سورۃ 4: النساء
قرآن کریم, حصہ 7
قرآن کریم، سورۃ 4، آیت 121 (عام شمار 4:120)
وہ انہیں وعدے دیتا ہے اور امیدیں دلاتا ہے۔ اور دھوکے کے سوا شیطان ان سے کوئی وعدہ نہیں کرتا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 4، آیت 122 (عام شمار 4:121)
یہی وہ لوگ ہیں جن کا ٹھکانا جہنّم ہے۔ اور وہ اس سے گریز کی کوئی جگہ نہیں پائیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 4، آیت 123 (عام شمار 4:122)
اور وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک اعمال بجا لائے ہم ضرور اُنہیں ایسی جنتوں میں داخل کریں گے جن کے دامن میں نہریں بہتی ہیں۔ وہ ہمیشہ ان میں رہنے والے ہیں۔ یہ اللہ کا سچّا وعدہ ہے۔ اور (اپنے) قول میں اللہ سے زیادہ سچا اَور کون ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 4، آیت 124 (عام شمار 4:123)
(فیصلہ) نہ تو تمہاری امنگوں کے مطابق ہوگا اور نہ اہلِ کتاب کی امنگوں کے مطابق۔ جو بھی بُرا عمل کرے گا اسے اس کی جز ا دی جائے گی اور وہ اپنے لئے اللہ کو چھوڑ کر کوئی دوست پائےگا نہ کوئی مددگار۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 4، آیت 125 (عام شمار 4:124)
اور مَردوں میں سے یا عورتوں میں سے جو نیک اعمال بجا لائے اور وہ مومن ہو تو یہی وہ لوگ ہیں جو جنت میں داخل ہوں گے اور وہ کھجور کی گٹھلی کے سوراخ کے برابر بھی ظلم نہیں کئے جائیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 4، آیت 126 (عام شمار 4:125)
اور دین میں اس سے بہتر کون ہو سکتا ہے جو اپنی تمام تر توجہ اللہ کی خاطر وقف کردے اور وہ احسان کرنے والا ہو اور اس نے ابراہیمِ حنیف کی ملت کی پیروی کی ہو اور اللہ نے ابراہیم کو دوست بنا لیا تھا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 4، آیت 127 (عام شمار 4:126)
اور اللہ ہی کا ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے۔ اور اللہ ہرچیز کو گھیرے ہوئے ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 4، آیت 128 (عام شمار 4:127)
اور وہ تجھ سے عورتوں کے بارہ میں فتویٰ پوچھتے ہیں۔ تُو کہہ دے کہ اللہ تمہیں ان کے متعلق فتویٰ دیتا ہے اور (متوجہ کرتا ہے اس طرف) جو تم پر کتاب میں اُن یتیم عورتوں کے متعلق پڑھا جا چکا ہے جن کو تم وہ نہیں دیتے جو اُن کے حق میں فرض کیا گیا حالانکہ خواہش رکھتے ہو کہ اُن سے نکاح کرو۔ اسی طرح بچوں میں سے (بے سہارا) کمزوروں کے متعلق (اللہ فتویٰ دیتا ہے) اور (تاکید کرتا ہے) کہ تم یتیموں کے حق میں انصاف کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہو جاؤ۔ پس جو نیکی بھی تم کروگے تو یقیناً اللہ اس کا خوب علم رکھتا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 4، آیت 129 (عام شمار 4:128)
اور اگر کوئی عورت اپنے خاوند سے مخاصمانہ رویّے یا عدمِ توجّہی کا خوف کرے تو ان دونوں پر کوئی گناہ تو نہیں کہ اپنے درمیان اصلاح کرتے ہوئے صلح کرلیں۔ اور صلح (بہرحال) بہتر ہے۔ اور نفوس کو (سرشت میں) بخل ودیعت کردیا گیا ہے۔ اور اگر تم احسان کرو اور تقویٰ سے کام لو تو یقیناً اللہ اس سے جو تم کرتے ہو خوب باخبر ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 4، آیت 130 (عام شمار 4:129)
اور تم یہ توفیق نہیں پا سکو گے کہ عورتوں کے درمیان کامل عدل کا معاملہ کرو خواہ تم کتنا ہی چاہو۔ اس لئے ( یہ تو کرو کہ کسی ایک کی طرف) کلیتہً نہ جُھک جاؤ کہ اس (دوسری) کو گویا لٹکتا ہوا چھوڑ دو۔ اور اگر تم اصلاح کرو اور تقویٰ اختیار کرو تو یقیناً اللہ بہت بخشنے والا (اور) باربار رحم کرنے والا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 4، آیت 131 (عام شمار 4:130)
اور اگر وہ دونوں الگ ہو جائیں تو اللہ ہر ایک کو اس کی توفیق کے مطابق غنی کر دے گا اور اللہ بہت وسعتیں دینے والا (اور) حکمت والا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 4، آیت 132 (عام شمار 4:131)
اور اللہ ہی کا ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے۔ اور یقیناً ہم نے ان لوگوں کو جن کو تم سے پہلے کتاب دی گئی تھی تاکیدی حکم دیا تھا اور خود تمہیں بھی کہ اللہ کا تقویٰ اختیار کرو۔ اور اگر تم کفر کرو تو یقیناً اللہ ہی کا ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اور اللہ غنی (اور) صاحبِ حمد ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 4، آیت 133 (عام شمار 4:132)
اور اللہ ہی کا ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اور اللہ کارساز کے طور پر بہت کافی ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 4، آیت 134 (عام شمار 4:133)
اگر وہ چاہے تو اے بنی نوع انسان! تمہیں نابود کر دے اور کوئی دوسرے لے آئے۔ اور اللہ اس بات پر دائمی قدرت رکھتا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 4، آیت 135 (عام شمار 4:134)
جو دنیا کا اجر چاہتا ہے تو اللہ کے پاس دنیا کا اجر بھی ہے اور آخرت کا بھی۔ اور اللہ بہت سننے والا (اور) بہت دیکھنے والا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 4، آیت 136 (عام شمار 4:135)
اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ کی خاطر گواہ بنتے ہوئے انصاف کو مضبوطی سے قائم کرنے والے بن جاؤ خواہ خود اپنے خلاف گواہی دینی پڑے یا والدین اور قریبی رشتہ داروں کے خلاف۔ خواہ کوئی امیر ہو یا غریب دونوں کا اللہ ہی بہترین نگہبان ہے۔ پس اپنی خواہشات کی پیروی نہ کرو مبادا عدل سے گریز کرو۔ اور اگر تم نے گول مول بات کی یا پہلوتہی کرگئے تو یقیناً اللہ جو تم کرتے ہو اس سے بہت باخبر ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 4، آیت 137 (عام شمار 4:136)
اے لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لے آؤ اور اس کتاب پر بھی جو اس نے اپنے رسول پر اتاری ہے اور اس کتاب پر بھی جو اس نے پہلے اتاری تھی۔ اور جو اللہ کا انکار کرے اور اس کے فرشتوں کا اور اس کی کتابوں کا اور اس کے رسولوں کا اور یومِ آخر کا تو یقیناً وہ بہت ہی دُور کی گمراہی میں بھٹک چکا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 4، آیت 138 (عام شمار 4:137)
یقیناً وہ لوگ جو ایمان لائے پھر انکار کر دیا پھر ایمان لائے پھر انکار کر دیا پھر کفر میں بڑھتے چلے گئے، اللہ ایسا نہیں کہ انہیں معاف کردے اور انہیں راستہ کی ہدایت دے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 4، آیت 139 (عام شمار 4:138)
منافقوں کو بشارت دےدے کہ ان کے لئے بہت دردناک عذاب (مقدر) ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 4، آیت 140 (عام شمار 4:139)
(یعنی) اُن لوگوں کو جو مومنوں کو چھوڑ کر کافروں کو دوست بنا لیتے ہیں۔ کیا وہ ان کے قرب میں عزت کے خواہاں ہیں۔ پس یقیناً عزّت تمام تر اللہ کے قبضہ میں ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad