سورۃ 2: البقرة
قرآن کریم, حصہ 4
قرآن کریم، سورۃ 2، آیت 61 (عام شمار 2:60)
اور جب موسیٰ نے اپنی قوم کے لئے پانی مانگا تو ہم نے کہا کہ چٹان پر اپنے عصا سے ضرب لگاؤ۔ تب اس میں سے بارہ چشمے پھوٹ پڑے اور سب لوگوں نے اپنے اپنے پانی پینے کی جگہ معلوم کر لی۔ اللہ کے رزق سے کھاؤ اور پیو اور زمین میں فسادی بنتے ہوئے بداَمنی نہ پھیلاؤ۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 2، آیت 62 (عام شمار 2:61)
اور جب تم نے کہا اے موسیٰ! ہم ایک ہی کھانے پر ہرگز صبر نہیں کر سکیں گے۔ پس ہمارے لئے اپنے ربّ سے دعا کر کہ وہ ہمارے لئے وہ چیزیں نکالے جو زمین اُگاتی ہے از قسم اپنی سبزیوں کے اور اپنی ککڑیوں کے اور اپنی گندم کے اور اپنی دالوں کے اور اپنے پیاز کے۔اس نے کہا کیا تم تبدیل کرنا چاہتے ہو اُس سے جو ادنیٰ ہے اُس چیز کو جو بہتر ہے؟ تم کسی شہر میں داخل ہو جاؤ۔ یقیناً تمہیں وہ مل جائے گا جو تم نے طلب کیا ہے۔ اور ان پر ذلت اور مسکینی کی مار ڈالی گئی اور وہ اللہ کا غضب لے کر لوٹے۔ یہ اس لئے ہوا کہ وہ اللہ کے نشانات کا انکار کیا کرتے تھے اور انبیاءکو ناحق قتل کرتے تھے۔ (ہاں) یہ اس لئے ہوا کہ انہوں نے نافرمانی کی اور وہ حد سے تجاوز کیا کرتے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 2، آیت 63 (عام شمار 2:62)
یقیناً وہ لوگ جو ایمان لائے اور وہ جو یہودی ہیں اور نصاریٰ اور دیگر الٰہی کتب کے ماننے والے جو بھی اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان لائے، اور نیک اعمال بجا لائے ان سب کے لئے اُن کا اجر اُن کے ربّ کے پاس ہے اور ان پر کوئی خوف نہیں اور نہ وہ غم کریں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 2، آیت 64 (عام شمار 2:63)
اور جب ہم نے (تم سے) تمہارا پختہ عہد لیا اور طُور کو تم پر بلند کیا۔ اسے مضبوطی سے پکڑ لو جو ہم نے تمہیں دیا ہے اور اسے یاد رکھو جو اس میں ہے تاکہ تم (ہلاکت سے) بچ سکو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 2، آیت 65 (عام شمار 2:64)
پھر اس کے بعد بھی تم پھر گئے۔ پس اگر اللہ کا (خاص) فضل اور اس کی رحمت تم پر نہ ہوتے تو تم ضرور نقصان اٹھانے والوں میں سے ہو جاتے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 2، آیت 66 (عام شمار 2:65)
اور یقیناً تم ان لوگوں کو جان چکے ہو جنہوں نے تم میں سے سَبت کے بارہ میں تجاوز کیا تو ہم نے ان سے کہا کہ ذلیل بندر بن جاؤ۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 2، آیت 67 (عام شمار 2:66)
پس ہم نے اس (سَبت کی بے حرمتی) کو اس کے پیش منظر کی وجہ سے اور اس کے پس منظر کی وجہ سے سرزنش کا باعث بنا دیا اور متقیوں کے لئے ایک عظیم نصیحت (بنایا)۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 2، آیت 68 (عام شمار 2:67)
اور جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ یقیناً اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ تم ایک (امتیاز رکھنے والی) گائے کو ذبح کرو۔ انہوں نے کہا کیا تو ہمیں ہنسی کا نشانہ بنا رہا ہے؟ اس نے کہا کہ میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں اس بات سے کہ میں جاہلوں میں سے ہو جاؤں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 2، آیت 69 (عام شمار 2:68)
انہوں نے کہا اپنے ربّ سے ہماری خاطر دعا کر کہ وہ ہمارے لئے واضح کردے کہ وہ کیا ہے؟ اس نے کہا یقیناً وہ کہتا ہے کہ وہ ایک گائے ہے، نہ بہت بوڑھی اور نہ بہت کم عمر، اس کے بین بین درمیانی عمر کی ہے۔ پس وہی کرو جو تمہیں حکم دیا جاتا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 2، آیت 70 (عام شمار 2:69)
انہوں نے کہا اپنے ربّ سے ہماری خاطر دعا کر کہ وہ ہمارے لئے واضح کردے کہ اس کا رنگ کیا ہے۔ اس نے کہا یقیناً وہ کہتا ہے کہ وہ لازماً ایک زرد گائے ہے جس کا رنگ بہت شوخ ہے۔ وہ دیکھنے والوں کو خوش کر دیتی ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 2، آیت 71 (عام شمار 2:70)
انہوں نے کہا اپنے ربّ سے ہماری خاطر دعا کر کہ وہ ہم پر (مزید) واضح کرے کہ وہ کیا ہے؟ یقیناً سب گائیاں ہم پر متشبہ ہوگئی ہیں۔ اور ہم یقیناً اِن شَاءاللّٰہ ضرور ہدایت پانے والے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 2، آیت 72 (عام شمار 2:71)
اس نے کہا بلاشبہ وہ کہتا ہے کہ وہ ضرور ایک ایسی گائے ہے جسے اس غرض سے جَوت نہیں ڈالی گئی کہ وہ زمین میں ہل چلائے اور نہ وہ کھیتوں کو سیراب کرتی ہے۔ وہ صحیح سلامت ہے۔ اُس میں کوئی داغ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تُو سچی بات لایا ہے۔ پس انہوں نے اسے ذبح کر دیا جبکہ وہ (پہلے ایسا) کرنے والے نہ تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 2، آیت 73 (عام شمار 2:72)
اور جب تم نے ایک نفس کو قتل کیا اور پھر اس بارہ میں اختلاف کیا اور اللہ نے اس بھید کو ظاہر کرنا ہی تھا جو تم چھپائے ہوئے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 2، آیت 74 (عام شمار 2:73)
پس ہم نے کہا (کھوج لگانے کی خاطر) اس جیسی اور واردات پر اس (واقعہ) کو چسپاں کرو۔ اسی طرح اللہ مُردوں کو (ان کے قاتلوں کا مؤاخذہ کر کے) زندہ کرتا ہے اور تمہیں اپنے نشان دکھاتا ہے تا کہ تم عقل کرو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 2، آیت 75 (عام شمار 2:74)
پھر اس کے بعد تمہارے دل سخت ہو گئے گویا وہ پتھروں کی طرح تھے یا پھر سختی میں اس سے بھی بڑھ کر۔ جبکہ پتھروں میں سے بھی یقیناً بعض ایسے ہوتے ہیں کہ اُن سے نہریں پھوٹ پڑتی ہیں۔ اور یقیناً ان میں سے ایسے بھی ہیں کہ جو پھٹ جائیں تو ان میں سے پانی نکلتا ہے۔ پھر ان میں یقیناً ایسے بھی ہیں جو اللہ کی خشیت سے گر پڑتے ہیں۔ اور اللہ اُس سے غافل نہیں ہے جو تم کرتے ہو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 2، آیت 76 (عام شمار 2:75)
کیا تم یہ امید لگائے بیٹھے ہو کہ وہ لوگ تمہاری بات مان جائیں گے جب کہ ان میں سے ایک گروہ کلام الہٰی کو سنتا ہے اور اسے اچھی طرح سمجھنے کے باوجود اس میں تحریف کرتا ہے اور وہ خوب جانتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 2، آیت 77 (عام شمار 2:76)
اور جب وہ ان لوگوں سے ملتے ہیں جو ایمان لائے تو کہتے ہیں کہ ہم بھی ایمان لے آئے۔ اور جب ان میں سے بعض بعض دوسروں کی طرف الگ ہو جاتے ہیں تو وہ (ان سے) کہتے ہیں کہ کیا تم ان کو وہ باتیں بتاتے ہو جو اللہ نے تم پر کھولی ہیں تا کہ انہی باتوں کے ذریعہ وہ تمہارے ربّ کے حضور تم سے جھگڑا کریں۔ پس کیا تم عقل نہیں کرتے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 2، آیت 78 (عام شمار 2:77)
کیا وہ نہیں جانتے کہ یقیناً اللہ جانتا ہے جو وہ چھپاتے ہیں اور جو وہ ظاہر کرتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 2، آیت 79 (عام شمار 2:78)
اور ان میں ایسے جاہل بھی ہیں جو (اپنی) خواہشات کے علاوہ کتاب کا کوئی علم نہیں رکھتے اور وہ محض قیاس آرائیاں کرتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 2، آیت 80 (عام شمار 2:79)
پس ہلاکت ہے ان کے لئے جو اپنے ہاتھوں سے کتاب لکھتے ہیں پھر کہتے ہیں کہ یہ اللہ کی طرف سے ہے تاکہ وہ اس کے بدلے کچھ معمولی قیمت وصول کر لیں۔ پس ہلاکت ہے ان کے لئے اُس کے نتیجہ میں جو ان کے ہاتھوں نے لکھا اور ہلاکت ہے اُن کے لئے اس کی وجہ سے جو وہ کماتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad