سورۃ 7: الأعراف
قرآن کریم, حصہ 4
قرآن کریم، سورۃ 7، آیت 61 (عام شمار 7:60)
اس کی قوم کے سرداروں نے کہا ہم تو تجھے یقیناً ایک کھلی کھلی گمراہی میں مبتلا دیکھتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 7، آیت 62 (عام شمار 7:61)
اس نے کہا اے میری قوم! میں کسی گمراہی میں مبتلا نہیں بلکہ میں تو تمام جہانوں کے ربّ کی طرف سے ایک رسول ہوں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 7، آیت 63 (عام شمار 7:62)
میں تمہیں اپنے ربّ کے پیغامات پہنچاتا ہوں اور تمہیں نصیحت کرتا ہوں اور میں اللہ سے وہ علم حاصل کرتا ہوں جو تم نہیں جانتے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 7، آیت 64 (عام شمار 7:63)
کیا تم نے اس بات پر تعجب کیا ہے کہ تمہارے پاس تمہارے ربّ کی طرف سے ایک ذِکر آیا ہے جو تم ہی میں سے ایک مرد پر اُترا ہے تاکہ وہ تمہیں ڈرائے اور تاکہ تم تقویٰ اختیار کرو اور تاکہ شاید تم پر رحم کیا جائے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 7، آیت 65 (عام شمار 7:64)
پس انہوں نے اسے جھٹلادیا اور ہم نے اسے اور ان کو جو کشتی میں اس کے ساتھ تھے نجات بخشی اور انہیں غرق کر دیا جنہوں نے ہمارے نشانات کو جھٹلایا تھا۔ یقیناً وہ ایک اندھی قوم تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 7، آیت 66 (عام شمار 7:65)
اور عاد کی طرف ان کے بھائی ہود کو (ہم نے بھیجا)۔ اس نے کہا کہ اے میری قوم! اللہ کی عبادت کرو۔ اس کے سوا تمہارا اور کوئی معبود نہیں۔ کیا تم تقویٰ اختیار نہیں کروگے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 7، آیت 67 (عام شمار 7:66)
اس کی قوم میں سے اُن سرداروں نے جنہوں نے کفر کیا تھا کہا ہم تو تجھے یقیناً ایک بڑی بیوقوفی میں مبتلا دیکھتے ہیں اور یقیناً ہم سمجھتے ہیں کہ تو ضرور جھوٹے لوگوں میں سے ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 7، آیت 68 (عام شمار 7:67)
اس نے کہا اے میری قوم! مجھے کوئی بیوقوفی لاحق نہیں بلکہ میں تو تمام جہانوں کے ربّ کی طرف سے ایک رسول ہوں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 7، آیت 69 (عام شمار 7:68)
میں تمہیں اپنے ربّ کے پیغامات پہنچاتا ہوں اور میں تمہارے لئے ایک قابلِ اعتماد نصیحت کرنے والا ہوں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 7، آیت 70 (عام شمار 7:69)
کیا تم نے تعجب کیا ہے کہ تمہارے پاس تمہارے ربّ کی طرف سے ایک ذکر آیا ہے جو تم ہی میں سے ایک مرد پر نازل ہوا ہے تاکہ وہ تمہیں ڈرائے۔ اور یاد کرو جب اس نے نوح کی قوم کے بعد تمہیں جانشین بنادیا تھا اور تمہیں افزائشِ نسل کے ذریعہ بہت بڑھایا۔ پس اللہ کی نعمتوں کو یاد کرو تاکہ تم فلاح پا جاؤ۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 7، آیت 71 (عام شمار 7:70)
انہوں نے کہا کیا تو اس لئے ہمارے پاس آیا ہے کہ ہم صرف ایک اللہ ہی کی عبادت کریں اور ان کو چھوڑ دیں جن کی ہمارے آباءو اجداد عبادت کیا کرتے تھے۔ پس ہمارے پاس وہ لے آ جس سے تو ہمیں ڈراتا ہے اگر تو سچوں میں سے ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 7، آیت 72 (عام شمار 7:71)
اس نے کہا تمہارے ربّ کی طرف سے تم پر ناپاکی اور غضب واجب ہوچکے ہیں۔ کیا تم مجھ سے ایسے ناموں کے بارہ میں جھگڑتے ہو جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے گھڑ لئے ہیں جبکہ اللہ نے ان کے حق میں کوئی حجت نہیں اتاری۔ پس انتظار کرو۔ یقیناً میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں سے ہوں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 7، آیت 73 (عام شمار 7:72)
پس ہم نے اسے اپنی رحمت سے نجات بخشی اور ان کو بھی جو اس کے ساتھ تھے اور ہم نے ان لوگوں کی جڑ کاٹ ڈالی جنہوں نے ہمارے نشانات کو جھٹلایا تھا اور وہ (کسی صورت) ایمان لانے والے نہیں تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 7، آیت 74 (عام شمار 7:73)
اور ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو (بھیجا)۔ اس نے کہا کہ اے میری قوم! اللہ کی عبادت کرو تمہارے لئے اس کے سوا اور کوئی معبود نہیں۔ یقیناً تمہارے پاس تمہارے ربّ کی طرف سے ایک روشن دلیل آچکی ہے۔ یہ اللہ کی اونٹنی ہے جو تمہارے لئے ایک نشان ہے پس اسے چھوڑ دو کہ یہ اللہ کی زمین میں کھاتی پھرے اور اسے کوئی تکلیف نہ پہنچاؤ ورنہ اس کے نتیجہ میں تمہیں دردناک عذاب پکڑلے گا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 7، آیت 75 (عام شمار 7:74)
اور (وہ وقت) یاد کرو جب اس نے تم کو عاد کے بعد جانشین بنایا اور زمین میں تمہیں آباد کیا۔ تم اس کے میدانوں میں قلعے تعمیر کرتے ہو اور گھر بنانے کے لئے پہاڑ تراشتے ہو۔ پس اللہ کی نعمتوں کو یاد کرو اور فسادی بنتے ہوئے زمین میں تخریب کاری نہ کرو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 7، آیت 76 (عام شمار 7:75)
اس کی قوم میں سے ان سرداروں نے جنہوں نے استکبار کیا تھا ان لوگوں کو جو کمزور سمجھے جاتے تھے یعنی اُن کو جو اُن میں سے ایمان لائے تھے کہا: کیا تم علم رکھتے ہو کہ صالح اپنے ربّ کی طرف سے پیغمبر بنایا گیا ہے۔ انہوں نے جواب دیا کہ وہ جس (پیغام) کے ساتھ بھیجا گیا ہے ہم اس پر یقیناً ایمان لاتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 7، آیت 77 (عام شمار 7:76)
ان لوگوں نے جنہوں نے تکبر اختیار کیا تھا کہا کہ یقیناً ہم اس کا جس پر تم ایمان لائے ہو انکار کرنے والے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 7، آیت 78 (عام شمار 7:77)
پس انہوں نے اونٹنی کی کونچیں کاٹ دیں اور اپنے ربّ کے حکم کی نافرمانی کی اور کہا اے صالح! ہمارے پاس وہ لے آ جس کے تُو ہمیں ڈراوے دیتا ہے اگر تُو واقعی (خدا کے) بھیجے ہوؤں میں سے ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 7، آیت 79 (عام شمار 7:78)
پس انہیں ایک سخت زلزلے نے آپکڑا پس وہ اپنے گھروں میں گھٹنوں کے بل پڑے رہ گئے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 7، آیت 80 (عام شمار 7:79)
پس اس نے ان سے منہ موڑ لیا اور کہا اے میری قوم! یقیناً میں تمہیں اپنے ربّ کا پیغام پہنچا چکا ہوں اور تمہیں نصیحت کر چکا ہوں لیکن تم نصیحت کرنے والوں کو پسند نہیں کرتے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad