سورۃ 76: الانسان

قرآن کریم, حصہ 2

قرآن کریم، سورۃ 76، آیت 21 (عام شمار 76:20)

وَإِذَا رَأَيۡتَ ثَمَّ رَأَيۡتَ نَعِيمٗا وَمُلۡكٗا كَبِيرًا

اور جب تو نظر دوڑائے گا تو وہاں ایک بڑی نعمت اور ایک بہت بڑا ملک دیکھے گا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 76، آیت 22 (عام شمار 76:21)

عَٰلِيَهُمۡ ثِيَابُ سُندُسٍ خُضۡرٞ وَإِسۡتَبۡرَقٞۖ وَحُلُّوٓاْ أَسَاوِرَ مِن فِضَّةٖ وَسَقَىٰهُمۡ رَبُّهُمۡ شَرَابٗا طَهُورًا

ان پر باریک ریشم کے سبز لباس ہوں گے اور موٹے ریشم کے بھی اور وہ چاندی کے کنگن پہنائے جائیں گے اور انہیں اُن کا ربّ شراب طہور پلائے گا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 76، آیت 23 (عام شمار 76:22)

إِنَّ هَٰذَا كَانَ لَكُمۡ جَزَآءٗ وَكَانَ سَعۡيُكُم مَّشۡكُورًا

یقیناً یہ ہے جو تمہارے لئے بدلہ کے طور پر ہوگا اور تمہاری سعی مشکور ہوگی۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 76، آیت 24 (عام شمار 76:23)

إِنَّا نَحۡنُ نَزَّلۡنَا عَلَيۡكَ ٱلۡقُرۡءَانَ تَنزِيلٗا

یقیناً ہم نے ہی تجھ پر قرآن کو ایک پُرشوکت تدریج کے ساتھ اُتارا ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 76، آیت 25 (عام شمار 76:24)

فَٱصۡبِرۡ لِحُكۡمِ رَبِّكَ وَلَا تُطِعۡ مِنۡهُمۡ ءَاثِمًا أَوۡ كَفُورٗا

پس اپنے ربّ کے حکم (پر عمل) کے لئے مضبوطی سے قائم رہ اور ان میں سے کسی گنہگار اور سخت ناشکرے کی پیروی نہ کر۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 76، آیت 26 (عام شمار 76:25)

وَٱذۡكُرِ ٱسۡمَ رَبِّكَ بُكۡرَةٗ وَأَصِيلٗا

اور اپنے ربّ کے نام کا صبح بھی ذکر کر اور شام کو بھی۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 76، آیت 27 (عام شمار 76:26)

وَمِنَ ٱلَّيۡلِ فَٱسۡجُدۡ لَهُۥ وَسَبِّحۡهُ لَيۡلٗا طَوِيلًا

اور رات کے ایک حصّہ میں اس کے حضور سجدہ ریز رہ۔ اور ساری ساری رات اُس کی تسبیح کرتا رہ۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 76، آیت 28 (عام شمار 76:27)

إِنَّ هَـٰٓؤُلَآءِ يُحِبُّونَ ٱلۡعَاجِلَةَ وَيَذَرُونَ وَرَآءَهُمۡ يَوۡمٗا ثَقِيلٗا

یقیناً یہ لوگ دنیا سے محبت کرتے ہیں اور اپنے سے پرے ایک بھاری دن کو نظرانداز کر رہے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 76، آیت 29 (عام شمار 76:28)

نَّحۡنُ خَلَقۡنَٰهُمۡ وَشَدَدۡنَآ أَسۡرَهُمۡۖ وَإِذَا شِئۡنَا بَدَّلۡنَآ أَمۡثَٰلَهُمۡ تَبۡدِيلًا

ہم نے ہی اُن کو پیدا کیا ہے اور اُن کے جوڑ بند مضبوط بنائے ہیں۔ اور جب ہم چاہیں گے ان کی صورتیں یکسر تبدیل کردیں گے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 76، آیت 30 (عام شمار 76:29)

إِنَّ هَٰذِهِۦ تَذۡكِرَةٞۖ فَمَن شَآءَ ٱتَّخَذَ إِلَىٰ رَبِّهِۦ سَبِيلٗا

یقیناً یہ ایک بڑی سبق آموز نصیحت ہے پس جو چاہے اپنے ربّ کی طرف (جانے والی) راہ پکڑلے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 76، آیت 31 (عام شمار 76:30)

وَمَا تَشَآءُونَ إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّهُۚ إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ عَلِيمًا حَكِيمٗا

اور تم کچھ بھی نہیں چاہ سکتے (کہ ہو جائے) سوائے اس کے کہ (وہی) اللہ چاہے۔ یقیناً اللہ دائمی علم رکھنے والا (اور) صاحبِ حکمت ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 76، آیت 32 (عام شمار 76:31)

يُدۡخِلُ مَن يَشَآءُ فِي رَحۡمَتِهِۦۚ وَٱلظَّـٰلِمِينَ أَعَدَّ لَهُمۡ عَذَابًا أَلِيمَۢا

وہ جسے چاہتا ہے اپنی رحمت میں داخل کرتا ہے۔ اور جہاں تک ظالموں کا تعلّق ہے اُن کے لئے اُس نے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

آج 10 میں سے 10 باقی