تمد٘نِ اسلامی کے قیام کے ذرائع

انقلابِ حقیقی

انقلاب حقیقی
فائدہ پہنچائے ، تو وہ خدا کی ہی راہ میں کام کر رہا ہے اور جو شخص اس لئے دوڑتا اور پھر تی
سے کام کرتا ہے کہ اپنے بچوں کے کھلانے پلانے کا بندو بست کرے، تو وہ خدا ہی کی راہ میں
کام کر رہا ہے۔ہاں جو شخص اس لئے دوڑتا ہے کہ لوگ اُس کی تعریف کریں اور اُس کی
طاقتوں کی داد دیں، تو وہ شیطان کی راہ میں کام کرتا ہے مگر حلال روزی کے لئے کوشش کرنا
اور کما کر گزارہ کرنا تو سبیل اللہ میں شامل ہے۔۱۰۔جائداد کی حفاظت کا حکم
اسی طرح اسلام نے جائدادوں کی حفاظت کے متعلق خاص طور پر احکام دیئے ہیں
اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی جائدا در بیچ کرکھا جاتا ہے تو وہ کسی کام
کا نہیں اور وہ اس قابل ہی نہیں کہ خدا تعالیٰ اس کو برکت دے۔یہ میں نے اسلامی احکام میں سے صرف چند باتیں پیش کی ہیں۔ورنہ اسلام کے
احکام سینکڑوں کی تعداد میں ہیں اور ان تمام امور کے جاری کرنے کو سیاست کہتے ہیں اور یہ
سیاست اسلام کا ضروری جزو ہے۔تمدن اسلامی کے قیام کے ذرائع
مگر یہ فرض ادا نہیں ہو سکتا جب تک مندرجہ ذیل طریقے اختیار نہ کئے جائیں مگر اس
کے لئے ضروری ہے کہ:
ا۔خیالات میں تبدیلی
اول جماعت کے خیالات کو بدلا جائے اور اُسے بتلایا جائے کہ مؤمن ہونے اور
143

انقلاب حقیقی
احمدی ہونے کے یہ معنی نہیں کہ تم نے لا اله الا اللہ کہا اور چھٹی ہوئی۔یا رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر ایمان لائے اور معاملہ ختم ہو گیا بلکہ ایمان کی
کمیل کیلئے سینکڑوں باتوں کی ضرورت ہے جو تمدن، معاشرت،اقتصاد اور سیاست و غیره
سے تعلق رکھتی ہیں۔جب تک وہ تمام کڑیاں مضبوط نہ ہوں کوئی شخص حقیقی معنوں میں سومن
نہیں کہلا سکتا اور یہ علماء کا کام ہے کہ وہ لوگوں کے خیالات کو بدلیں اور ان کو بتائیں کہ ان
کے سامنے کتنا اہم کام ہے۔مگر ہمارے علماء کی یہ حالت ہے کہ وہ باہر جاتے ہیں تو صرف
وفات مسیح اور ختم نبوت پر لیکچر دے کر آ جاتے ہیں اور سمجھ لیتے ہیں کہ انہوں نے اپنے فرض
کو ادا کر دیا۔گویا ان کی مثال بالکل اس شخص کی سی ہے جو ایک محل بنانے کیلئے نکلے مگر ایک
اینٹ گھڑ کر واپس آ جائے اور سمجھ لے کہ اُس کا کام ختم ہو گیا۔پس یہ علماء کا کام ہے کہ وہ
لوگوں کے اندر یہ احساس پیدا کریں کہ انہیں احیائے سنت اور احیائے شریعت کیلئے ایک
موت قبول کرنی پڑے گی اور اس کے لئے انہیں چاہئے کہ وہ تیار ہو جائیں۔۲۔کامل اطاعت
دوسرے اس کام کیلئے جماعت کے دلوں میں یہ عزم پیدا کرنا ضروری ہے کہ ہم
پوری اطاعت کریں گے خواہ ہمیں کتنا ہی نقصان برداشت کرنا پڑے کیونکہ یہ چیزیں نظام
ے تعلق رکھتی ہیں اور اگر ایک بھی اس نظام سے نکل جائے تو تمام کام درہم برہم ہو جاتا
ہے۔مثلاً ہماری شریعت ایک حکم یہ دیتی ہے کہ فلاں فلاں سٹینڈرڈ (STANDARD)
کی اگر کوئی چیز ہو تو فروخت کی جائے ، ناقص اور ادنی مال فروخت نہ کیا جائے۔اب اگر ہم
اس حکم کی دُکانداروں سے تعمیل کرائیں اور جو اس حکم کو نہ مانے ، اس کے متعلق ہم یہ حکم دے
دیں کہ جماعت اس سے سودا نہ خریدے تو ایسی حالت میں اگر بعض لوگ ایسے کھڑے ہو
144

