سورۃ 39: الزمر
قرآن کریم, حصہ 2
قرآن کریم، سورۃ 39، آیت 21 (عام شمار 39:20)
لیکن وہ لوگ جو اپنے ربّ کا تقویٰ اختیار کرتے ہیں ان کے لئے بالاخانے ہیں جن کے اوپر اور بالاخانے بنائے گئے ہوں گے ان کے دامن میں نہریں بہیں گی۔ (یہ) اللہ نے وعدہ کیا ہے۔ اللہ وعدوں کو ٹالا نہیں کرتا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 39، آیت 22 (عام شمار 39:21)
کیا تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے آسمان سے پانی اتارا پھر اسے زمین میں چشموں کی صورت میں جاری کردیا پھر وہ اس سے کھیتی نکالتا ہے۔ اُس کے رنگ مختلف ہوتے ہیں۔ پھر وہ خشک ہو جاتی ہے (یعنی پک کر یا بغیر پکے) پھر تُو اسے زرد ہوتا ہوا دیکھتا ہے پھر وہ اسے ریزہ ریزہ کر دیتا ہے۔ یقیناً اس میں عقل والوں کے لئے ایک بڑی نصیحت ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 39، آیت 23 (عام شمار 39:22)
پس کیا وہ کہ جس کا سینہ اللہ اسلام کے لئے کھول دے پھر وہ اپنے ربّ کی طرف سے ایک نور پر (بھی) قائم ہو (وہ ذکر سے عاری لوگوں کی طرح ہو سکتا ہے؟) پس ہلاکت ہو ان کے لئے جن کے دل اللہ کے ذکر سے (محروم رہتے ہوئے) سخت ہیں۔ یہی وہ لوگ ہیں جو کھلی کھلی گمراہی میں ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 39، آیت 24 (عام شمار 39:23)
اللہ نے بہترین بیان ایک ملتی جلتی (اور) بار بار دُہرائی جانے والی کتاب کی صورت میں اتارا ہے۔ جس سے ان لوگوں کی جِلدیں جو اپنے ربّ کا خوف رکھتے ہیں لرزنے لگتی ہیں پھر ان کی جِلدیں اور ان کے دل اللہ کے ذکر کی طرف (مائل ہوتے ہوئے) نرم پڑ جاتے ہیں۔ یہ اللہ کی ہدایت ہے، وہ اس کے ذریعہ جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے اور جسے اللہ گمراہ ٹھہرا دے تو اُسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 39، آیت 25 (عام شمار 39:24)
پس کیا وہ جو قیامت کے دن اپنے چہرے ہی کو سخت عذاب سے بچنے کے لئے ڈھال بنائے گا (بچ سکتا ہے؟)۔ اور ظالموں سے کہا جائے گا کہ چکھو جو تم کسب کرتے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 39، آیت 26 (عام شمار 39:25)
ان سے پہلے بھی لوگوں نے جھٹلایا تھا تو انہیں عذاب نے اس طرف سے آ لیا جس (طرف) کا وہ کوئی تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 39، آیت 27 (عام شمار 39:26)
پس اللہ نے انہیں اس دنیا کی زندگی میں بھی ذلت کا مزہ چکھایا جبکہ آخرت کا عذاب بہت بڑھ کر ہے۔ کاش وہ جانتے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 39، آیت 28 (عام شمار 39:27)
اور یقیناً ہم نے اس قرآن میں لوگوں کے لئے ہر قسم کی مثال بیان کردی ہے تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 39، آیت 29 (عام شمار 39:28)
ایک عظیم فصیح و بلیغ قرآن جس میں کوئی کجی نہیں، تاکہ وہ تقویٰ اختیار کریں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 39، آیت 30 (عام شمار 39:29)
اللہ ایک ایسے شخص کی مثال بیان کرتا ہے جس کے کئی مالک ہوں جو آپس میں ایک دوسرے کے مخالف ہوں، اور ایک ایسے شخص کی بھی جو کلیۃً ایک ہی شخص کا ہو۔ کیا وہ دونوں اپنی حالت کے اعتبار سے برابر ہو سکتے ہیں؟ تمام کامل تعریف اللہ ہی کی ہے (مگر) حقیقت یہ ہے کہ ان میں سے اکثر نہیں جانتے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 39، آیت 31 (عام شمار 39:30)
یقیناً تُو بھی مرنے والا ہے اور یقیناً وہ بھی مرنے والے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 39، آیت 32 (عام شمار 39:31)
پھر یقیناً تم قیامت کے دن اپنے ربّ کے حضور ایک دوسرے سے بحث کرو گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 39، آیت 33 (عام شمار 39:32)
پس اس سے زیادہ ظالم کون ہو سکتا ہے جو اللہ پر جھوٹ باندھے اور سچائی کو جھٹلا دے جب وہ اس کے پاس آئے۔ کیا جہنم میں کافروں کے لئے ٹھکانہ نہیں ہے؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 39، آیت 34 (عام شمار 39:33)
اور وہ شخص جو سچائی لے کر آئے اور (وہ جو) اس (سچائی) کی تصدیق کرے یہی وہ لوگ ہیں جو متقی ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 39، آیت 35 (عام شمار 39:34)
اُن کے لئے اُن کے ربّ کے حضور وہ کچھ ہوگا جو وہ چاہیں گے۔ یہ ہوگی حسنِ عمل کرنے والوں کی جزا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 39، آیت 36 (عام شمار 39:35)
تاکہ جو بدترین اعمال انہوں نے کئے (اُن کے اثرات) اللہ اُن سے دور کردے اور جو بہترین اعمال وہ کیا کرتے تھے اُن کے مطابق انہیں ان کا اجر عطا کرے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 39، آیت 37 (عام شمار 39:36)
کیا اللہ اپنے بندہ کے لئے کافی نہیں؟ اور وہ تجھے ڈراتے ہیں اُن سے جو اُس کے سوا ہیں۔ اور جسے اللہ گمراہ قرار دے دے تو اس کے لئے کوئی ہدایت دینے والا نہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 39، آیت 38 (عام شمار 39:37)
اور جسے اللہ ہدایت دے دے تو اُسے کوئی گمراہ کرنے والا نہیں۔ کیا اللہ کامل غلبہ والا (اور) انتقام لینے والا نہیں ہے؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 39، آیت 39 (عام شمار 39:38)
اور اگر تو ان سے پوچھے کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا تو وہ ضرور کہیں گے اللہ نے۔ تُو ان سے کہہ دے کہ سوچو تو سہی کہ اگر اللہ مجھے کوئی نقصان پہنچانا چاہے تو کیا وہ جن کو تم اللہ کے سوا پکارتے ہو اس کے (پیدا کردہ) ضَرر کو دور کر سکتے ہیں؟ یا اگر وہ میرے متعلق رحمت کا ارادہ کرے تو کیا وہ اس کی رحمت کو روک سکتے ہیں؟ تُو کہہ دے کہ مجھے اللہ کافی ہے۔ اسی پر سب توکل کرنے والے توکل کرتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 39، آیت 40 (عام شمار 39:39)
تو کہہ دے کہ اے میری قوم! تم نے اپنی جگہ جو کرنا ہے کرتے پھرو، میں بھی کرتا رہوں گا۔ پس تم عنقریب جان لو گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad