سورۃ 6: الأنعام
قرآن کریم, حصہ 8
قرآن کریم، سورۃ 6، آیت 141 (عام شمار 6:140)
یقیناً بہت نقصان اٹھایا ان لوگوں نے جنہوں نے بیوقوفی سے بغیر کسی علم کے اپنی اولاد کو قتل کر دیا اور انہوں نے اللہ پر جھوٹ گھڑتے ہوئے اس کو حرام قرار دے دیا جو اللہ نے ان کو رزق عطا کیا تھا۔ یقیناً یہ لوگ گمراہ ہوئے اور ہدایت پانے والے نہ ہوئے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 6، آیت 142 (عام شمار 6:141)
اور وہی ہے جس نے ایسے باغات اُگائے جو سہاروں کے ذریعہ بلند کئے جاتے ہیں اور ایسے بھی جو سہاروں کے ذریعہ بلند نہیں کئے جاتے، اور کھجور اور فصلیں جن کے پھل الگ الگ ہیں، اور زیتون اور انار، آپس میں ملتے جلتے بھی ہیں اور نہ ملتے جلتے بھی۔ جب وہ پھل لائیں تو ان کے پھل میں سے کھایا کرو اور اس کی برداشت کے دن ا س کا حق ادا کیا کرو اور اِسراف سے کام نہ لو یقیناً وہ اسراف کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 6، آیت 143 (عام شمار 6:142)
اور چوپایوں میں سے لادُو اور سواری والے (پیدا کئے)۔ اس میں سے کھاؤ جو اللہ نے تمہیں رزق عطا کیا ہے اور شیطان کے قدموں کی پیروی نہ کرو یقیناً وہ تمہارا کھلا کھلا دشمن ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 6، آیت 144 (عام شمار 6:143)
(اللہ نے) آٹھ جوڑے بنائے ہیں۔ بھیڑوں میں سے دو اور بکریوں میں سے دو۔ تو پوچھ کیا (ان میں سے) دو نَر اس (خدا) نے حرام کئے ہیں یا دو مادینیں یا وہ جن پر ان دو مادینوں کے رحم مشتمل ہیں؟ مجھے کسی علم کی بِنا پر بتاؤ اگر تم سچے ہو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 6، آیت 145 (عام شمار 6:144)
اور اونٹوں میں سے بھی دو اور گائے بیل میں سے بھی دو ہیں۔ پوچھ کہ کیا دو نَر اس نے حرام کئے ہیں یا دو مادینیں یا وہ جن پر ان دو مادینوں کے رحم مشتمل ہیں؟ کیا تم اس وقت حاضر تھے جب اللہ نے تمہیں اس کی تاکید کی تھی؟ پس اس سے زیادہ ظالم کون ہو سکتا ہے جو اللہ پر جھوٹ گھڑے تا کہ بغیر کسی علم کے لوگوں کو گمراہ کر دے۔ یقیناً اللہ ظلم کرنے والے لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 6، آیت 146 (عام شمار 6:145)
تُو کہہ دے کہ میں اس وحی میں جو میری طرف کی گئی ہے کسی کھانے والے پر وہ کھانا حرام قرار دیا ہوا نہیں پاتا جو وہ کھاتا ہے سوائے اس کے کہ مُردار ہو یا بہایا ہوا خون یا سؤر کا گوشت، پس وہ تو بہرحال ناپاک ہے، یا ایسی خبیث چیز کہ اللہ کی بجائے اس کے غیر کے نام پر ذبح کی گئی ہو۔ مگر جو فاقہ سے بے بس کردیا گیا ہو جبکہ وہ خواہش نہ رکھتا ہو اور نہ ہی حد سے تجاوز کرنے والا ہو تو یقیناً تیرا ربّ بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 6، آیت 147 (عام شمار 6:146)
اُن لوگوں پر جو یہودی ہوئے ہم نے ہر ناخن والا جانور حرام کر دیا تھا اور گائیوں میں سے اور بھیڑ بکریوں میں سے ان کی چربیاں ان پر حرام کر دی تھیں سوائے اس کے جو اُن کی ریڑھ کی ہڈی پر چڑھی ہوئی ہو یا انتڑیوں کے ساتھ لگی ہو یا ہڈی کے ساتھ ملی جلی ہو۔ ہم نے انہیں ان کی بغاوت کی یہ جزا دی اور ہم یقیناً سچے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 6، آیت 148 (عام شمار 6:147)
پس اگر وہ تجھے جھٹلا دیں تو کہہ دے کہ تمہارا ربّ بہت وسیع رحمت والا ہے جبکہ اُس کا عذاب مجرم قوم سے ٹالا نہیں جا سکتا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 6، آیت 149 (عام شمار 6:148)
اور وہ لوگ جنہوں نے شرک کیا وہ ضرور کہیں گے اگر اللہ چاہتا تو ہم شرک نہ کرتے اور نہ ہمارے آباءو اجداد اور نہ ہی ہم کسی چیز کو حرام قرار دیتے۔ اسی طرح ان لوگوں نے بھی جھٹلایا تھا جو اُن سے پہلے تھے یہاں تک کہ انہوں نے ہمارے عذاب کو چکھ لیا۔ تُو پوچھ کہ کیا تمہارے پاس کوئی علم ہے تو اُسے ہمارے سامنے نکالو تو سہی۔ تم تو ظن کے سوا اور کسی چیز کی پیروی نہیں کرتے اور تم تو محض اٹکل پچّو کرتے ہو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 6، آیت 150 (عام شمار 6:149)
تو کہہ دے کہ کمال تک پہنچی ہوئی حجت تو اللہ ہی کی ہے۔ پس اگر وہ چاہتا توتم سب کو ضرور ہدایت دے دیتا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 6، آیت 151 (عام شمار 6:150)
تو کہہ دے تم اپنے ان گواہوں کو بلاؤ تو سہی جو یہ گواہی دیتے ہیں کہ اللہ نے ان چیزوں کو حرام کر دیا ہے۔ پس اگر وہ گواہی دیں تو تُو ہرگز اُن کے ساتھ گواہی نہ دے اور اُن لوگوں کی خواہشات کی پیروی نہ کر جنہوں نے ہمارے نشانات کو جھٹلایا اور جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے اور وہ اپنے ربّ کا شریک ٹھہراتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 6، آیت 152 (عام شمار 6:151)
تو کہہ دے آؤ میں پڑھ کر سناؤں جو تمہارے ربّ نے تم پر حرام کردیا ہے (یعنی) یہ کہ کسی چیز کو اس کا شریک نہ ٹھہراؤ اور (لازم کردیا ہے کہ) والدین کے ساتھ احسان سے پیش آؤ اور رزق کی تنگی کے خوف سے اپنی اولاد کو قتل نہ کرو۔ ہم ہی تمہیں رزق دیتے ہیں اور ان کو بھی۔ اور تم بے حیائیوں کے جو اُن میں ظاہر ہوں اور جو اندر چھپی ہوئی ہوں (دونوں کے) قریب نہ پھٹکو۔ اور کسی ایسی جان کو جسے اللہ نے حرمت بخشی ہو قتل نہ کرو مگر حق کے ساتھ۔ یہی ہے جس کی وہ تمہیں سخت تاکید کرتا ہے تا کہ تم عقل سے کام لو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 6، آیت 153 (عام شمار 6:152)
