سورۃ 87: الأعلى

قرآن کریم

قرآن کریم، سورۃ 87، آیت 1

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 87، آیت 2

سَبِّحِ ٱسۡمَ رَبِّكَ ٱلۡأَعۡلَى

اپنے بزرگ و بالا ربّ کے نام کا ہر عیب سے پاک ہونا بیان کر۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 87، آیت 3

ٱلَّذِي خَلَقَ فَسَوَّىٰ

جس نے پیدا کیا پھر ٹھیک ٹھاک کیا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 87، آیت 4

وَٱلَّذِي قَدَّرَ فَهَدَىٰ

اور جس نے (عناصر کو) ترکیب دی پھر ہدایت دی۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 87، آیت 5

وَٱلَّذِيٓ أَخۡرَجَ ٱلۡمَرۡعَىٰ

اور جس نے زندگی کی حفاظت کےلئے سبزہ نکالا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 87، آیت 6

فَجَعَلَهُۥ غُثَآءً أَحۡوَىٰ

پھر اسے (ناقدروں کےلئے) سیاہ کوڑا کرکٹ بنادیا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 87، آیت 7

سَنُقۡرِئُكَ فَلَا تَنسَىٰٓ

ہم ضرور تجھے قراءَ ت سکھائیں گے پس تو نہیں بھولے گا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 87، آیت 8

إِلَّا مَا شَآءَ ٱللَّهُۚ إِنَّهُۥ يَعۡلَمُ ٱلۡجَهۡرَ وَمَا يَخۡفَىٰ

سوائے اس کے جو اللہ چاہے۔ یقیناً وہ ظاہر کو بھی جانتا ہے اور اسے بھی جو مخفی ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 87، آیت 9

وَنُيَسِّرُكَ لِلۡيُسۡرَىٰ

اور ہم تجھے آسانی مہیا کریں گے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 87، آیت 10

فَذَكِّرۡ إِن نَّفَعَتِ ٱلذِّكۡرَىٰ

پس نصیحت کر۔ نصیحت بہرحال فائدہ دیتی ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 87، آیت 11

سَيَذَّكَّرُ مَن يَخۡشَىٰ

وہ ضرور نصیحت پکڑے گا جو ڈرتا ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 87، آیت 12

وَيَتَجَنَّبُهَا ٱلۡأَشۡقَى

اور سخت بدبخت (شخص) اُس سے اجتناب کرے گا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 87، آیت 13

ٱلَّذِي يَصۡلَى ٱلنَّارَ ٱلۡكُبۡرَىٰ

جو سب سے بڑی آگ میں داخل ہوگا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 87، آیت 14

ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحۡيَىٰ

پھر وہ اس میں نہ مرے گا اور نہ جئے گا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 87، آیت 15

قَدۡ أَفۡلَحَ مَن تَزَكَّىٰ

یقیناً وہ کامیاب ہوگیا جو پاک ہوا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 87، آیت 16

وَذَكَرَ ٱسۡمَ رَبِّهِۦ فَصَلَّىٰ

اور اپنے ربّ کے نام کا ذکر کیا اور نماز پڑھی۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 87، آیت 17

بَلۡ تُؤۡثِرُونَ ٱلۡحَيَوٰةَ ٱلدُّنۡيَا

درحقیقت تم تو دنیوی زندگی کو ترجیح دیتے ہو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 87، آیت 18

وَٱلۡأٓخِرَةُ خَيۡرٞ وَأَبۡقَىٰٓ

حالانکہ آخرت بہتر اور ہمیشہ باقی رہنے والی ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 87، آیت 19

إِنَّ هَٰذَا لَفِي ٱلصُّحُفِ ٱلۡأُولَىٰ

یقیناً یہ ضرور پہلے صحیفوں میں بھی ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 87، آیت 20

صُحُفِ إِبۡرَٰهِيمَ وَمُوسَىٰ

ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

10 von 10 heute frei