اَفْلاکَ کے معنی اور انجیل

انقلابِ حقیقی

۔انقلاب حقیقی
ہوتی اسی طرح روحانی انقلاب بغیر نبی کے نہیں ہو سکتا۔پس یہ کہنا درست اور ایک حقیقت
ہے کہ اگر وہ نبی نہ ہوتا تو وہ نئے روحانی آسمان وزمین جو اس کے ذریعہ سے پیدا کئے گئے نہ
پیدا کئے جاتے۔لَوْ لَاكَ لَمَا خَلَقْتُ الْأَفَلَاكَ کا الہام حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی ہوا
ہے اور آپ سے پہلے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کوبھی یہی الہام ہو چکا ہے۔اب اگر
اس الہام میں زمین و آسمان سے مراد مادی نظام شمسی کو لیا جائے تو یہ عجیب بات ہوگی کہ
پہلے خدا تعالیٰ ایک نبی کو کہتا ہے کہ اگر تو نہ ہوتا تو میں یہ زمین و آسمان نہ بناتا۔اور اس کے
بعد ایک دوسرے نبی کو کہتا ہے کہ اگر تو نہ ہوتا تو میں زمین و آسمان کو نہ بنا تا پس یہ امر واضح
ہے کہ اس آسمان و زمین سے مراد روحانی نظام ہے جو اس نبی کے ذریعہ سے دنیا میں قائم
کیا جاتا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ ہر وہ نبی جس کے ذریعہ ایسا انقلاب کیا گیا ہے اسے ایسا
ہی الہام ہوا ہو گا۔ہاں ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم چونکہ سارے
زمانوں اور سب انسانوں کے لئے مبعوث ہوئے ہیں اس لئے آپ کے لئے یہ الہام
سب زمانہ کو مدنظر رکھ کر سمجھا جائے گا اور باقی نبیوں کے لئے مخصوص الزمان اور مخصوص
المقام سمجھا جائے گا۔افلاک کے معنی اور انجیل
زمین و آسمان کے یہ معنی جو میں نے کئے ہیں انجیل سے بھی ان معنوں کا ثبوت ملتا
ہے۔متی باب ۵ آیت ۱۸ میں لکھا ہے۔تذکرہ صفحه ۶۱۲۔ایڈیشن چہارم
موضوعات ملا علی قاری صفحه ۵۹ مطبع مجتبائی دہلی ۱۳۴۶ھ
51

انقلاب حقیقی
کیونکہ میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ جب تک آسمان اور زمین ٹل نہ جائیں
ایک نقطہ یا ایک شوشہ توریت کا ہرگز نہ مٹے گا۔جب تک سب کچھ پورا نہ ہو۔اس آیت میں آسمان وزمین سے مراد موسوی نظام ہے اور مطلب یہ ہے کہ جب
تک موسوی سلسلہ کا زمانہ ہے توریت کی تعلیم کو مٹایا نہیں جاسکتا۔ہاں جب یہ سلسلہ مٹ
جائے گا تب بیشک یہ تعلیم قابل عمل نہ رہے گی اور حقیقت بھی یہ ہے کہ قرآن کریم نے آکر
توریت کی تعلیم کو منسوخ کر دیا اور توریت میں بھی لکھا ہے کہ موسیٰ کے بعد ایک اور شریعت
آنے والی ہے۔چنانچہ استثنا باب ۱۸ آیت ۱۹۱۸ میں لکھا ہے۔میں ان کے لئے ان کے بھائیوں میں سے تجھ سا ایک نبی بر پا کروں گا
اور اپنا کلام اُس کے منہ میں ڈالوں گا اور جو کچھ میں اُسے فرماؤں گا وہ سب ان
سے کہے گا اور ایسا ہو گا کہ جو کوئی میری باتوں کو جنہیں وہ میرا نام لے کے کہے
گانہ سُنے گا تو میں اُس کا حساب اُس سے لوں گا
ان آیات سے مندرجہ ذیل نتائج نکلتے ہیں :۔(۱) یہودیوں کے لئے ایک اور نبی مبعوث ہونے والا ہے کیونکہ لکھا ہے۔” میں ان کے
لئے ایک نبی مبعوث کروں گا۔“
(۲) وہ موسیٰ کی طرح صاحب شریعت ہوگا۔کیونکہ لکھا ہے۔میں تجھ سا ایک نبی برپا کروں
گا۔“
(۳) وہ نبی بنو اسماعیل میں سے ہوگا نہ کہ بنو اسرائیل میں سے کیونکہ لکھا ہے کہ وہ نبی ”ان
کے بھائیوں میں نہ کہ ان میں سے۔متی باب ۵ آیت ۱۸۔نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ ۱۸۷۰ء
استثناء باب ۱۸ آیت ۱۹،۱۸۔نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ ۱۸۷۰ء
52

آج 10 میں سے 10 باقی