۔انقلاب حقیقی
جائیں جو کہیں کہ یہ لوگوں کا رزق ماررہے ہیں، تو اسلام کا یہ حکم دنیا میں کس طرح قائم ہو سکتا
ہے اور اگر ہم اس طرح ایک ایک کر کے لوگوں کو احکام کی اطاعت سے آزاد کرتے جائیں
تو ہماری مثال اسی شخص کی سی ہوگی جس کی نسبت کہتے ہیں کہ کسی سے شیر کی تصویر بدن پر
گدوانے گیا تھا۔جب وہ شیر گود نے لگا اور اس نے سوئی جسم میں داخل کی اور اسے درد
ہوئی تو پوچھنے لگا کہ کیا گودنے لگے ہو؟ گودنے والے نے جواب دیا شیر کا دایاں کان۔اس
پر اس نے پوچھا کہ اگر شیر کا دایاں کان نہ ہو تو کیا شیر شیر رہتا ہے یا نہیں؟ گودنے والے
نے کہا کہ رہتا تو ہے۔تو اس نے کہا کہ اچھا پھر اسے چھوڑ و آگے چلو۔پھر اس نے دوسرا
کان گود نا چاہا تو اس پر بھی اسی طرح گفتگو کی اور اسی طرح ہر عضو پر کرتا گیا۔آخر گودنے والا
کام چھوڑ کر بیٹھ گیا اور اس شخص نے حیرانی سے پوچھا کہ اپنا کام کیوں چھوڑ بیٹھے ہو؟ تو
گودنے والے نے کہا اس لئے کہ اب شیر کا کچھ بھی باقی نہیں رہا۔اسی طرح اگر ہم بھی
دیکھیں کہ لوگ اسلامی احکام کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور انہیں چھوڑتے جائیں تو
اسلام کا اور جماعت کا کچھ بھی باقی نہیں رہتا۔پس ہمارا فرض ہے کہ جولوگ نصیحت سے اپنی
اصلاح کرتے ہیں ان کی نصیحت سے اصلاح کریں اور جو لوگ نصیحت سے اصلاح نہیں
کرتے انہیں مجبور کریں کہ یاوہ اپنے وجود سے احمدیت کو بدنام نہ کریں یا پھر تو بہ کر
کے باقی
جماعت کے ساتھ شامل ہو جائیں اور اس کام میں جماعت کو کامل تعاون کرنا چاہئے اور
چاہئے کہ جماعت اس بارہ میں پوری اطاعت کرنے کے لئے تیار ہو جائے۔خواہ انہیں اپنا
باپ چھوڑنا پڑے یا بیوی چھوڑنی پڑے یا بیٹا چھوڑنا پڑے یا بھائی چھوڑ نا پڑے۔۳۔کتب
تیسرے اس مقصد کے حصول کے لئے یہ ضروری ہے کہ ایسی کتب لکھی جائیں جن
145

آج 10 میں سے 10 باقی