سورۃ 91: الشمس
قرآن کریم
قرآن کریم، سورۃ 91، آیت 1
اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 91، آیت 2
قسم ہے سورج کی اور اس کی دھوپ کی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 91، آیت 3
اور چاند کی جب وہ اس کے پیچھے آئے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 91، آیت 4
اور دن کی جب وہ اُس (یعنی سورج) کو خوب روشن کردے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 91، آیت 5
اور رات کی جب وہ اُسے ڈھانپ لے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 91، آیت 6
اور آسمان کی اور جیسے اُس نے اُسے بنایا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 91، آیت 7
اور زمین کی اور جیسے اُس نے اسے بچھایا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 91، آیت 8
اور ہر جان کی اور جیسے اس نے اسے ٹھیک ٹھاک کیا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 91، آیت 9
پس اُس کی بے اعتدالیوں اور اس کی پرہیزگاریوں (کی تمیز کرنے کی صلاحیت) کو اس کی فطرت میں ودیعت کیا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 91، آیت 10
یقیناً وہ کامیاب ہوگیا جس نے اُس (تقویٰ) کو پروان چڑھایا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 91، آیت 11
اور نامراد ہوگیا جس نے اُسے مٹی میں گاڑ دیا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 91، آیت 12
ثمود نے اپنی سرکشی کے باعث جھٹلادیا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 91، آیت 13
جب اُن میں سے سب سے بدبخت شخص اٹھ کھڑا ہوا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 91، آیت 14
تب اللہ کے رسول نے اُن سے کہا اللہ کی اونٹنی اور اُس کے پانی پینے کا حق (یاد رکھنا)۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 91، آیت 15
پھر بھی انہوں نے اُسے جھٹلا دیا اور اُس (اونٹنی) کی کونچیں کاٹ ڈالیں۔ تب اُن کے گناہ کے سبب اُن کے ربّ نے اُن پر پَے بہ پَے ضربیں لگائیں اور اس (بستی) کو ہموار کردیا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 91، آیت 16
جبکہ وہ اُس کے انجام کی کوئی پروا نہیں کررہا تھا۔