سورۃ 40: غافر
قرآن کریم
قرآن کریم، سورۃ 40، آیت 1
اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 40، آیت 2
حَمِید مَجِید: صاحبِ حمد، صاحبِ مجد۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 40، آیت 3
اس کتاب کا اتارا جانا اللہ، کامل غلبہ والے (اور) کامل علم والے کی طرف سے ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 40، آیت 4
جوگناہوں کو بخشنے والا اور توبہ قبول کرنے والا، پکڑ میں سخت اور بہت عطا اور وسعت والا ہے۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اُسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 40، آیت 5
اللہ کے نشانات کے بارہ میں کوئی جھگڑا نہیں کرتا مگر وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا۔ پس ان کا کھلے بندوں ملک میں چلتے پھرنا تجھے کسی دھوکہ میں نہ ڈالے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 40، آیت 6
ان سے پہلے نوح کی قوم نے بھی جھٹلایا تھا اور ان کے بعد مختلف گروہوں نے بھی اور ہر قوم نے اپنے رسول کے متعلق یہ پختہ ارادہ کیا تھا کہ وہ اسے پکڑلیں اور انہوں نے جھوٹ کے ذریعہ جھگڑا کیا تاکہ اس کے ذریعہ سے حق کو جھٹلادیں۔ تب میں نے انہیں پکڑ لیا۔ پس ( دیکھو) میری سزا کیسی تھی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 40، آیت 7
اور اسی طرح تیرے ربّ کا یہ فرمان، ان لوگوں کے خلاف جنہوں نے کفر کیا، ضرور پورا اُترتا ہے کہ وہ آگ میں پڑنے والے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 40، آیت 8
وہ جو عرش کو اٹھائے ہوئے ہیں اور وہ جو اس کے گرد ہیں وہ اپنے ربّ کی حمد کے ساتھ تسبیح کرتے ہیں اور اس پر ایمان لاتے ہیں اور ان لوگوں کے لئے بخشش طلب کرتے ہیں جو ایمان لائے۔ اے ہمارے ربّ! تُو ہر چیز پر رحمت اور علم کے ساتھ محیط ہے۔ پس وہ لوگ جنہوں نے توبہ کی اور تیری راہ کی پیروی کی ان کو بخش دے اور ان کو جہنّم کے عذاب سے بچا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 40، آیت 9
اور اے ہمارے ربّ! انہیں اُن دائمی جنتوں میں داخل کردے جن کا تُو نے ان سے وعدہ کر رکھا ہے اور انہیں بھی جو اُن کے باپ دادا اور ان کے ساتھیوں اور ان کی اولاد میں سے نیکی اختیار کرنے والے ہیں۔ یقیناً تُو ہی کامل غلبہ والا (اور) بہت حکمت والا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 40، آیت 10
اور انہیں بدیوں سے بچا۔ اور جسے تو نے اس دن بدیوں (کے نتائج) سے بچایا تو یقیناً تُو نے اس پر بہت رحم کیا اور یہی بہت بڑی کامیابی ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 40، آیت 11
یقیناً وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا اُنہیں پکارا جائے گا کہ اللہ کی ناراضگی تمہاری آپس کی ناراضگیوں کے مقابل پر زیادہ بڑی تھی۔ جس وقت تم ایمان کی طرف بلائے جاتے تھے پھر بھی انکار کر دیتے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 40، آیت 12
وہ کہیں گے اے ہمارے ربّ! تُو نے ہمیں دو دفعہ موت دی اور دو ہی دفعہ زندگی بخشی۔ پس ہم اپنے گناہوں کا اعتراف کرتے ہیں۔ تو کیا (اس سے بچ) نکلنے کی کوئی راہ ہے؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 40، آیت 13
تمہارا یہ حال اس لئے ہے کہ جب بھی اکیلے اللہ کو پکارا جاتا تھا تم اس کا انکار کر دیتے تھے اور اگر اس کا شریک ٹھہرایا جاتا تھا تو تم مان لیتے تھے۔ پس فیصلہ کا اختیار اللہ ہی کو ہے جو بہت بلند (اور) بہت بڑا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 40، آیت 14
وہی ہے جو تمہیں اپنے نشانات دکھاتا ہے اور تمہارے لئے آسمان سے رزق اُتارتا ہے۔ اور نصیحت نہیں پکڑتا مگر وہی جو جُھکتا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 40، آیت 15
پس اللہ کو، اُسی کی خاطر اطاعت کو خالص کرتے ہوئے، پکارو خواہ کافر ناپسند کریں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 40، آیت 16
وہ بلند درجات والا صاحبِ عرش ہے۔ اپنے بندوں میں سے جس پر چاہے اپنے امر سے روح کو اُتارتا ہے تاکہ وہ ملاقات کے دن سے ڈرائے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 40، آیت 17
جس دن وہ نکل کھڑے ہوں گے ان کا کچھ حال اللہ پر مخفی نہ ہوگا۔ آج کے دن بادشاہت کس کی ہے؟ اللہ ہی کی ہے جو اکیلا (اور) صاحبِ جبروت ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 40، آیت 18
آج ہر جان کو اس کا بدلہ دیا جائے گا جو اس نے کمایا۔ آج کوئی ظلم نہیں ہوگا۔ یقیناً اللہ حساب لینے میں بہت تیز ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 40، آیت 19
اور انہیں قریب آ جانے والی عقوبت کے دن سے ڈرا جب دل غم اور خوف سے حلق تک آ پہنچیں گے۔ ظالموں کے لئے نہ کوئی جگری دوست ہوگا اور نہ کوئی ایسا سفارش کرنے والا جس کی بات مانی جائے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 40، آیت 20
وہ آنکھوں کی خیانت کو بھی جانتا ہے اور اسے بھی جو سینے چھپاتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)