کوئی اس میں تم پر سبقت نہ لے جاسکا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 29، آیت 30 (عام شمار 29:29)
کیا تم (شہوت کے ساتھ) مَردوں کی طرف آتے ہو اور راہزنی کرتے ہو اور اپنی مجالس میں سخت ناپسندیدہ باتیں کرتے ہو۔ پس اس کی قوم کا جواب کچھ نہ تھا مگر (یہ) کہ انہوں نے کہا ہمارے پاس اللہ کا عذاب لے آ اگر تُو سچوں میں سے ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 29، آیت 31 (عام شمار 29:30)
اس نے کہا اے میرے ربّ! اس فسادکرنے والی قوم کے خلاف میری مدد کر۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 29، آیت 32 (عام شمار 29:31)
اور جب ہمارے رسول ابراہیم کے پاس خوشخبری لے کر آئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یقیناً ہم (لوط کی) اِس بستی کے رہنے والوں کو ہلاک کرنے والے ہیں۔ یقیناً اس کے باشندے ظالم لوگ ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 29، آیت 33 (عام شمار 29:32)
اس نے کہا کہ اُس میں تو لُوط بھی ہے۔ انہوں نے (جواباً) کہا کہ ہم بہتر جانتے ہیں کہ اس میں کون ہے۔ہم یقیناً اسے اور اس کے تمام اہلِ خانہ کو بچا لیں گے سوائے اس کی بیوی کے، وہ پیچھے رہ جانے والوں میں سے ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 29، آیت 34 (عام شمار 29:33)
اور جب ہمارے رسول لوط کے پاس آئے تو وہ ان کی وجہ سے ناخوش ہوا اور دل ہی دل میں ان سے بہت تنگی محسوس کی تو انہوں نے کہا کہ ڈر نہیں اور کوئی غم نہ کر۔ ہم یقیناً تجھے اور تیرے سب گھر والوں کو بچا لیں گے سوائے تیری بیوی کے، وہ پیچھے رہ جانے والوں میں سے ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 29، آیت 35 (عام شمار 29:34)
یقیناً ہم اِس بستی کے رہنے والوں پر آسمان سے ایک عذاب اتارنے والے ہیں اس وجہ سے کہ وہ فِسق کرتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 29، آیت 36 (عام شمار 29:35)
اور یقیناً ہم نے اُس میں سے صرف ایک روشن نشان اُن لوگوں کے لئے باقی چھوڑا جو عقل کرتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 29، آیت 37 (عام شمار 29:36)
اور (ہم نے) مدین کی طرف ان کے بھائی شعیب کو (بھیجا) تو اس نے کہا کہ اے میری قوم! اللہ کی عبادت کرو اور آخری دن کی امید رکھو اور زمین میں فسادی بن کر بداَمنی نہ پھیلاؤ۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 29، آیت 38 (عام شمار 29:37)
پس (جب) انہوں نے اُس کو جھٹلا دیا تو انہیں ایک زلزلہ نے آ پکڑا۔ پس وہ ایسے ہوگئے کہ اپنے گھروں میں گھٹنوں کے بل گرے ہوئے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 29، آیت 39 (عام شمار 29:38)
اور عاد اور ثمود کو بھی (ہم نے زلزلوں سے ہلاک کردیا) اور تم پر یہ بات اُن کے مساکن (کے کھنڈرات) سے خوب کھل چکی ہے۔اور شیطان نے انہیں ان کے اعمال کو اچھا بناکر دکھایا اور اس نے انہیں (سیدھی) راہ سے روک دیا حالانکہ وہ اچھا بھلا دیکھ رہے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 29، آیت 40 (عام شمار 29:39)
اور قارون اور فرعون اور ہامان کو بھی (ہم نے ان کی گمراہی کی سزا دی) اور موسیٰ ان کے پاس یقیناً کھلے کھلے نشان لا چکا تھا پھر بھی انہوں نے زمین میں تکبر سے کام لیا اور وہ (ہماری پکڑ سے) آگے بڑھ جانے والے نہ ہوسکے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad