سورۃ 86: الطارق

قرآن کریم

قرآن کریم، سورۃ 86، آیت 1

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 86، آیت 2

وَٱلسَّمَآءِ وَٱلطَّارِقِ

قسم ہے آسمان کی اور رات کو ظاہر ہونے والے کی۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 86، آیت 3

وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا ٱلطَّارِقُ

اور تُجھے کیا بتائے کہ رات کو ظاہر ہونے والا کیا ہے؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 86، آیت 4

ٱلنَّجۡمُ ٱلثَّاقِبُ

بہت چمکتا ہوا ستارہ۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 86، آیت 5

إِن كُلُّ نَفۡسٖ لَّمَّا عَلَيۡهَا حَافِظٞ

کوئی (ایک) جان بھی نہیں جس پر کوئی محافظ نہ ہو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 86، آیت 6

فَلۡيَنظُرِ ٱلۡإِنسَٰنُ مِمَّ خُلِقَ

پس انسان غور کرے کہ اسے کس چیز سے پیدا کیا گیا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 86، آیت 7

خُلِقَ مِن مَّآءٖ دَافِقٖ

اُچھلنے والے پانی سے پیدا کیا گیا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 86، آیت 8

يَخۡرُجُ مِنۢ بَيۡنِ ٱلصُّلۡبِ وَٱلتَّرَآئِبِ

جو پیٹھ اور پسلیوں کے درمیان سے نکلتا ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 86، آیت 9

إِنَّهُۥ عَلَىٰ رَجۡعِهِۦ لَقَادِرٞ

یقیناً وہ اس کے واپس لے جانے پر ضرور قادر ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 86، آیت 10

يَوۡمَ تُبۡلَى ٱلسَّرَآئِرُ

جس دن پوشیدہ باتیں ظاہر کی جائیں گی۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 86، آیت 11

فَمَا لَهُۥ مِن قُوَّةٖ وَلَا نَاصِرٖ

پس نہ تو اُسے کوئی قوّت حاصل ہوگی اور نہ ہی کوئی مددگار۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 86، آیت 12

وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلرَّجۡعِ

قسم ہے موسلادھار بارش والے آسمان کی۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 86، آیت 13

وَٱلۡأَرۡضِ ذَاتِ ٱلصَّدۡعِ

اور روئیدگی اُگانے والی زمین کی۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 86، آیت 14

إِنَّهُۥ لَقَوۡلٞ فَصۡلٞ

یقیناً وہ ضرور ایک فیصلہ کن کلام ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 86، آیت 15

وَمَا هُوَ بِٱلۡهَزۡلِ

اور وہ ہرگز کوئی بیہودہ کلام نہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 86، آیت 16

إِنَّهُمۡ يَكِيدُونَ كَيۡدٗا

یقیناً وہ کوئی چال چلیں گے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 86، آیت 17

وَأَكِيدُ كَيۡدٗا

اور میں بھی ایک چال چلوں گا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 86، آیت 18

فَمَهِّلِ ٱلۡكَٰفِرِينَ أَمۡهِلۡهُمۡ رُوَيۡدَۢا

پس کافروں کو ڈھیل دے۔ اُنہیں ایک مدت تک ڈھیل دےدے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

10 von 10 heute frei