تمد٘ن کے متعلق اسلامی تعلیم
انقلابِ حقیقی
۔انقلاب حقیقی
(۱) اخلاق حسنہ
تمدن کے متعلق اسلامی تعلیم
دیکھو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں۔(۱) الخُلُقُ وِعَاءُ
الدین کہ خلق دین کا برتن ہے۔اب تم خودہی سمجھ لو بھی برتن کے بغیر بھی دودھ رہا ہے؟
یہ تو ہوسکتا ہے کہ برتن ہومگر دودھ نہ ہو لیکن یہ نہیں ہوسکتا کہ دودھ بغیر برتن کے باقی رہے۔پس اخلاق حسنہ دین کا برتن ہیں۔اگر کسی کے پاس یہ برتن نہیں اور وہ کہتا ہے کہ میرے پاس
ایمان کا دودھ ہے تو وہ جھوٹ بولتا ہے۔پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں
(٢) إِنَّمَا بُعِثْتُ لِأُتَمِّمَ مَكَارِمَ الْأَخْلَاقِ " کہ میں اس لئے بھیجا گیا ہوں تا اخلاقِ
فاضلہ کو کامل کر کے قائم کروں۔(۲) معاملات
پھر معاملات کے متعلق فرماتے ہیں۔اَشُرَفَ الْإِيمَانِ أَنْ يَّامَنَكَ النَّاسُ وَ
أَشْرَفُ الْإِسْلَامِ أَنْ يَّسْلَمَ النَّاسُ مِنْ لِسَانِكَ وَيَدِکَ ۳ے کہ اعلیٰ درجہ کا ایمان یہ ہے
کہ لوگ تیرے ہاتھ سے امن میں رہیں اور کسی کو تجھ سے دکھ نہ پہنچے اور اعلیٰ درجہ کا اسلام یہ
ہے کہ لوگ تجھ سے محفوظ رہیں یعنی تو نہ زبان سے ان سے لڑے اور نہ ہاتھ سے انہیں کوئی
تکلیف پہنچائے۔کنز العمال جلد ۳ صفحه ۵ مطبوعه حلب ۱۹۷۰ء
کنز العمال جلد ۳ صفحه ۱۸ مطبوعه حلب ۱۹۷۰ء
الجامع الصغير للسيوطى الجزء الاوّل صفحه ۳۶ مطبوعه مصر
١٣٢١هـ
138
۳۔خدمت قومی۔انقلاب حقیقی
خدمت قومی کے متعلق فرماتے ہیں اِنَّ صَبَرَ أَحَدِكُمْ سَاعَةً فِي بَعْضِ
مَوَاطِنِ الْإِسْلَامِ خَيْرٌ لَّهُ مِنْ أَنْ يَعْبُدَ اللَّهَ ارْبَعِينَ يَوْمًا کہ اگر اسلام کی خدمت میں
کوئی شخص تم میں سے ایک گھنٹہ خرچ کرتا ہے جس کا اسے کوئی ذاتی فائدہ نہیں پہنچتا تو وہ
چالیس دن کی عبادت سے زیادہ ثواب حاصل کرتا ہے۔۴۔رزق حلال
رزق حلال کے متعلق فرماتے ہیں اَلْعِبَادَةُ عَشَرَةُ أَجْزَاء تِسْعَةٌ مِّنْهَا فِي
طَلَبِ الْحَلَالِ کہ خدا تعالیٰ کی عبادت کے دس حصے ہیں۔ایک حصہ عبادت کا تو نماز ،
روزہ، حج اور زکوۃ ہے مگر عبادت کے نو حصے رزق حلال کھانا ہے۔گویا اگر تم نمازیں بھی
پڑھتے ہو، روزے بھی رکھتے ہو، حج بھی کرتے ہو، زکوۃ بھی دیتے ہو لیکن اپنی تجارت میں
دھوکا بازی کرتے ہو، تو تم ایک حصہ دودھ میں نو حصے ناپا کی ملادیتے ہو اور اپنی تمام عبادت کو
ضائع کر لیتے ہو۔یا اگر تم کسی کو ایک پیسہ کی چیز دینے لگتے ہو اور تکڑی کا پلڑا ذرا ساجھکا
دیتے ہو تو تم اس ذراسی بے احتیاطی یا ذراسی چالا کی اور ہوشیاری سے اپنے حلال مال میں
نو (۹) حصے گندگی کے ملا دیتے ہو اور اپنی ساری عمر کی عبادتوں کو ضائع کر لیتے ہو کیونکہ نماز،
روزہ کے احکام بجالا کر صرف دسواں حصہ حق کا ادا ہوتا ہے، باقی نو (۹) حصے اللہ تعالیٰ کے
حق کے رزق حلال کما کر ادا ہوتے ہیں۔۵۔پستی اور محنت
چستی اور محنت سے کام کرنے کے متعلق فرماتے ہیں اعْمَلُ عَمَلَ امْرِئُ
139
انقلاب حقیقی
يَظُنُّ اَنْ لَّنْ يَمُوتَ اَبَدًا وَاحْذَرُ حَذْرَامُرِيءٍ يَخْشَى أَنْ يَمُوتَ غَدًا كه جب
تم دنیا کے کام کرو تو یاد رکھو اسلامی تعلیم اُس وقت یہ ہے کہ ایسی محنت اور ایسی چستی سے کرو گویا
تم نے ہمیشہ زندہ رہنا ہے اور کبھی مرناہی نہیں۔ہ نہ ہو کہ تم کہو کیا کام کرنا ہے مرتو جانا ہی ہے یا
کیوں خواہ مخواہ محنت کریں انجام تو فنا ہی ہے۔فرماتا ہے دُنیا کے کام اس طرح نہیں بلکہ اس
طرح کرو کہ گویا تمہیں موت کا خیال تک نہیں وَاحْذَرُ حَذْرَامُرِيُّ يَخْشَى أَنْ يَّمُوتَ غَدًا
لیکن دین کے معاملہ میں اس طرح ڈرتے ڈرتے کام کرو گویا تم نے کل ہی مر جانا ہے۔یہ دو
مقام ہیں جو تمہیں حاصل ہونے چاہئیں۔یعنی ایک طرف تم میں اتنی پستی اور اتنی پھر تی ہو کہ
گویا تم نے
کبھی مرنا ہی نہیں اور دوسری طرف اتنی خشیت ہو کہ گویا تم نے جینا ہی نہیں۔۶۔بنی نوع انسان کی خیر خواہی
بنی نوع انسان کی خیر خواہی کے متعلق فرماتے ہیں عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ صَدَقَةٌ
فَإِن لَّمْ يَجِدْ فَلْيَعْمَلُ بِيَدِهِ فَيَنْفَعُ نَفْسَهُ " کہ ہر مسلمان پر صدقہ واجب ہے اور اگر
کوئی کہے کہ میں تو غریب ہوں میں کہاں سے چندہ دوں۔جیسے بعض لوگوں سے جب چندہ
مانگا جاتا ہے تو وہ کہتے ہیں ہم سے کیا چندہ لینا ہے ہمیں تو تم چندہ دو کیونکہ ہم غریب ہیں۔تو
فرمایا فلیعمل بیدہ ایسے شخص کو چاہئے کہ وہ قومی کام اپنے ہاتھ سے کرے کیونکہ وہ یہ نہیں
کہہ سکتا کہ میرے ہاتھ بھی نہیں ہیں۔وہ زیادہ سے زیادہ یہی کہہ سکتا ہے کہ میرے پاس
روپے نہیں تو فرمایا اچھا اگر روپے نہیں تو اپنے ہاتھ سے کام کرو۔گویا رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم نے صدقہ صرف مالداروں پر ہی فرض نہیں کیا بلکہ غرباء کو بھی اس میں شامل کر لیا ہے اور
الجامع الصغير للسيوطى الجزء الاوّل صفحه ۴۱ مطبوعه مصر ۱۳۲۱هـ
الجامع الصغير للسیوطی جلد ۲ صفحه ۵۲ مطبوعه مصر ۱۳۲۱هـ
140
انقلاب حقیقی
فرمایا ہے کہ صدقہ دینا ہر انسان کا کام ہے جو مال دے سکتا ہے وہ مال دے اور جو مال نہیں
دے سکتا وہ اپنے ہاتھ سے کام کرے۔اسی لئے تحریک جدید میں میں نے بتایا ہے کہ اپنے
ہاتھ سے کام کرو اور اگر کوئی ہاتھ بھی نہیں ہلا سکتا تو صرف دعا کرتا رہے کیونکہ اس صورت
میں یہی اس کا کام سمجھا جائے گا۔ے۔صفائی
صاف رہنے کے متعلق فرماتے ہیں النظافة من الایمان کہ صفائی رکھنا ایمان کا
جزو ہے۔پھر فرماتے ہیں۔اَخْرِجُوا مِندِيلَ الْغَمَرِ مِنْ بُيُوتِكُمُ فَإِنَّهُ مَبِيْتُ
الْخَبِيثِ وَ مَجْلِسُه له که وه دستر خوان جس کو چکنائی لگ گئی ہوا سے اپنے گھروں سے
نکال کر باہر پھینک دو کیونکہ وہ خبیث چیز ہے اور گندگی کا مقام ہے یعنی اس پر مکھیاں بیٹھتی
ہیں، کیڑے آتے ہیں اور بیماریاں ترقی پکڑتی ہیں۔مگر تعجب ہے کہ آج کل لوگ نیکی اس
بات کو سمجھتے ہیں کہ کپڑے کو اس وقت تک نہ دھویا جائے جب تک کہ وہ پھٹ نہ جائے۔صداقت
صداقت کے متعلق فرماتے ہیں اِيَّاكُمْ وَالْكَذِبَ فَإِنَّ الْكَذِبَ لَا يَصْلُحُ فِي
الْجِدِ وَلَا بِالْهَزْلِ وَلَا يَعِدِ الرَّجُلُ صَبِيَّةَ ثُمَّ لَا يَفِی لَهُ " کہ اے لوگو تم جھوٹ سے
بچو اور یہ اچھی طرح سمجھ لو کہ جھوٹ نہ بنسی میں جائز ہے نہ سنجیدگی میں۔بعض لوگ کہہ دیا
کرتے ہیں کہ ہم نے جھوٹ نہیں بولا محض ہنسی کی ہے۔مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اسے
الجامع الصغير للسيوطى الجزء الاوّل صفحه ۱ ۱ مطبوعه مصر ۱۳۲۱هـ
مقدمه ابن ماجه باب اجتناب الْبَدْعِ وَالجدل
141
انقلاب حقیقی
بھی جھوٹ قرار دیتے ہیں بلکہ آپ اس سے بھی زیادہ احتیاط سے کام لینے کی ہدایت دیتے
اور فرماتے ہیں۔لا يَعِدِ الرَّجُلُ صَبِيَّهُ ثُمَّ لَا يَفِی لَہ کہ تم اپنے بچوں سے بھی جھوٹا وعدہ
نہ کرو۔تم بعض دفعہ بچے سے جب وہ رو رہا ہو کہتے ہو ہم تجھے ابھی مٹھائی منگا دیں گے پھر
جب وہ چپ ہو جاتا ہے تو تم اُسے کوئی مٹھائی منگا کر نہیں دیتے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم فرماتے ہیں ایسا بھی مت کرو کیونکہ یہ جھوٹ ہے اور جھوٹ بولنا کسی حالت میں بھی
جائز نہیں۔۹- گسب
پھر کما کر گزارہ کرنا بھی اسلام کا جزو ہے۔چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
خدمت میں ایک دفعہ صحابہ آئے اور انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! ایک شخص رات دن
عبادت میں لگا ہو اہے، فرمائیے وہ سب سے اچھا ہو ایا نہیں؟ انبیاء کا بھی کیسا لطیف جواب
ہوتا ہے۔آپ نے فرمایا جب وہ رات دن عبادت میں لگارہتا ہے تو کھا تا کہاں سے ہے۔انہوں نے عرض کیا لوگ دیتے ہیں۔آپ نے فرمایا تو پھر جتنے اُسے کھانے پینے کیلئے دیتے
ہیں وہ سب اس سے بہتر ہیں۔اسی طرح حدیثوں میں آتا ہے کہ ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجلس
میں بیٹھے تھے کہ پاس سے ایک نوجوان گزرا جو نہایت لمبا مضبوط اور قوی الجثہ تھا اور بڑی
تیزی سے اپنے کسی کام کیلئے دوڑتا ہو اجا رہا تھا۔بعض صحابہ نے اسے دیکھ کر تحقیر کے طور پر
کوئی ایسا لفظ کہا جس کے معنی یہ ہوتے ہیں کہ جا تیرا بُر اہو اور کہا کہ اگر اس کی جوانی اللہ کے
رستہ میں کام آتی تو کیسا اچھا تھا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سنا تو فرمایا۔یہ کہنے کا کیا
مطلب ہوا کہ تیرا بُر ا ہو جو شخص اس لئے تیزی سے کوئی کام کرتا ہے کہ اس سے اپنی بیوی کو
142