سورۃ 46: الأحقاف
قرآن کریم, حصہ 2
قرآن کریم، سورۃ 46، آیت 21 (عام شمار 46:20)
اور یاد کرو وہ دن جب وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا آگ کے سامنے پیش کئے جائیں گے۔ تم اپنی سب اچھی چیزیں اپنی دنیا کی زندگی میں ہی ختم کر بیٹھے اور ان سے عارضی فائدہ اٹھا چکے۔ پس آج کے دن تم ذلّت کا عذاب دئیے جاؤ گے بوجہ اس کے کہ تم زمین میں ناحق تکبر کرتے تھے اور بوجہ اس کے کہ تم فسق کیا کرتے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 46، آیت 22 (عام شمار 46:21)
اور عاد کے بھائی کو یاد کر جب اس نے اپنی قوم کو ریت کے ٹیلوں کے پاس ڈرایا، جبکہ اس کے سامنے بھی اور اس سے پہلے بھی بہت سے اِنذار گزر چکے تھے، کہ تُم اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو۔ یقیناً میں تم پر ایک بہت بڑے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 46، آیت 23 (عام شمار 46:22)
انہوں نے کہا کیا تُو ہمارے پاس اس لئے آیا ہے کہ ہمیں اپنے معبودوں سے پھرا دے۔ پس اُسے لے آ جس کا تو ہمیں ڈراوا دیتا ہے اگر تُو سچوں میں سے ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 46، آیت 24 (عام شمار 46:23)
اس نے کہا یقیناً علم تو صرف اللہ ہی کے پاس ہے اور میں تو تمہیں وہ پیغام پہنچارہا ہوں جس کے ساتھ مجھے بھیجا گیا ہے لیکن میں تمہیں ایک بہت جاہل قوم دیکھ رہا ہوں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 46، آیت 25 (عام شمار 46:24)
پس جب انہوں نے اسے ایک بادل کی صورت میں دیکھا جو اُن کی وادیوں کی طرف بڑھ رہا تھا تو کہا یہ ایسا بادل ہے جو ہم پر بارش برسانے والا ہے۔ نہیں! بلکہ یہ تو وہی ہے جسے تم جلد مانگا کرتے تھے۔ یہ ایک ایسا جھکڑ ہے جس میں دردناک عذاب ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 46، آیت 26 (عام شمار 46:25)
تباہ کر دیتا ہے ہر چیز کو اپنے ربّ کے حکم سے۔ پس وہ ایسے (تباہ) ہوگئے کہ ان کے گھروں کے سوا کچھ دکھائی نہ دیتا تھا۔ اسی طرح ہم مجرم قوم کو جزا دیا کرتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 46، آیت 27 (عام شمار 46:26)
اور یقیناً ہم نے اُنہیں وہ تمکنت بخشی تھی جو تمکنت تمہیں نہیں بخشی اور ہم نے ان کے کان اور آنکھیں اور دل بنائے تھے۔ پس ان کے کان اور ان کی آنکھیں اور ان کے دل کچھ بھی ان کے کام نہ آسکے جب انہوں نے اللہ کی آیات کا بضد انکار کیا۔ اور جس بات کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے اسی نے انہیں گھیر لیا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 46، آیت 28 (عام شمار 46:27)
اور یقیناً ہم تمہارے اِرد گِرد کی بستیوں کو بھی ہلاک کر چکے ہیں۔ اور ہم نے نشانات کو پھیر پھیر کر بیان کیا تا کہ وہ رجوع کریں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 46، آیت 29 (عام شمار 46:28)
پھر کیوں نہ ان لوگوں نے ان کی مددکی جن کو اللہ کے سواحصولِ قُرب کی خاطر انہوں نے معبود بنا رکھا تھا بلکہ وہ تو ان سے کھوئے گئے۔ اور یہ اُن کے جھوٹ کا نتیجہ تھا اور اس کا جو وہ افترا کیا کرتے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 46، آیت 30 (عام شمار 46:29)
اور جب ہم نے جنوں میں سے ایک جماعت کا رُخ تیری طرف پھیر دیا جو قرآن سنا کرتے تھے۔ جب وہ اُس کے حضور حاضر ہوئے تو انہوں نے کہا خاموش ہو جاؤ۔ پھر جب بات ختم ہوگئی تو اپنی قوم کی طرف انذار کرتے ہوئے لَوٹ گئے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 46، آیت 31 (عام شمار 46:30)
انہوں نے کہا اے ہماری قوم! یقیناً ہم نے ایک ایسی کتاب سنی جو موسیٰ کے بعد اتاری گئی۔ وہ اس کی تصدیق کر رہی تھی جو اس کے سامنے تھا۔ وہ حق کی طرف اور صراطِ مستقیم کی طرف ہدایت دے رہی تھی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 46، آیت 32 (عام شمار 46:31)
اے ہماری قوم! اللہ کی طرف بلانے والے کو لبّیک کہو اور اُس پر ایمان لے آؤ۔ وہ تمہارے گناہ بخش دے گا اور تمہیں دردناک عذاب سے بچائے گا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 46، آیت 33 (عام شمار 46:32)
اور جو اللہ کی طرف بلانے والے کو لبیک نہیں کہتا تو وہ زمین میں عاجز کرنے والا نہیں بن سکتا اور اُس کے مقابل پر اُس کے کوئی سرپرست نہیں ہوتے۔ یہی وہ لوگ ہیں جو کھلی کھلی گمراہی میں ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 46، آیت 34 (عام شمار 46:33)
اور کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ اللہ جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور وہ ان کی تخلیق سے تھکا نہیں ، اس بات پر قادر ہے کہ مُردوں کو زندہ کرے؟ کیوں نہیں! یقیناً وہ ہر چیز پر جسے وہ چاہے دائمی قدرت رکھتا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 46، آیت 35 (عام شمار 46:34)
اور یاد رکھو اُس دن کو جس دن وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا آگ کے سامنے پیش کئے جائیں گے۔ کیا یہ سچ نہیں تھا؟ وہ کہیں گے کیوں نہیں۔ ہمارے رب کی قسم! (یہ سچ تھا)۔ وہ ان سے کہے گا پس عذاب چکھو۔ اس وجہ سے کہ تم انکار کیا کرتے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 46، آیت 36 (عام شمار 46:35)
پس صبر کر جیسے اُولوالعزم رسولوں نے صبر کیا اور ان کے بارہ میں جلد بازی سے کام نہ لے۔ جس دن وہ اُسے دیکھیں گے جس سے اُنہیں ڈرایا جاتا ہے تو یوں لگے گا جیسے دن کی ایک گھڑی سے زیادہ وہ (انتظار میں) نہیں رہے۔ پیغام پہنچایا جا چکا ہے۔ پس کیا بدکرداروں کے سوا بھی کوئی قوم ہلاک کی جاتی ہے ؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad