سورۃ 73: المزمل
قرآن کریم
قرآن کریم، سورۃ 73، آیت 1
اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 73، آیت 2
اے اچھی طرح چادر میں لپٹنے والے!
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 73، آیت 3
رات کو قیام کیا کر مگر تھوڑا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 73، آیت 4
اس کا نصف یا اس میں سے کچھ تھوڑا سا کم کر دے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 73، آیت 5
یا اس پر (کچھ) زیادہ کردے اور قرآن کو خوب نکھار کر پڑھا کر۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 73، آیت 6
یقیناً ہم تجھ پر ایک بھاری فرمان اُتاریں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 73، آیت 7
رات کا اُٹھنا یقیناً (نفس کو) پاؤں تلے کچلنے کے لئے زیادہ شدید اور قول کے لحاظ سے زیادہ مضبوط ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 73، آیت 8
یقیناً تیرے لئے دن کو بہت لمبا کام ہوتا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 73، آیت 9
پس اپنے ربّ کے نام کا ذکر کر اور اس کی طرف پوری طرح منقطع ہوتا ہؤا الگ ہوجا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 73، آیت 10
وہ مشرق اور مغرب کا ربّ ہے۔ اُس کے سوا اور کوئی معبود نہیں۔ پس اُسے بطور کارساز اپنالے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 73، آیت 11
اور صبر کر اُس پر جو وہ کہتے ہیں اور اُن سے اچھے رنگ میں جدا ہو جا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 73، آیت 12
اور مجھے اور ناز و نعم میں پلنے والے مکذبین کو (الگ) چھوڑ دے اور اُنہیں تھوڑی سی مہلت دے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 73، آیت 13
یقیناً ہمارے پاس عبرت کے کئی سامان ہیں اور جہنّم بھی ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 73، آیت 14
اور گلے میں پھنس جانے والا ایک کھانا ہے اور دردناک عذاب بھی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 73، آیت 15
جس دن زمین اور پہاڑ سخت جنبش کھائیں گے اور پہاڑ بھربھرے ٹیلو ں کی طرح ہوجائیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 73، آیت 16
یقیناً ہم نے تمہاری طرف ایک رسول بھیجا ہے جو تم پر نگران ہے جیسا کہ ہم نے فرعون کی طرف بھی ایک رسول بھیجا تھا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 73، آیت 17
پس فرعون نے اُس رسول کی نافرمانی کی تو ہم نے اُسے ایک سخت گرفت میں جکڑ لیا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 73، آیت 18
پس اگر تم نے کفر کیا تو تم اُس دن سے کیسے بچ سکوگے جو بچوں کو بوڑھا بنادے گا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 73، آیت 19
آسمان اُس (کی دہشت) سے پھٹ جائے گا۔ اس کا (یہ) وعدہ بہرحال پورا ہونے والا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 73، آیت 20
یقیناً یہ ایک بڑی سبق آموز نصیحت ہے پس جو چاہے اپنے ربّ کی طرف (جانے والی) راہ پکڑلے۔