قیامتِ کُبری کے دو۲ نشان

انقلابِ حقیقی

انقلاب حقیقی
ماً مور من اللہ کے لئے ظاہر نہیں ہوا اور وہ یہ ہے کہ اس کے زمانہ میں رمضان کے مہینہ میں
چاند کو گرہن کے ایام کی پہلی تاریخ میں اور سورج کو گرہن کے ایام کی درمیانی تاریخ میں
گرہن لگے گا۔اس حدیث کے مضمون کی روشنی میں جب آیات مذکورہ بالا کو دیکھیں تو صاف معلوم
ہوتا ہے کہ ان آیات میں مہدی مسعود کا ذکر ہے اور اسی کے زمانہ کو قیامت کا دن قرار دے
کر قیامت کبری کے لئے یعنی جب مُردے جی اُٹھیں گے ایک دلیل اور نشان قرار دیا
ہے۔قیامت کبری کے دونشان
جیسا کہ میں پہلے بتا چکا ہوں قیامت کبری کیلئے دو نشان بتائے گئے ہیں۔ایک وہ یوم القیامۃ جس میں نظر تیز ہو جائے گی اور چاند اور سورج کو گرہن لگے گا اور دوسرا
نفس لوامہ نفس لوامہ کی گواہی تو ہر زمانہ میں حاصل ہے اور ہر زمانہ کے لوگ اس سے
فائدہ اُٹھا سکتے ہیں لیکن اس خاص یوم القیامۃ کی گواہی سے وہی لوگ فائدہ اُٹھا سکتے ہیں جو
آخری زمانہ میں ہوں۔اس واسطے دونوں زمانوں کے لوگوں کے ایمان کی زیادتی کے لئے
دونوں قسم کی دلیلیں دی گئیں۔بلکہ اگر گہرا غور کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ سورۃ ہے ہی
زیادہ تر موجودہ زمانہ کے متعلق۔اور نفس لوامہ کی دلیل بھی زیادہ تر آخری زمانہ کے لوگوں
ہی سے تعلق رکھتی ہے کیونکہ اسی زمانہ میں علم النفس نے خاص ترقی کی ہے اور خیر وشتر کے
مسائل پر نہایت تفصیلی بحثیں انسانی دماغ کی بناوٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے ہوئی ہیں اور یہی
زمانہ ہے جس میں یہ دلیل زیادہ کارآمد ہو سکتی ہے کہ انسانی دماغ میں ایک حسن ہے جو بعض
امور کو بُرا اور بعض کو اچھا قرار دیتی ہے۔قطع نظر اس کے کہ کیا اچھا ہے اور کیا بُرا ہے اگر
56

انقلاب حقیقی
صرف اسی امر کو دیکھا جائے کہ اچھے یا بُرے کا احساس انسانی نفس میں پایا جاتا ہے اور بعض
حد بندیوں یا قیود کو وہ ضروری قرار دیتا ہے تو بھی اس امر کو تسلیم کرنا پڑتا ہے کہ انسان کسی نہ
کسی رنگ میں جزاء وسزا کے ساتھ وابستہ ہے جس سے وہ بچ نہیں سکتا۔اور یہ احساس اور
اس کا طبعی باعث یوم القیامت اور بعث بعد الموت پر ایک زبردست شاہد ہے۔اگر کوئی
آخری حساب و کتاب نہیں تو طبع انسانی میں انفعال اور کسی اچھی چیز کیلئے خواہ وہ کچھ ہی ہو
کوشش کا احساس کیوں پایا جاتا ہے؟
نیز آیات مذکورہ بالا میں بعث بعد الموت کے ثبوت میں بعث دُنیوی کو پیش کیا گیا ہے
اور کہا گیا ہے کہ اسلام پر ایک زمانہ میں پھر موت آنے والی ہے جبکہ اسلام کی تعلیم تو زندہ ہوگی
مگر مسلمان اسے چھوڑ بیٹھیں گے۔اُس زمانہ میں اللہ تعالیٰ ایک مامور اور خادم محمد صلی اللہ
علیہ وسلم کے ذریعہ سے پھر اسے زندہ کرے گا اور یہ قیامت کا ایک زبر دست ثبوت ہوگا کیونکہ
سوائے خدا کے کون تیرہ سو سال پہلے اسلام کی نشاۃ اولی کی اور پھر اس پر جمود کی حالت طاری
ہو جانے کی اور پھر دوسری دفعہ اس زمانہ میں احیاء کی خبر دے سکتا ہے جبکہ چاند اور سورج کو
ایک خاص مہینہ میں ایک مدعی کے زمانہ میں گرہن لگے گا اور دنیا ظاہری علوم سے پُر ہوگی اور
دہریت کا غلبہ ہو گا؟ اور جب قرآن کریم کی بتائی ہوئی قیامت تیرہ سو سال بعد آ جائے گی تو
ثابت ہو جائے گا کہ قرآن کا خدا عالم الغیب بھی ہے اور قادر بھی۔پھر اس عالم الغیب خدا کی
اس خبر کو لوگ کس طرح جُھٹلا سکتے ہیں جو ما بعد الموت کے متعلق ہے اور اس قا در خدا کی
قدرت کو دیکھ کر قیامت کے وجود کو کیونکر ناممکن قرار دے سکتے ہیں۔چنانچہ جب پہلی قیامت کا
ظہور ہوگا سمجھدار انسان کہے گا کہ اب بھاگنے کی کونسی جگہ ہے یعنی اس محبت کو دیکھ کر کوئی عقلمند
انسان ایک زبردست ہستی کا انکار نہیں کر سکے گا جس کے قبضہ میں سب کا رخانہ ، عالم ہے اور
جسے طاقت ہے کہ جو چاہے کرے اور جو عالم الغیب ہے جس کے علم سے کوئی چیز باہر نہیں۔57

آج 10 میں سے 10 باقی