سورۃ 6: الأنعام
قرآن کریم, حصہ 6
قرآن کریم، سورۃ 6، آیت 101 (عام شمار 6:100)
اور انہوں نے جنوں کو اللہ کے شریک بنالیا ہے جبکہ اُسی نے انہیں پیدا کیا ہے۔ اور انہوں نے بغیر کسی علم کے اس کے لئے بیٹے اور بیٹیاں گھڑ لئے ہیں۔ پاک ہے وہ اور اس سے بہت بلند ہے جو وہ بیان کرتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 6، آیت 102 (عام شمار 6:101)
وہ آسمانوں اور زمین کا عدم سے پیدا کرنے والا ہے۔ اس کی کوئی اولاد کہاں سے ہوگئی جبکہ اس کی کوئی بیوی ہی نہیں۔ اور اس نے ہر چیز کو پیدا کیا ہے اور وہ ہر چیز کا خوب علم رکھتا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 6، آیت 103 (عام شمار 6:102)
یہ ہے اللّٰہ تمہارا ربّ۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ ہر چیز کا خالق ہے۔ پس اُسی کی عبادت کرو اور وہ ہر چیز پر نگران ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 6، آیت 104 (عام شمار 6:103)
آنکھیں اس کو نہیں پا سکتیں ہاں وہ خود آنکھوں تک پہنچتا ہے اور وہ بہت باریک بین اور ہمیشہ باخبر رہنے والا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 6، آیت 105 (عام شمار 6:104)
یقیناً تم تک تمہارے ربّ کی طرف سے بہت سی بصیرت کی باتیں پہنچ چکی ہیں۔ پس جو بصیرت حاصل کرے تو خود اپنے ہی نفس کے لئے کرے گا اور جو اندھا رہے تو اُسی (نفس) کے (مفاد کے) خلاف اندھا رہے گا اور میں تم پر محافظ نہیں ہوں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 6، آیت 106 (عام شمار 6:105)
اور اسی طرح ہم نشانات کو پھیر پھیر کر بیان کرتے ہیں تا کہ وہ کہہ اٹھیں کہ تُو نے خوب سیکھا اور خوب سکھایا اور تاکہ ہم صاحبِ علم لوگوں پر اس (مضمون) کو خوب روشن کر دیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 6، آیت 107 (عام شمار 6:106)
تو اس کی پیروی کر جو تیرے ربّ کی طرف سے تیری طرف وحی کیا گیا ہے۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں اور شرک کرنے والوں سے منہ پھیر لے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 6، آیت 108 (عام شمار 6:107)
اور اگر اللہ چاہتا تو وہ شرک نہ کرتے اور ہم نے تجھے ان پر محافظ نہیں بنایا اور نہ ہی تُو ان پر نگران ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 6، آیت 109 (عام شمار 6:108)
اور تم ان کو گالیاں نہ دو جن کو وہ اللہ کے سوا پکارتے ہیں ورنہ وہ دشمنی کرتے ہوئے بغیر علم کے اللہ کو گالیاں دیں گے۔ اسی طرح ہم نے ہر قوم کو ان کے کام خوبصورت بنا کر دکھائے ہیں۔ پھر ان کے ربّ کی طرف ان کو لوٹ کر جانا ہے۔ تب وہ انہیں اس سے آگاہ کرے گا جو وہ کیا کرتے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 6، آیت 110 (عام شمار 6:109)
اور وہ اللہ کی پختہ قسمیں کھا کر کہتے ہیں کہ اگر اُن کے پاس ایک بھی نشان آجائے تو وہ اس پر ضرور ایمان لے آئیں گے۔ تو کہہ دے کہ ہر قسم کے نشانات اللہ کے پاس ہیں لیکن تمہیں کیا سمجھائے کہ جب وہ (نشانات) آتے ہیں وہ ایمان نہیں لاتے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 6، آیت 111 (عام شمار 6:110)
اور ہم ان کے دلوں کو اور ان کی نظروں کو اُلٹ پلٹ کر دیتے ہیں جیسے وہ پہلی مرتبہ اس (رسول) پر ایمان نہیں لائے تھے اور ہم انہیں ان کی سرکشیوں میں سرگرداں چھوڑ دیتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 6، آیت 112 (عام شمار 6:111)
اور اگر ہم نے ان کی طرف فرشتوں کو اُتارا ہوتا اور اُن سے مُردے کلام کرتے اور ہم ان کے سامنے تمام چیزیں اکٹھی کر دیتے تب بھی وہ ایسے نہ تھے کہ ایمان لے آتے سوائے اس کے کہ اللہ چاہتا۔ لیکن اُن میں سے اکثر جہالت سے کام لیتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 6، آیت 113 (عام شمار 6:112)
اور اسی طرح ہم نے ہر نبی کے لئے جن و اِنس کے شیطانوں کو دشمن بنا دیا۔ ان میں سے بعض بعض کی طرف ملمّع کی ہوئی باتیں دھوکہ دیتے ہوئے وحی کرتے ہیں۔ اور اگر تیرا ربّ چاہتا تو وہ ایسا نہ کرتے۔ پس تُو ان کو چھوڑ دے اور اُسے بھی جو وہ اِفترا کرتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 6، آیت 114 (عام شمار 6:113)
تاکہ ان کے دل جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے اس (دھوکہ کی) طرف مائل ہو جائیں اور تاکہ وہ اُسے پسند کرنے لگیں اور تاکہ وہ (بُرے اعمال) کرتے رہیں جو وہ کرتے ہی رہتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 6، آیت 115 (عام شمار 6:114)
کیا میں غیرُاللہ کو حَکَم بنانا پسند کر لوں حالانکہ وہ (اللہ) ہی ہے جس نے تمہاری طرف ایک ایسی کتاب اُتاری ہے جس میں تمام تفاصیل بیان کر دی گئی ہیں۔ اور وہ لوگ جن کو ہم نے کتاب دی، جانتے ہیں کہ یہ تیرے ربّ کی طرف سے حق کے ساتھ اُتاری گئی ہے۔ پس تُو ہرگز شک کرنے والوں میں سے نہ ہو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 6، آیت 116 (عام شمار 6:115)
اور تیرے ربّ کی بات سچائی اور انصاف کے لحاظ سے اِتمام کو پہنچی۔ کوئی اس کے کلمات کو تبدیل کرنے والا نہیں اور وہ بہت سننے والا (اور) دائمی علم رکھنے والا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 6، آیت 117 (عام شمار 6:116)
اور اگر تو اہلِ زمین میں سے اکثر کی اطاعت کرے تو وہ تجھے اللہ کے راستے سے بھٹکا دیں گے۔ وہ تو ظن کے سوا کسی بات کی پیروی نہیں کرتے اور وہ تو محض اٹکل پچو سے کام لیتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 6، آیت 118 (عام شمار 6:117)
یقیناً تیرا ربّ سب سے زیادہ اُسے جانتا ہے جو اس کی راہ سے بھٹک گیا ہے اور وہ ہدایت پانے والوں کو بھی سب سے زیادہ جانتا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 6، آیت 119 (عام شمار 6:118)
پس اُسی میں سے کھاؤ جس پر اللہ کا نام لیا گیا ہو اگر تم اس کی آیات پر ایمان لانے والے ہو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 6، آیت 120 (عام شمار 6:119)
اور تمہیں کیا ہوا ہے کہ تم اس میں سے نہ کھاؤ جس پر اللہ کا نام لیا گیا ہو جبکہ وہ تمہارے لئے تفصیل سے بیان کر چکا ہے جو اس نے تم پر حرام کیا ہے۔ سوائے اس کے کہ تم (ناقابلِ برداشت بھوک سے) اس کی طرف (رجوع کرنے پر) مجبور کر دیئے گئے ہو۔ اور یقیناً بہت سے ایسے ہیں جو بغیر کسی علم کے محض اپنے ہوائے نفس سے (لوگوں کو) گمراہ کرتے ہیں۔ یقیناً تیرا ربّ حد سے تجاوز کرنے والوں کو سب سے زیادہ جانتا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad