سورۃ 67: الملك
قرآن کریم, حصہ 2
قرآن کریم، سورۃ 67، آیت 21 (عام شمار 67:20)
یا یہ کون ہوتے ہیں جو تمہارا لشکر بن کر رحمان کے مقابل پر تمہاری مدد کریں۔ کفار محض ایک بڑے دھوکے میں ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 67، آیت 22 (عام شمار 67:21)
یا یہ ہیں کیا چیز جو تمہیں رزق دیں اگر وہ اپنا رزق روک لے؟ بلکہ وہ تو سرکشی اور نفرت میں بڑھتے چلے جاتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 67، آیت 23 (عام شمار 67:22)
پس کیا وہ جو اپنی جہالت اور حیرت میں سرگرداں پھرتا ہے، زیادہ ہدایت یافتہ ہے یا وہ جو صراطِ مستقیم پر سیدھا چلتا ہے؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 67، آیت 24 (عام شمار 67:23)
کہہ دے کہ وہی ہے جس نے تمہیں پیدا کیا اور تمہارے لئے کان اور آنکھیں اور دل بنائے۔ بہت کم ہے جو تم شکر کرتے ہو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 67، آیت 25 (عام شمار 67:24)
کہہ دے کہ وہی ہے جس نے زمین میں تمہاری تخم ریزی کی اور اسی کی طرف تم اکٹھے کئے جاؤ گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 67، آیت 26 (عام شمار 67:25)
اور وہ پوچھتے ہیں یہ وعدہ کب (پورا) ہوگا؟ اگر تم سچے ہو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 67، آیت 27 (عام شمار 67:26)
تُو کہہ دے کہ کامل علم تو اللہ کے پاس ہے اور میں تو محض کھلا کھلا ڈرانے والا ہوں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 67، آیت 28 (عام شمار 67:27)
پس جب وہ اسے نزدیک دیکھیں گے تو وہ لوگ جنہوں نے انکار کیا ان کے چہرے بگڑ جائیں گے اور کہا جائے گا یہی ہے وہ جو تم طلب کیا کرتے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 67، آیت 29 (عام شمار 67:28)
کہہ دے بتلاؤ تو سہی کہ اگر اللہ مجھے ہلاک کر دے اور اُسے بھی جو میرے ساتھ ہے یا ہم پر رحم کرے تو کافروں کو کون دردناک عذاب سے پناہ دے گا؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 67، آیت 30 (عام شمار 67:29)
کہہ دے وہی رحمان ہے۔ ہم اُس پر ایمان لے آئے اور اُس پر ہی ہم نے توکل کیا۔ پس تم عنقریب جان لو گے کہ کون ہے جو کھلی کھلی گمراہی میں مبتلا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 67، آیت 31 (عام شمار 67:30)
تُو کہہ دے کہ اگر تمہارا پانی گہرائی میں اُتر جائے تو کون ہے جو تمہارے پاس چشموں کا پانی لائے گا؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad