سورۃ 68: القلم

قرآن کریم, حصہ 2

قرآن کریم، سورۃ 68، آیت 21 (عام شمار 68:20)

فَأَصۡبَحَتۡ كَٱلصَّرِيمِ

پس وہ (باغ) ایسا ہوگیا جیسے کاٹ دیا گیا ہو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 68، آیت 22 (عام شمار 68:21)

فَتَنَادَوۡاْ مُصۡبِحِينَ

پس وہ صبح دم ایک دوسرے کو پکارنے لگے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 68، آیت 23 (عام شمار 68:22)

أَنِ ٱغۡدُواْ عَلَىٰ حَرۡثِكُمۡ إِن كُنتُمۡ صَٰرِمِينَ

کہ سویرے سویرے اپنے زرعی رقبہ پر پہنچو اگر تم فصل کاٹنے والے ہو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 68، آیت 24 (عام شمار 68:23)

فَٱنطَلَقُواْ وَهُمۡ يَتَخَٰفَتُونَ

پس وہ روانہ ہوئے اور آپس میں سرگوشیاں کرتے جاتے تھے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 68، آیت 25 (عام شمار 68:24)

أَن لَّا يَدۡخُلَنَّهَا ٱلۡيَوۡمَ عَلَيۡكُم مِّسۡكِينٞ

کہ آج اس میں تمہارے مفاد کے خلاف ہرگز کوئی مسکین داخل نہ ہونے پائے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 68، آیت 26 (عام شمار 68:25)

وَغَدَوۡاْ عَلَىٰ حَرۡدٖ قَٰدِرِينَ

وہ کسی کو کچھ نہ دینے کے منصوبے باندھتے ہوئے گئے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 68، آیت 27 (عام شمار 68:26)

فَلَمَّا رَأَوۡهَا قَالُوٓاْ إِنَّا لَضَآلُّونَ

پس جب انہوں نے اس کو دیکھا (تو) کہا کہ یقیناً ہم تو مارے گئے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 68، آیت 28 (عام شمار 68:27)

بَلۡ نَحۡنُ مَحۡرُومُونَ

بلکہ ہم تو محروم (ہوگئے) ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 68، آیت 29 (عام شمار 68:28)

قَالَ أَوۡسَطُهُمۡ أَلَمۡ أَقُل لَّكُمۡ لَوۡلَا تُسَبِّحُونَ

ان میں سے بہترین شخص نے کہا کیا میں نے تمہیں کہا نہیں تھا کہ تم تسبیح کیوں نہیں کرتے؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 68، آیت 30 (عام شمار 68:29)

قَالُواْ سُبۡحَٰنَ رَبِّنَآ إِنَّا كُنَّا ظَٰلِمِينَ

انہوں نے کہا پاک ہے ہمارا ربّ۔ یقیناً ہم ہی ظالم تھے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 68، آیت 31 (عام شمار 68:30)

فَأَقۡبَلَ بَعۡضُهُمۡ عَلَىٰ بَعۡضٖ يَتَلَٰوَمُونَ

پس وہ ایک دوسرے پر ملامت کرتے ہوئے چلے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 68، آیت 32 (عام شمار 68:31)

قَالُواْ يَٰوَيۡلَنَآ إِنَّا كُنَّا طَٰغِينَ

کہنے لگے وائے ہماری ہلاکت! یقیناً ہم ہی سرکش تھے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 68، آیت 33 (عام شمار 68:32)

عَسَىٰ رَبُّنَآ أَن يُبۡدِلَنَا خَيۡرٗا مِّنۡهَآ إِنَّآ إِلَىٰ رَبِّنَا رَٰغِبُونَ

بعید نہیں کہ ہمارا ربّ ہمیں اس سے بہتر بدلہ میں دے۔ یقیناً ہم اپنے ربّ کی طرف ہی رغبت کرنے والے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 68، آیت 34 (عام شمار 68:33)

كَذَٰلِكَ ٱلۡعَذَابُۖ وَلَعَذَابُ ٱلۡأٓخِرَةِ أَكۡبَرُۚ لَوۡ كَانُواْ يَعۡلَمُونَ

عذاب اسی طرح ہوتا ہے اور آخرت کا عذاب یقیناً سب سے بڑا ہوگا۔ کاش وہ جانتے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 68، آیت 35 (عام شمار 68:34)

إِنَّ لِلۡمُتَّقِينَ عِندَ رَبِّهِمۡ جَنَّـٰتِ ٱلنَّعِيمِ

یقیناً متقیوں کے لئے ان کے ربّ کے حضور نعمتوں والی جنتیں ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 68، آیت 36 (عام شمار 68:35)

أَفَنَجۡعَلُ ٱلۡمُسۡلِمِينَ كَٱلۡمُجۡرِمِينَ

پس کیا ہم فرمانبرداروں کو مجرموں کی طرح بنالیں؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 68، آیت 37 (عام شمار 68:36)

مَا لَكُمۡ كَيۡفَ تَحۡكُمُونَ

تمہیں کیا ہوگیا ہے، کیسے فیصلے کرتے ہو؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 68، آیت 38 (عام شمار 68:37)

أَمۡ لَكُمۡ كِتَٰبٞ فِيهِ تَدۡرُسُونَ

کیا تمہارے لئے کوئی کتاب ہے جس میں تم پڑھتے ہو؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 68، آیت 39 (عام شمار 68:38)

إِنَّ لَكُمۡ فِيهِ لَمَا تَخَيَّرُونَ

یقیناً اس میں تمہارے لئے وہ (کچھ) ہوگا جسے تم زیادہ پسند کرتے ہو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 68، آیت 40 (عام شمار 68:39)

أَمۡ لَكُمۡ أَيۡمَٰنٌ عَلَيۡنَا بَٰلِغَةٌ إِلَىٰ يَوۡمِ ٱلۡقِيَٰمَةِ إِنَّ لَكُمۡ لَمَا تَحۡكُمُونَ

کیا تمہارے حق میں ہم پر کوئی ایسی قسمیں ہیں جو ہمیں قیامت تک کے لئے پابند کرتی ہیں کہ تمہیں پورا اختیار ہے جو چاہو فیصلہ کرو؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

·

آج 10 میں سے 10 باقی