سورۃ 71: نوح

قرآن کریم, حصہ 2

قرآن کریم، سورۃ 71، آیت 21 (عام شمار 71:20)

لِّتَسۡلُكُواْ مِنۡهَا سُبُلٗا فِجَاجٗا

تاکہ تم اس کی کشادہ راہوں پر چلو پھرو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 71، آیت 22 (عام شمار 71:21)

قَالَ نُوحٞ رَّبِّ إِنَّهُمۡ عَصَوۡنِي وَٱتَّبَعُواْ مَن لَّمۡ يَزِدۡهُ مَالُهُۥ وَوَلَدُهُۥٓ إِلَّا خَسَارٗا

نوح نے کہا اے میرے ربّ! یقیناً انہوں نے میری نافرمانی کی اور اُس کی پیروی کی جسے اس کے مال اور اولاد نے گھاٹے کے سوا اور کسی چیز میں نہ بڑھایا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 71، آیت 23 (عام شمار 71:22)

وَمَكَرُواْ مَكۡرٗا كُبَّارٗا

اور انہوں نے بہت بڑا مکر کیا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 71، آیت 24 (عام شمار 71:23)

وَقَالُواْ لَا تَذَرُنَّ ءَالِهَتَكُمۡ وَلَا تَذَرُنَّ وَدّٗا وَلَا سُوَاعٗا وَلَا يَغُوثَ وَيَعُوقَ وَنَسۡرٗا

اور اُنہوں نے کہا ہرگز اپنے معبودوں کو نہ چھوڑو اور نہ وَدّ کو چھوڑو اور نہ سُواع کو اور نہ ہی یَغوث اور یَعوق اور نسر کو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 71، آیت 25 (عام شمار 71:24)

وَقَدۡ أَضَلُّواْ كَثِيرٗاۖ وَلَا تَزِدِ ٱلظَّـٰلِمِينَ إِلَّا ضَلَٰلٗا

اور اُنہوں نے بہتوں کو گمراہ کردیا اور تُو ظالموں کو نامرادی کے سوا اور کسی چیز میں نہ بڑھانا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 71، آیت 26 (عام شمار 71:25)

مِّمَّا خَطِيٓـَٰٔتِهِمۡ أُغۡرِقُواْ فَأُدۡخِلُواْ نَارٗا فَلَمۡ يَجِدُواْ لَهُم مِّن دُونِ ٱللَّهِ أَنصَارٗا

وہ اپنی خطاؤں کے سبب غرق کئے گئے پھر آگ میں داخل کئے گئے۔ پس اُنہوں نے اللہ کو چھوڑ کر اپنے لئے کوئی مددگار نہ پائے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 71، آیت 27 (عام شمار 71:26)

وَقَالَ نُوحٞ رَّبِّ لَا تَذَرۡ عَلَى ٱلۡأَرۡضِ مِنَ ٱلۡكَٰفِرِينَ دَيَّارًا

اور نوح نے کہا اے میرے ربّ! کافروں میں سے کسی کو زمین پر بستا ہوا نہ رہنے دے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 71، آیت 28 (عام شمار 71:27)

إِنَّكَ إِن تَذَرۡهُمۡ يُضِلُّواْ عِبَادَكَ وَلَا يَلِدُوٓاْ إِلَّا فَاجِرٗا كَفَّارٗا

یقیناً اگر تُو ان کو چھوڑ دے گا تو وہ تیرے بندوں کو گمراہ کردیں گے اور بدکار اور سخت ناشکرے کے سوا کسی کو جنم نہیں دیں گے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 71، آیت 29 (عام شمار 71:28)

رَّبِّ ٱغۡفِرۡ لِي وَلِوَٰلِدَيَّ وَلِمَن دَخَلَ بَيۡتِيَ مُؤۡمِنٗا وَلِلۡمُؤۡمِنِينَ وَٱلۡمُؤۡمِنَٰتِۖ وَلَا تَزِدِ ٱلظَّـٰلِمِينَ إِلَّا تَبَارَۢا

اے میرے ربّ! مجھے بخش دے اور میرے والدین کو بھی اور اسے بھی جو بحیثیت مومن میرے گھر میں داخل ہوا اور سب مومن مردوں اور سب مومن عورتوں کو۔ اور تو ظالموں کو ہلاکت کے سوا کسی چیز میں نہ بڑھانا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

آج 10 میں سے 10 باقی