سورۃ 7: الأعراف
قرآن کریم, حصہ 11
قرآن کریم، سورۃ 7، آیت 201 (عام شمار 7:200)
اور اگر تجھے شیطان کی طرف سے کوئی وَسوَسہ پہنچے تو اللہ کی پناہ مانگ۔ یقیناً وہ بہت سننے والا (اور) دائمی علم رکھنے والا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 7، آیت 202 (عام شمار 7:201)
یقیناً وہ لوگ جنہوں نے تقویٰ اختیار کیا جب شیطان کی طرف سے انہیں کوئی تکلیف دِہ خیال پہنچے تو وہ بکثرت ذکر کرتے ہیں پھر اچانک وہ صاحبِ بصیرت ہو جاتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 7، آیت 203 (عام شمار 7:202)
اور ان (کافروں) کے (شیطانی) بھائی انہیں گمراہی میں کھینچے لئے جاتے ہیں پھر وہ کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھتے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 7، آیت 204 (عام شمار 7:203)
اور جب کبھی تُو ان کے پاس کوئی نشان نہیں لاتا تو کہتے ہیں تُو کیوں نہ اسے چن لایا۔ تُو کہہ دے کہ میں بس اُسی کی پیروی کرتا ہوں جو میرے ربّ کی طرف سے میری طرف وحی کیا جاتا ہے۔ یہ بصیرت افروز باتیں ہیں تمہارے ربّ کی طرف سے اور ان لوگوں کے لئے جو ایمان لے آتے ہیں ہدایت اور رحمت ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 7، آیت 205 (عام شمار 7:204)
اور جب قرآن پڑھا جائے تو اسے غور سے سنو اور خاموش رہو تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 7، آیت 206 (عام شمار 7:205)
اور تُو اپنے ربّ کو اپنے دل میں کبھی گڑگڑاتے ہوئے اور کبھی ڈرتے ڈرتے اور بغیر اونچی آواز کئے صبحوں اور شاموں کے وقت یاد کیا کر اور غافلوں میں سے نہ ہو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 7، آیت 207 (عام شمار 7:206)
یقیناً وہ لوگ جو تیرے ربّ کے حضور حاضر رہتے ہیں اس کی عبادت میں تکبر نہیں کرتے اور اس کی تسبیح کرتے ہیں اور اسی کے سامنے سجدہ ریز ہوتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad