مسیح موعود کیلئے قرآن میں لفظ قیامت
انقلابِ حقیقی
انقلاب حقیقی
(۴) یہود کے لئے اسکی اطاعت فرض ہوگی کیونکہ لکھا ہے کہ ان کے لئے وہ نبی مبعوث ہو
گا۔(۵) اگر یہود اس کی باتیں نہ مانیں گے تو تباہ کئے جائیں گے اور ان کی قیامت آجائے گی
کیونکہ لکھا ہے کہ جو اسکی باتیں نہ سنے گا۔میں اس کا حساب اس سے لوں گا۔“
اس پیشگوئی کی موجودگی میں نہیں کہا جاسکتا کہ حضرت مسیح کا منشاء یہ تھا کہ مادی نظامِ
سشسی کے قیام تک موسوی شریعت قائم رہے گی۔ظاہر ہے کہ اس کا منشاء یہی تھا کہ جب تک
دوسرا نظام روحانی قائم نہیں ہوتا موسوی شریعت کا ہی دور دورہ رہے گا اور اس میں کوئی
تبدیلی نہیں کرسکتا۔مسیح موعود کیلئے قرآن میں لفظ قیامت
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ کیلئے بھی قرآن کریم میں قیامت کا لفظ
استعمال ہوا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔لَا أُقْسِمُ بِيَوْمِ الْقِيَامَةِ وَلَا أُقْسِمُ
بِالنَّفْسِ الدَّوَّامَةِ - أَيَحْسَبُ الْإِنسَانُ الَّن نَّجْمَعَ عِظَامَهُ - بَلَى قَادِرِينَ عَلَى أَنْ
نُسَوِّي بَنَانَهُ - بَلْ يُرِيدُ الْإِنسَانُ لِيَفْجُرَ أَمَامَهُ - يَسْئَلُ أَيَّانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ فَإِذَا
بَرِقَ الْبَصَرُ - وَخَسَفَ الْقَمَرُ وَجُمِعَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ - يَقُولُ الْإِنْسَانُ يَوْمَئِذٍ
أَيْنَ الْمَفَرُّ
فرماتا ہے کا فرجو یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ قیامت کوئی نہیں اور مُردے دوبارہ زندہ نہیں ہونگے
یہ بالکل غلط ہے اور ہم اس کے لئے شہادت کے طور پر یوم قیامت اور نفس لوامہ کو پیش
کرتے ہیں۔القيمة : ٢ تا ١١
53
انقلاب حقیقی
اب یہاں
یقینی طور پر یوم قیامت سے مراد دنیا کا کوئی واقعہ ہے کیونکہ یوم قیامت
اور نفس لوامہ دو چیزوں کو مُردے جی اُٹھنے کے ثبوت کے طور پر پیش کیا ہے۔اگر یومِ
قیامت سے دنیا کی ہلاکت کے بعد کا یوم قیامت مراد ہو تو یہ گواہی بے فائدہ ہو جاتی ہے
کیونکہ جو امر مرنے کے بعد ظاہر ہوگا اُس سے اس دنیا کے لوگ اپنے ایمان کی درستی میں کیا
مدد لے سکتے ہیں؟ بحث تو اس بات پر ہو رہی ہے کہ کیا مُر دے پھر جی اُٹھیں گے؟ اور
معترضین کو یہ کہہ کر تسلی دلائی جاتی ہے کہ مردوں کے جی اٹھنے میں تم کو کیا شک ہو سکتا ہے کیا
قیامت کا دن اس پر شاہد نہیں ہے؟ اس دلیل سے کون سا انسان فائدہ اٹھا سکتا ہے؟ جب
قیامت آئے گی اُس وقت تو سب انسان ختم ہو چکے ہوں گے۔پھر یہ دلیل کس کے ایمان کو
نفع دے گی ؟ اعتراض تو زندہ لوگوں کو ہے ان کے لئے نفع مند دلیل تو وہی ہوسکتی ہے جو اسی
دنیا میں ظاہر ہو۔پس اس جگہ قیامت کے دن سے مراد کوئی ایسی ہی چیز ہونی چاہئے جو اسی دنیا میں
ظاہر ہونے والی ہوتا کہ منکرین قیامت پر اس کے ذریعہ سے محبت بھی ہو اور ان کے ایمان
کے لئے بھی اس سے راستہ کھلے۔عالمگیر قیامت کا دن تو اُسی وقت دلیل قرار دیا جاسکتا ہے
جبکہ بعض لوگ خود قیامت کے دن اس کے وجود سے انکار کریں۔اُس وقت بیشک یہ دلیل
معقول ہو سکتی ہے کہ تم مرکر دوبارہ زندہ ہوئے پھر کس طرح قیامت کا انکار کر سکتے ہو؟ لیکن
اس دنیا میں وہ کسی صورت میں بھی دلیل نہیں بن سکتی۔پس جن لوگوں نے اس جگہ مراد
قیامت کبری کے معنی لئے ہیں یا تو انہوں نے صرف ایک منفرد آیت کے معنی کر دیئے ہیں
اور انکی یہ مراد نہیں کہ سیاق و سباق کو ملا کر بھی اس آیت کے یہ معنی ہیں اور یا پھر سیاق و
سباق پر انہوں نے غور نہیں کیا۔حقیقت یہ ہے کہ یہ دنیا کا ہی ایک واقعہ ہے جو قیامت گبری کی دلیل ہے جسے نفس
54
انقلاب حقیقی
تو امہ کے ساتھ ملا کر جو قیامت بعد از ممات کا دوسرا ثبوت ہے بیان کیا گیا ہے۔دو دلیلیں
اس لئے دی گئی ہیں کہ معترضین مختلف زمانوں سے تعلق رکھ سکتے ہیں۔پس ہر ایک زمانہ کے
انسان کے لئے دلیل مہیا کر دی گئی تاہر ایک فائدہ اُٹھا سکے۔مثلاً مکہ والوں کے سامنے
قیامت کی دلیل میں نفس تو امہ کو پیش کیا گیا ہے اور آخری زمانہ کے منکرین قیامت کے
سامنے آخری زمانہ کے اس واقعہ کو جو قیامت گبرای سے مشابہت کی وجہ سے قیامت کہلانے
کا مستحق ہے پیش کیا گیا ہے۔چنانچہ اس کا مزید ثبوت اگلی آیات میں مہیا ہے اور وہ ثبوت
مندرجہ ذیل آیات ہیں۔فَإِذَا بَرِقَ الْبَصَرُ۔وَخَسَفَ الْقَمَرُ وَجُمِعَ الشَّمْسُ
وَالْقَمَرُ يَقُولُ الْإِنسَانُ يَوْمَئِذٍ أَيْنَ الْمَفَرُّ جب انسانی نظر تیز ہو جائے گی یعنی مشاہدہ
سے زیادہ کام لیا جانے لگے گا اور اسرار طبیعیت کا انکشاف کثرت سے ہوگا اور چاند کو گرہن
لگے گا اور سورج کو بھی اس فعل میں اس کے ساتھ جمع کر دیا جائے گا۔یعنی چاند گرہن کے
بعد اُسی ماہ میں سورج کو بھی گرہن لگے گا اُس وقت انسان کہے گا کہ اب میں کہاں بھاگ کر
جاسکتا ہوں؟
جیسا کہ عبارت سے ظاہر ہے ان آیات میں ایک ایسے زمانہ کی طرف اشارہ ہے
جب انسان خدا سے بھاگ رہا ہو گا یعنی دہریت کی کثرت ہوگی اور قیامت کا انکارز وروں
پر ہوگا اور علومِ ظاہری ترقی کر رہے ہو نگے اور انسانی نظر غوامض قدرت کے معلوم کرنے
میں بہت تیز ہو جائے گی اور چاند اور سورج کوگر ہن ایک ہی ماہ میں لگے گا۔اس آخری علامت کے متعلق احادیث میں وضاحت موجود ہے جس سے اس زمانہ
کی مزید تعیین ہو جاتی ہے اور وہ یہ حدیث ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
مہدی کے لئے ایک ایسا نشان ظاہر ہونے والا ہے کہ جب سے دنیا پیدا ہوئی ہے کسی
غوامض : غامض کی جمع چھپی ہوئی باتیں۔باریکیاں۔بھید
55