سورۃ 32: السجدة

قرآن کریم

قرآن کریم، سورۃ 32، آیت 1

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 32، آیت 2

الٓمٓ

اَنَا اللّٰہُ اَعلَمُ: میں اللہ سب سے زیادہ جاننے والاہوں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 32، آیت 3

تَنزِيلُ ٱلۡكِتَٰبِ لَا رَيۡبَ فِيهِ مِن رَّبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ

کامل کتاب کا اتارا جانا، اس میں کوئی شک نہیں کہ، تمام جہانوں کے ربّ کی طرف سے ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 32، آیت 4

أَمۡ يَقُولُونَ ٱفۡتَرَىٰهُۚ بَلۡ هُوَ ٱلۡحَقُّ مِن رَّبِّكَ لِتُنذِرَ قَوۡمٗا مَّآ أَتَىٰهُم مِّن نَّذِيرٖ مِّن قَبۡلِكَ لَعَلَّهُمۡ يَهۡتَدُونَ

کیا وہ کہتے ہیں کہ اس نے اُسے افترا کر لیا ہے؟ بلکہ وہ تو تیرے ربّ کی طرف سے حق ہے تاکہ تُو ایک ایسی قوم کو ڈرائے جن کی طرف تجھ سے پہلے کوئی ڈرانے والا نہیں آیا۔ ہوسکتا ہے کہ وہ ہدایت پائیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 32، آیت 5

ٱللَّهُ ٱلَّذِي خَلَقَ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَا فِي سِتَّةِ أَيَّامٖ ثُمَّ ٱسۡتَوَىٰ عَلَى ٱلۡعَرۡشِۖ مَا لَكُم مِّن دُونِهِۦ مِن وَلِيّٖ وَلَا شَفِيعٍۚ أَفَلَا تَتَذَكَّرُونَ

اللہ وہ ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے چھ زمانوں میں پیدا کیا پھر اُس نے عرش پر قرار پکڑا۔ اُسے چھوڑ کر نہ تمہارا کوئی دوست ہے نہ کوئی سفارشی۔ پس کیا تم نصیحت نہیں پکڑتے؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 32، آیت 6

يُدَبِّرُ ٱلۡأَمۡرَ مِنَ ٱلسَّمَآءِ إِلَى ٱلۡأَرۡضِ ثُمَّ يَعۡرُجُ إِلَيۡهِ فِي يَوۡمٖ كَانَ مِقۡدَارُهُۥٓ أَلۡفَ سَنَةٖ مِّمَّا تَعُدُّونَ

وہ فیصلے کو تدبیر کے ساتھ آسمان سے زمین کی طرف اتارتا ہے۔ پھر وہ ایک ایسے دن میں اس کی طرف عروج کرتا ہے جو تمہاری گنتی کے لحاظ سے ایک ہزار سال کے برابر ہوتا ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 32، آیت 7

ذَٰلِكَ عَٰلِمُ ٱلۡغَيۡبِ وَٱلشَّهَٰدَةِ ٱلۡعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ

یہ وہ غائب اور حاضر کا جاننے والا ہے جو کامل غلبہ والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 32، آیت 8

ٱلَّذِيٓ أَحۡسَنَ كُلَّ شَيۡءٍ خَلَقَهُۥۖ وَبَدَأَ خَلۡقَ ٱلۡإِنسَٰنِ مِن طِينٖ

وہی جس نے ہر چیز کو جسے اس نے پیدا کیا بہت اچھا بنایا اور اس نے انسان کی پیدائش کا آغاز گیلی مٹی سے کیا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 32، آیت 9

ثُمَّ جَعَلَ نَسۡلَهُۥ مِن سُلَٰلَةٖ مِّن مَّآءٖ مَّهِينٖ

پھر اس نے اس کی نسل ایک حقیر پانی کے نچوڑ سے بنائی۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 32، آیت 10

ثُمَّ سَوَّىٰهُ وَنَفَخَ فِيهِ مِن رُّوحِهِۦۖ وَجَعَلَ لَكُمُ ٱلسَّمۡعَ وَٱلۡأَبۡصَٰرَ وَٱلۡأَفۡـِٔدَةَۚ قَلِيلٗا مَّا تَشۡكُرُونَ

پھر اُس نے اُسے درست کیا اور اُس میں اپنی روح پھونکی اور تمہارے لئے اس نے کان اور آنکھیں اور دل بنائے۔ بہت تھوڑا ہے جو تم شکر کرتے ہو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 32، آیت 11

وَقَالُوٓاْ أَءِذَا ضَلَلۡنَا فِي ٱلۡأَرۡضِ أَءِنَّا لَفِي خَلۡقٖ جَدِيدِۭۚ بَلۡ هُم بِلِقَآءِ رَبِّهِمۡ كَٰفِرُونَ

اور وہ کہتے ہیں کہ کیا جب ہم زمین میں گُم ہو جائیں گے تو کیا پھر بھی ہم ضرور ایک نئی تخلیق میں (مبتلا) ہوں گے۔ حقیقت یہ ہے کہ وہ تو اپنے ربّ کی لِقاء ہی سے منکر ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 32، آیت 12

۞قُلۡ يَتَوَفَّىٰكُم مَّلَكُ ٱلۡمَوۡتِ ٱلَّذِي وُكِّلَ بِكُمۡ ثُمَّ إِلَىٰ رَبِّكُمۡ تُرۡجَعُونَ

تُو کہہ دے کہ موت کا وہ فرشتہ جو تم پر مقرر کیا گیا ہے تمہیں وفات دے گا پھر تم اپنے ربّ کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 32، آیت 13

وَلَوۡ تَرَىٰٓ إِذِ ٱلۡمُجۡرِمُونَ نَاكِسُواْ رُءُوسِهِمۡ عِندَ رَبِّهِمۡ رَبَّنَآ أَبۡصَرۡنَا وَسَمِعۡنَا فَٱرۡجِعۡنَا نَعۡمَلۡ صَٰلِحًا إِنَّا مُوقِنُونَ

اور اگر تُو دیکھ لے جب مجرم اپنے ربّ کے حضور اپنے سرجھکائے ہوں گے (اور کہیں گے کہ) اے ہمارے ربّ! ہم نے دیکھا اور سن لیا۔ پس ہمیں لوٹا دے تاکہ ہم نیک اعمال کریں۔ ہم ضرور یقین کرنے والے (ثابت) ہوں گے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 32، آیت 14

وَلَوۡ شِئۡنَا لَأٓتَيۡنَا كُلَّ نَفۡسٍ هُدَىٰهَا وَلَٰكِنۡ حَقَّ ٱلۡقَوۡلُ مِنِّي لَأَمۡلَأَنَّ جَهَنَّمَ مِنَ ٱلۡجِنَّةِ وَٱلنَّاسِ أَجۡمَعِينَ

اور اگر ہم چاہتے تو ہر نفس کو اس کی (مناسبِ حال) ہدایت عطا کر دیتے لیکن میری طرف سے فرمان صادر ہوچکا ہے کہ میں جہنم کو ضرور سب جن واِنس سے بھردوں گا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 32، آیت 15

فَذُوقُواْ بِمَا نَسِيتُمۡ لِقَآءَ يَوۡمِكُمۡ هَٰذَآ إِنَّا نَسِينَٰكُمۡۖ وَذُوقُواْ عَذَابَ ٱلۡخُلۡدِ بِمَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ

پس (عذاب) چکھو بوجہ اس کے کہ تم اپنے آج کے دن کی ملاقات بھلا بیٹھے تھے۔ یقیناً ہم نے (بھی) تمہیں بھلا دیا ہے۔ مزید برآں ہمیشگی کا عذاب چکھو بسبب اس کے جو تم کیا کرتے تھے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 32، آیت 16

إِنَّمَا يُؤۡمِنُ بِـَٔايَٰتِنَا ٱلَّذِينَ إِذَا ذُكِّرُواْ بِهَا خَرُّواْۤ سُجَّدٗاۤ وَسَبَّحُواْ بِحَمۡدِ رَبِّهِمۡ وَهُمۡ لَا يَسۡتَكۡبِرُونَ۩

یقیناً ہماری آیات پر وہی لوگ ایمان لاتے ہیں کہ جب اُن (آیات) کے ذریعہ انہیں نصیحت کی جاتی ہے تو وہ سجدہ کرتے ہوئے گر جاتے ہیں اور اپنے ربّ کی حمد کے ساتھ (اس کی) تسبیح کرتے ہیں اور وہ تکبر نہیں کرتے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 32، آیت 17

تَتَجَافَىٰ جُنُوبُهُمۡ عَنِ ٱلۡمَضَاجِعِ يَدۡعُونَ رَبَّهُمۡ خَوۡفٗا وَطَمَعٗا وَمِمَّا رَزَقۡنَٰهُمۡ يُنفِقُونَ

اُن کے پہلو بستروں سے الگ ہو جاتے ہیں (جبکہ) وہ اپنے ربّ کو خوف اور طمع کی حالت میں پکار رہے ہوتے ہیں اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا کیا وہ اُس میں سے خرچ کرتے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 32، آیت 18

فَلَا تَعۡلَمُ نَفۡسٞ مَّآ أُخۡفِيَ لَهُم مِّن قُرَّةِ أَعۡيُنٖ جَزَآءَۢ بِمَا كَانُواْ يَعۡمَلُونَ

پس کوئی ذی روح نہیں جانتا کہ اُن کے لئے آنکھوں کی ٹھنڈک میں سے کیا کچھ چُھپا کر رکھا گیا ہے۔ اُس کی جزا کے طور پر جو وہ کیا کرتے تھے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 32، آیت 19

أَفَمَن كَانَ مُؤۡمِنٗا كَمَن كَانَ فَاسِقٗاۚ لَّا يَسۡتَوُۥنَ

پس کیا جو مومن ہو اُس جیسا ہوسکتا ہے جو فاسق ہو؟ وہ کبھی برابر نہیں ہو سکتے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 32، آیت 20

أَمَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّـٰلِحَٰتِ فَلَهُمۡ جَنَّـٰتُ ٱلۡمَأۡوَىٰ نُزُلَۢا بِمَا كَانُواْ يَعۡمَلُونَ

جہاں تک اُن کا تعلق ہے جو ایمان لائے اور نیک اعمال بجا لائے تو اُن کے لئے (ان کے شایانِ شان) قیام کے باغات ہوں گے مہمانی کے طور پر، بسبب اس کے جو وہ کیا کرتے تھے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

10 von 10 heute frei