سورۃ 45: الجاثية
قرآن کریم
قرآن کریم، سورۃ 45، آیت 1
اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 45، آیت 2
حَمِید مَجِید: صاحبِ حمد، صاحبِ مجد۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 45، آیت 3
اس کتاب کا اُتارا جانا کامل غلبہ والے (اور) حکمت والے اللہ کی طرف سے ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 45، آیت 4
یقیناً آسمانوں اور زمین میں مومنوں کے لئے بکثرت نشانات ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 45، آیت 5
اور تمہاری پیدائش میں، اور جو کچھ وہ چلنے پھرنے والے جانداروں میں سے پھیلاتا ہے، ان میں ایک یقین کرنے والی قوم کے لئے عظیم نشانات ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 45، آیت 6
اور رات اور دن کے ادلنے بدلنے میں اور اس بات میں کہ اللہ آسمان سے ایک رزق اُتارتا ہے پھر اس کے ذریعہ زمین کو اس کی موت کے بعد زندہ کردیتا ہے، اور ہواؤں کے رُخ پلٹ پلٹ کر چلانے میں عقل کرنے والی قوم کے لئے بڑے نشانات ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 45، آیت 7
یہ اللہ کی آیات ہیں جو ہم تیرے سامنے حق کے ساتھ پڑھ کر سناتے ہیں۔ پس اللہ اور اس کی آیات کے بعد پھر اَور کس بات پر وہ ایمان لائیں گے؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 45، آیت 8
ہلاکت ہو ہر سخت افترا کرنے والے اور بڑے جھوٹے پر۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 45، آیت 9
وہ اللہ کی آیات سنتا ہے جو اس پر پڑھی جاتی ہیں پھر بھی تکبر کرتے ہوئے (اپنی ضد پر) اَڑا رہتا ہے گویا اس نے انہیں سنا ہی نہیں۔ پس اُسے دردناک عذاب کی خوشخبری دے دے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 45، آیت 10
اور جب وہ ہمارے نشانات میں سے بعض پر اطلاع پاتاہے تو انہیں مذاق کا نشانہ بناتا ہے۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کے لئے رُسواکن عذاب ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 45، آیت 11
(اور) ان سے پرے جہنّم ہے اور جو کچھ انہوں نے کمایا وہ کچھ بھی ان کے کام نہیں آئے گا اور نہ ہی وہ (ان کے کام آئیں گے) جن کو انہوں نے اللہ کے سوا دوست بنا رکھا ہے جبکہ ان کے لئے ایک بڑا عذاب (مقدر) ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 45، آیت 12
یہ ایک بڑی ہدایت ہے۔ اور وہ لوگ جنہوں نے اپنے رب کی آیات کا انکار کیا اُن کے لئے لرزہ خیز عذاب میں سے ایک دردناک عذاب (مقدر) ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 45، آیت 13
اللہ وہ ہے جس نے تمہارے لئے سمندر کو مسخر کیا اس لئے کہ اس کے حکم سے اس میں کشتیاں چلیں اور اس کے نتیجہ میں تم اس کے فضل تلاش کرو اور تاکہ تم شکربجا لاؤ۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 45، آیت 14
اور جو بھی آسمانوں میں اور زمین میں ہے اس میں سے سب اس نے تمہارے لئے مسخر کر دیا۔ اس میں غوروفکر کرنے والوں کے لئے یقیناً کھلے کھلے نشانات ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 45، آیت 15
تُو اُن سے جو ایمان لائے ہیں، کہہ دے کہ ان لوگوں سے بخشش کا سلوک کریں جو اللہ کے دنوں کی امید نہیں رکھتے تا کہ وہ خود ایسی قوم کو اس کے مطابق جزا دے جو وہ کسب کرتے رہے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 45، آیت 16
جو نیک اعمال بجا لاتا ہے تو اپنے لئے ہی ایسا کرتا ہے اور جو کوئی بدی کرتا ہے تو خود اپنے خلاف۔ پھر تم اپنے رب کی طرف لوٹائے جاؤگے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 45، آیت 17
اور یقیناً ہم نے بنی اسرائیل کو کتاب اور حکمت اور نبوت عطا کی اور پاک چیزوں میں سے انہیں رزق عطا کیا اور ان کو تمام جہانوں پر فضیلت دی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 45، آیت 18
اور ہم نے انہیں شریعت کی کھلی کھلی تعلیمات عطا کیں۔ پس انہوں نے اختلاف نہیں کیا مگر ایک دوسرے کے خلاف سرکشی کرتے ہوئے، بعد اس کے کہ ان کے پاس علم آچکا تھا۔ یقیناً تیرا ربّ اُن کے درمیان قیامت کے دن ان امور میں فیصلہ کرے گا جن میں وہ اختلاف کیا کرتے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 45، آیت 19
پھر ہم نے تجھے ایک عظیم امرِ شریعت پر قائم کر دیا۔ پس اس کی پیروی کر اور ان لوگوں کی خواہشات کی پیروی نہ کر جو علم نہیں رکھتے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 45، آیت 20
یقیناً وہ اللہ کے مقابل پر تیرے کسی کام نہیں آسکیں گے۔ اور لازماً ظلم کرنے والے آپس میں ایک دوسرے کے دوست ہوتے ہیں جبکہ اللہ متقیوں کا دوست ہوتا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)