سورۃ 96: العلق
قرآن کریم
قرآن کریم، سورۃ 96، آیت 1
اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 96، آیت 2
پڑھ اپنے ربّ کے نام کے ساتھ جس نے پیدا کیا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 96، آیت 3
اُس نے انسان کو ایک چمٹ جانے والے لوتھڑے سے پیدا کیا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 96، آیت 4
پڑھ، اور تیرا ربّ سب سے زیادہ معزز ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 96، آیت 5
جس نے قلم کے ذریعہ سکھایا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 96، آیت 6
انسان کو وہ کچھ سکھایا جو وہ نہیں جانتا تھا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 96، آیت 7
خبردار! انسان یقیناً سرکشی کرتا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 96، آیت 8
(اس لئے) کہ اس نے اپنے آپ کو بے نیاز سمجھا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 96، آیت 9
یقیناً تیرے ربّ ہی کی طرف لَوٹ کر جانا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 96، آیت 10
کیا تُو نے اُس شخص پر غور کیا جو روکتا ہے؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 96، آیت 11
ایک عظیم بندے کو جب وہ نماز پڑھتا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 96، آیت 12
کیا تُو نے غور کیا کہ اگر وہ (عظیم بندہ) ہدایت پرہو؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 96، آیت 13
یا تقویٰ کی تلقین کرتا ہو؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 96، آیت 14
کیا تُو نے غور کیا کہ اگر اس (نماز سے روکنے والے) نے (پھر بھی) جھٹلا دیا اور پیٹھ پھیرلی؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 96، آیت 15
(تو) کیا وہ نہیں جانتا کہ یقیناً اللہ دیکھ رہا ہے؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 96، آیت 16
خبردار! اگر وہ باز نہ آیا تو ہم یقیناً اُسے پیشانی کے بالوں سے پکڑ کر کھینچیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 96، آیت 17
جھوٹی خطاکار پیشانی کے بالوں سے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 96، آیت 18
پس چاہئے کہ وہ اپنی مجلس والوں کو بُلا دیکھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 96، آیت 19
ہم ضرور دوزخ کے فرشتے بلائیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 96، آیت 20
خبردار! اُس کی پیروی نہ کر اور سجدہ ریز ہو جا اور قرب (حاصل کرنے) کی کوشش کر۔