اور سوائے ایسے طریق کے جو بہت اچھا ہو یتیم کے مال کے قریب نہ جاؤ یہاں تک کہ وہ اپنی بلوغت کی عمر کو پہنچ جائے اور ماپ اور تول انصاف کے ساتھ پورے کیا کرو۔ ہم کسی جان پر اس کی وسعت سے بڑھ کر ذمہ داری نہیں ڈالتے۔ اور جب بھی تُم کوئی بات کرو تو عدل سے کام لو خواہ کوئی قریبی ہی (کیوں نہ )ہو۔ اور اللہ کے (ساتھ کئے گئے) عہد کو پورا کرو۔ یہ وہ امر ہے جس کی وہ تمہیں سخت تاکید کرتا ہے تاکہ تم نصیحت پکڑو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 6، آیت 154 (عام شمار 6:153)
اور یہ (بھی تاکید کرتا ہے) کہ یہی میرا سیدھا راستہ ہے پس اس کی پیروی کرو اور مختلف راہوں کی پیروی نہ کرو ورنہ وہ تمہیں اس کے رستہ سے ہٹادیں گی۔ یہ ہے وہ جس کی وہ تمہیں تاکیدی نصیحت کرتا ہے تاکہ تم تقویٰ اختیار کرو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 6، آیت 155 (عام شمار 6:154)
پھر موسیٰ کو بھی ہم نے کتاب دی جو ہر اس شخص کی ضرورت پر پوری اترتی تھی جو احسان سے کام لیتا، اور ہر چیز کی تفصیل پر مشتمل تھی اور ہدایت تھی اور رحمت تھی تا کہ وہ اپنے ربّ کی لِقاءپر ایمان لے آئیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 6، آیت 156 (عام شمار 6:155)
اور یہ بہت مبارک کتاب ہے جسے ہم نے اتارا ہے۔ پس اس کی پیروی کرو اور تقویٰ اختیار کرو تاکہ تم رحم کئے جاؤ۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 6، آیت 157 (عام شمار 6:156)
تاکہ تم یہ نہ کہہ دو کہ ہم سے پہلے بس دو بڑے گروہوں پر کتاب اتاری گئی جبکہ ہم اُن کے پڑھنے سے بالکل بے خبر رہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 6، آیت 158 (عام شمار 6:157)
یا یہ کہہ دو کہ اگر ہم پر کتاب اتاری جاتی تو ضرور ہم ان کی نسبت زیادہ ہدایت پر ہوتے۔ پس (اب تو) تمہارے پاس تمہارے ربّ کی طرف سے ایک کھلی کھلی دلیل آ چکی ہے اور ہدایت بھی اور رحمت بھی۔ پس اُس سے زیادہ ظالم کون ہو سکتا ہے جو اللہ کی آیات کو جھٹلائے اور اُن سے منہ پھیر لے۔ ہم ان لوگوں کو جو ہمارے نشانات سے رُوگردانی کرتے ہیں ضرور ایک سخت عذاب کی (صورت میں) جزا دیں گے بسبب اس کے جو وہ اِعراض کیا کرتے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 6، آیت 159 (عام شمار 6:158)
کیا وہ اس کے سوا بھی کوئی انتظار کر رہے ہیں کہ ان کے پاس فرشتے آئیں یا تیرا ربّ آجائے یا تیرے ربّ کے بعض نشانات آئیں۔ (مگر) اس دن جب تیرے ربّ کے بعض نشانات ظاہر ہوں گے کسی ایسی جان کو اس کا ایمان فائدہ نہیں دے گا جو اس سے پہلے ایمان نہ لائی ہو یا اپنے ایمان کی حالت میں کوئی نیکی نہ کما چکی ہو۔ تُو کہہ دے کہ انتظار کرو یقیناً ہم بھی انتظار کرنے والے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 6، آیت 160 (عام شمار 6:159)
یقیناً وہ لوگ جنہوں نے اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اور گروہ در گروہ ہو گئے، تیرا ان سے کچھ بھی تعلق نہیں۔ ان کا معاملہ خدا ہی کے ہاتھ میں ہے۔ پھر وہ اُن کو اُس کی خبر دے گا جو وہ کیا کرتے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad