تحریکِ جدید کا مقصد

انقلابِ حقیقی

۔انقلاب حقیقی
اور اسلامی حکومتیں اقطار عالم پر چھا گئیں تو یعجب الزراع دوسرے مذہبوں والے کہیں
گے کہ اب اس کا مقابلہ نہیں ہو سکتا۔لیغیظ بِهِمُ الْكُفَّار مگر جو عید اور شدید دشمن
ہونگے وہ تو اس انقلاب کو دیکھ کر مر ہی جائیں گے اور کہیں گے کہ اب ہم سے کچھ بھی نہیں
ہو سکتا۔پہلے جن لوگوں کا ذکر تھا وہ ایسے ہیں جن کی فطرت صحیحہ زندہ ہوگی۔وہ اس نظام کی
برتری اور فوقیت کا اقرار کریں گے اور کہیں گے کہ کاش ہمیں بھی ایسے نظام میں شامل ہونے
کا موقع ملتا۔مگر جو شدید دشمن ہونگے وہ ہاتھ کاٹنے لگیں گے اور کہیں گے کہ اب ہماری فتح
کی کوئی صورت نہیں۔پس مسیح موعود علیہ السلام کے وقت میں پہلا دور تھا کہ پنیری نکل رہی
تھی مگر اب وقت آگیا ہے کہ دوسرا دور شروع ہوتا کہ اُن لوگوں کی موجودگی میں جنہوں نے
نور نبوت سے براہ راست حصہ لیا ہے یہ کام مکمل ہو جائے۔اگر یہ کام آج نہ ہوا تو پھر کبھی
بھی نہیں ہو سکے گا۔تحریک جدید کا مقصد
میں نے تحریک جدید کے پہلے دور میں اس کی طرف قدم اٹھایا تھا اور دوسرے دور
کی بعض باتوں کو میں التواء میں ڈالتا گیا تھا اور میں نے کہا تھا کہ تم اپنے دلوں میں سوچو کہ
آخر اس کی کیا وجہ ہے کہ عقائد کے میدان میں تو ہم نے دشمن کو شکست دی مگر عمل کے
میدان میں ہم ابھی اسے شکست نہیں دے سکے۔میں امید کرتا ہوں کہ آپ لوگوں نے
اپنے دلوں میں اس بات پر غور کیا ہوگا مگر میرے دل کی نیت اس وقت یہی تھی کہ میں تحریک
جدید کے دوسرے دور کی بعض باتوں کو جلسہ سالانہ پر بیان کروں گا جب جماعت کا ایک
حصہ میرےسامنے موجود ہوگا اور میں اُس سے دریافت کروں گا کہ آیا وہ ان باتوں پر عمل
کرنے کیلئے تیار ہے یا نہیں؟
134

انقلاب حقیقی
سو آج میں اس کا اعلان
کرنا چاہتا ہوں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے
الْإِيْمَانُ بِضُرٍّ وَسَبْعُونَ شُعْبَةً أَفْضَلُهَا قَوْلُ لَا إِلهُ إِلَّا اللَّهُ وَأَدْنَاهَا إِمَاطَةُ الْأَذَى
عَنِ الطَّرِيقِ کہ اے مسلمانو! تم بعض دفعہ لَا إِلهَ إِلَّا اللَّهُ پڑھ کر کہہ دیتے ہو کہ
الْحَمْدُ لِلَّهِ ہم مومن ہیں۔اَلْحَمْدُ لِلَّهِ ہم مسلمان ہیں مگر فر مایا یہ غلط بالکل غلط اور قطعاً
غلط ہے۔اوّل تو صرف لفظ لا اله الا اللہ کہنا کوئی چیز نہیں۔اور اگر ہو بھی تو یا درکھو کہ
الْإِيْمَانُ بِضْعُ وَسَبْعُونَ شُعْبَةٌ - ایمان کے ستر سے زیادہ حصے ہیں جن پر عمل کرنا
تمہارے لئے ضروری ہے۔یہاں بِضْعٌ وَسَبْعُونَ سے مراد کثرت ہے اور یہ عربی کا
محاورہ ہے اردو میں بھی جب کسی کو یہ کہنا ہو کہ میں نے تجھے بارہا یہ بات کہی ہے تو کہتے ہیں
میں نے تجھے سو دفعہ یہ کہا ہے۔اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ سو دفعہ کہا ہے بلکہ مطلب کثرت
کا اظہار ہوتا ہے۔اسی طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ ایمان کے ستر سے
بھی زیادہ محکمے اور ڈیپارٹمنٹ ہیں۔یعنی بہت سے اس کے شعبے ہیں۔أَفْضَلُهَا قَولُ لَا
إِلهَ إِلَّا الله - ان سب میں افضل بات لا إِلهَ إِلَّا اللہ کہنا ہے۔مگر اس کے بعد اور پھر اور
پھر اور اور پھر اور شعبہ ہائے ایمان چلتے چلے جاتے ہیں یہاں تک کہ ایک ادنی بات شعبہ
ہائے ایمان میں یہ بھی داخل ہے کہ اِمَاطَةُ الأذى عَنِ الطَّرِيقِ رستے میں کانٹے پڑے
ہوں تو انہیں الگ کر دیا جائے ، کنکر پتھر ہوں تو انہیں ہٹا دیا جائے ، اسی طرح جو بھی تکلیف
دینے والی چیز ہوا سے دور کر دیا جائے۔گویا جس کو لوگ ایمان کہتے ہیں اور جس پر خوشی سے
پھولے نہیں سماتے ، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ وہ کسی ایک چیز کا نام نہیں
بلکہ سینکڑوں اعمال ہیں جن کے مجموعہ کا نام ایمان ہے اور جب تک ان اعمال کی چاروں
دیواریں مکمل نہ کی جائیں ایمان کی عمارت پایہ تکمیل کو نہیں پہنچ سکتی۔ان اعمال میں سے
مسلم کتاب الایمان باب بیان عدد شعب الایمان (الخ)
135

۔انقلاب حقیقی
ادنیٰ سے ادنیٰ اور معمولی سے معمولی عمل یہ ہے کہ اِماطَةُ الْأَذَى عَنِ الطَّرِيقِ۔یعنی راستہ
کو صاف کیا جائے اور گندی اور تکلیف دہ اشیاء کو ہٹا دیا جائے۔غرض رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے بتایا ہے کہ اسلام کسی ایک چیز کا نام نہیں بلکہ تو حید پر ایمان لا نا، قضاء وقد ر پر
ایمان لانا، انبیاء پر ایمان لانا، بعث بعد الموت پر ایمان لانا، جنت پر ایمان لانا، دوزخ پر
ایمان لانا، قبولیت دعا پر ایمان لانا، تمام صفات الہیہ پر ایمان لانا۔پھر نمازیں پڑھنا،
روزے رکھنا، حج کرنا، زکوۃ دینا،صدقہ و خیرات دینا تعلیم حاصل کرنا اور تعلیم دینا، والدین
کی خدمت کرنا، بنی نوع انسان کی بہبودی کے لئے جسمانی خدمات بجالا نا، غیرت دکھانا،
شکر کرنا حسنِ ظنی سے کام
لینا، بہادر بنا، بلند ہمت ہونا،صبر کرنا، رحم دل ہونا، وقار کا خیال
رکھنا، جفاکش ہونا ، سادہ زندگی بسر کرنا، میانہ روی اختیار کرنا، عدل کرنا ، احسان کرنا ہی بننا،
وفاداری دکھلانا، ایثار اور قربانی کی روح پیدا کرنا، معاف کرنا، دوسروں کا ادب کرنا ، لوگوں
کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنا، حکام کی اطاعت کرنا ، تربیت کرنا، دشمنانِ قوم سے
اجتناب کرنا، محبت الہی پیدا کرنا، تو کل کرنا تبلیغ کرنا، جھوٹ نہ بولنا، چغل خوری نہ کرنا،
گالیاں
نہ دینا، دھوکا بازی نہ کرنا، خیانت نہ کرنا ظلم نہ کرنا، فسادنہ کرنا، چوری نہ کرنا، بہتان
نہ لگانا، تحقیر نہ کرنا، استہزاء نہ کرنا، بریکار نہ رہنا،سستی نہ کرنا، محنت اور عقل سے کام کرنا ، یہ
اور اسی قسم کی ہزاروں باتیں ایمان کا حصہ ہیں یہاں تک کہ چھوٹے سے چھوٹا درجہ ایمان کا
یہ ہے کہ راہ چلتے ہوئے اگر کوئی پتھر دکھائی دے تو اسے راستہ سے اُٹھا کر الگ پھینک دو
کوئی کنکر ہو تو اسے ہٹا دو۔پس یہ مت خیال کرو کہ لَا إِلَهَ إِلَّا الله کہہ کر یا مُحَمَّدٌ رَّسُولُ
اللهِ کہ کریا امَنَّا بِالْمَسِيحِ الْمَوْعُودِ کہہ کر یا نماز پڑھ کر یا روزہ رکھ کر تم مومن ہو
جاتے ہو اور تم کو ایمان مل جاتا ہے۔ایمان نام ہے اسلام کے اعتقادات، مسائل،
عبادات، تمدن، اقتصاد، قضا، سیاست، اخلاق اور معاشرت کو اپنے نفس اور دنیا میں جاری
136

انقلاب حقیقی
کرنے کا جس کا اعلیٰ حصہ لا الہ الا اللہ ہے اور ادنیٰ حصہ راستہ پر سے کانٹے ہٹانے کا
ہے۔جس نے اس کے لئے کوشش نہ کی نہ وہ مؤمن ہوا اور نہ اس نے اسلام کے دین کو
قائم کرنے کے لئے کوشش کی۔دیکھو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں۔الْإِمَامُ جُنَّةٌ يُقَاتَلُ مِن وَرَائِهِ
کہ امام ڈھال کے طور پر ہوتا ہے اور تمہیں اس کے پیچھے ہو کر دشمن سے لڑائی کرنی چاہئے۔پس جب تک میں نے اعلان نہیں کیا تھا، لوگ بڑی حد تک آزاد سمجھے جا سکتے تھے لیکن اب
وہی شخص جماعت کا فرد کہلا سکتا ہے کہ جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کے
مطابق کہ الْإِمَامُ جُنَّةٌ يُقَاتَلُ مِنْ وَرَائِهِ امام کے پیچھے ہو کر اسلام کے لئے جنگ کرنے
کے واسطے تیار ہو جائے۔جماعت احمدیہ کی ذمہ داری
پس میں اعلان کرتا ہوں کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہماری جماعت اپنی ذمہ داری کو
سمجھے اور احیائے سنت و شریعت کے لئے سرگرم عمل ہو جائے۔جب تک میں نے اعلان
نہ کیا تھا، لوگوں کے لئے کوئی گناہ نہیں تھا مگر اب جبکہ امام اعلان کرتا ہے کہ احیائے سنت و
شریعت کا وقت آ گیا ہے کسی کو پیچھے رہنا جائز نہیں ہوگا اور اگر اب سستی ہوئی تو کبھی
بھی کچھ نہ ہو گا۔آج گوصحابہ کی تعداد ہم میں قلیل رہ گئی ہے مگر پھر بھی یہ کام صحابہ کی زندگی
میں ہی ہوسکتا ہے اور اگر صحابہ ندر ہے تو پھر یاد رکھو یہ کام کبھی نہیں ہوگا۔بخاری كتاب الجهاد باب يقاتل مِن وَرَاءِ الْإِمَام ويتقى به
137

آج 10 میں سے 10 باقی