شریعت کے احیاء کے دو حصے
انقلابِ حقیقی
۔انقلاب حقیقی
میں اسلام کی اصولی تعلیم یا اصولی تعلیم کی روشنی میں احکام ہوں۔۴۔جائز جبر
چوتھے اس امر کی ضرورت ہے کہ شریعت کے اجراء میں جائز جبر جسے سیاست کہتے
ہیں، اس سے کام لیا جائے اور اس امر کا کوئی خیال نہ کیا جائے کہ کسی کو ٹھوکر لگتی ہے یا کوئی
ابتلاء میں آتا ہے۔سیاست کے معنی در حقیقت یہی ہیں کہ اجرائے شریعت کے باب میں
جہاں ضرورت ہو اور جس حد تک اجازت ہو جبر سے کام لیا جائے اور علمائے اسلام نے اس
پر کئی کتابیں لکھی ہیں اور انہوں نے ثابت کیا ہے کہ جبر سے ماننے والوں کو جبر سے اسلامی
احکام پر چلانے کا نام ہی سیاست ہے اور ہمارے لئے بھی ضروری ہے کہ ہم اس جبر سے
کام لیں۔جب ایک شخص ہمارے پاس آتا ہماری بیعت کرتا اور اپنے آپ کو ہمارے سپرد
کر دیتا ہے تو لازم ہمارا حق ہے کہ اگر وہ کسی حکم پر چلنے میں سستی اور غفلت سے کام لے تو
اس پر جبر کریں اور اسے اس بات پر مجبور کریں کہ وہ اسلامی طریق عمل کو اختیار کرے
کیونکہ وہ ہمارا ایک حصہ بنا ہو ا ہے اور اس کی بدنامی سے ہماری بدنامی ہے اور اس کی کمزوری
سے ہمارے اندر کمزوری پیدا ہوتی ہے۔ایسا جبر ہرگز ناجائز نہیں کیونکہ اس شخص نے اپنی
مرضی سے ہم میں شامل ہو کر ہمیں اس جبر کا حق دیا ہے۔جس طرح کہ بورڈنگ میں داخل
ہو کر ایک طالب علم اساتذہ کو خود اپنے پر جبر کا حق دیتا ہے اور کوئی اس پر اعتراض نہیں کرتا۔ہاں جو اسے نا پسند کرتا ہو وہ پورا آزاد ہے کہ اپنے آپ کو جماعت سے الگ کر لے۔شریعت کے احیاء کے دوحصے
اب میں یہ بتاتا ہوں کہ عملی قدم اٹھانے سے پہلے یہ سمجھ لینا چاہئے کہ شریعت کے
146
۔انقلاب حقیقی
احیاء کے دو بڑے حصے ہیں۔ایک وہ جس کا تعلق حکومت سے ہے اور ایک وہ جس کا تعلق
نظام سے ہے۔جو امور حکومت سے تعلق رکھتے ہیں وہ ایسے ہی ہیں جیسے اسلام کا یہ حکم ہے
کہ چور کا ہاتھ کا ٹوٹ یا اسلام کی یہ تعلیم ہے کہ قاتل کو ضروری نہیں کہ قتل ہی کیا جائے بلکہ
وارثوں کو اس بات کا اختیار ہے کہ وہ چاہیں تو اسے قتل کی سزا دلائیں اور چاہیں تو معاف کر
دیں کے مگر یہ اسلامی حکم چونکہ حکومت سے تعلق رکھتے ہیں، اس لئے ہم انہیں ابھی جاری
نہیں کر سکتے۔پھر اسلام نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ جو شخص قاتل ہوا سے مقتول کے وارثوں کے
سپرد کیا جائے تاکہ وہ حکام کی زیر نگرانی چاہیں تو خود اسے قتل کریں لیکن اب گورنمنٹ
قاتلوں کو خود پھانسی دیتی ہے اور وارثوں کے سپرد نہیں کرتی۔نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وارثوں کے
دل میں پھر بھی کینہ اور بغض رہتا ہے اور وہ کسی اور موقع پر قاتل کے رشتہ داروں سے انتقام
لینے کی تلاش میں رہتے ہیں لیکن اگر اسلامی حکومت ہو تو گورنمنٹ کے افسروں کی موجودگی
میں قاتل کو قتل کرنے کے لئے پہلا موقع مقتول کے رشتہ داروں کو دیا جائے گا۔ہاں اس
بات کا لحاظ ضروری رکھ لیا جائے گا کہ فلا يُشرف في القتل سے قتل تو بیشک کرے مگر
ظالمانہ رنگ میں قتل نہ کرے بلکہ قتل کے لئے جو قانون مقرر ہے اور جو طریق حکومت کا
مجوزہ ہے اس کے مطابق قتل کرے اور اگر وہ کمزور دل والا ہو اور اپنے ہاتھ سے
قتل کرنے کی
ط
وَالسَّارِقُ وَالسَّارِقَةُ فَاقْطَعُوا أَيْدِيَهُمَا جَزَاءً بِمَا كَسَبَا نَكَالًا مِّنَ اللَّهِ وَاللَّهُ
عَزِيزٌ حَكِيمٌ (المائدة: ٣٩)
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْقِصَاصُ فِى الْقَتْلَى الْحُرُّ بِالْحُرِّ وَالْعَبْدُ بِالْعَبْدِ
بالأنثى فَمَنْ عُفِيَ لَهُ مِنْ أَخِيهِ شَيْءٍ فَاتِّبَاعٌ بِالْمَعْرُوفِ وَأَدَاءٌ إِلَيْهِ بِإِحْسَانِ ذَلِكَ
تَخْفِيفٌ مِّن رَّبِّكُمْ وَرَحْمَةٌ فَمَنِ اعْتَدَى بَعْدَ ذَلِكَ فَلَهُ عَذَابٌ أَلِيمٌ (البقرة: ۱۷۹)
بنی اسرائیل : ۳۴
147
انقلاب حقیقی
محجرات نہ کرسکتا ہو تو گورنمنٹ کو کہہ سکتا ہے کہ میں قتل نہیں کرتا تم خود اسے قتل کروا دو۔اس
طرح وہ بغض دور ہو جاتا ہے جو حکومت انگریزی کے فیصلوں کے باوجودلوگوں کے دلوں
میں باقی رہ جاتا ہے اور آئندہ بہت سے فتنے پیدا کرنے کا موجب ہو جاتا ہے۔پھر بعض
دفعہ قاتل کو معاف کر دینا ہی بہتر ہوتا ہے اور یہ صورت بھی مقتول کے رشتہ داروں کے
اختیار میں ہوتی ہے لیکن بہر حال ان امور میں حکومت ہی دخل دے سکتی ہے عام لوگ دخل
نہیں دے سکتے۔مگر شریعت کے بعض حصے ایسے ہیں کہ باوجود ان کے سیاسی اور نظام کے
ساتھ متعلق ہونے کے گورنمنٹ ان میں دخل نہیں دیتی۔جیسے قادیان میں قضاء کا محکمہ ہے
حکومت اس میں کوئی دخل نہیں دے سکتی کیونکہ اس نے خود اجازت دی ہوئی ہے کہ ایسے
مقدمات کا جو قابلِ دست اندازی پولیس نہ ہوں آپس میں تصفیہ کر لیا جائے۔پس اسلامی
شریعت کا وہ حصہ جس میں حکومت دخل نہیں دیتی اور جس کے متعلق حکومت نے ہمیں
آزادی دی ہوئی ہے کہ ہم اس میں جس رنگ میں چاہیں فیصلہ کریں، ہمارا فرض ہے کہ اس
حصہ کو ملی رنگ میں اپنی جماعت میں قائم کریں اور اگر ہم شریعت کے کسی حصہ کو قائم کر سکتے
ہوں مگر قائم نہ کریں تو یقینا اس کے ایک ہی معنے ہوں گے اور وہ یہ کہ ہم شریعت کی بے حرمتی
کرتے ہیں۔پس اب اس نہایت ہی اہم اور ضروری مقصد کے لئے ہمیں عملی قدم اٹھانا
چاہئے جو خدا تعالیٰ نے ہمارے اختیار میں رکھا ہو ا ہے اور جماعت کے کسی فرد کی کمزوری یا
ٹھوکر کا کوئی لحاظ نہیں کرنا چاہئے۔اصلاح اعمال کا پہلا قدم عورتوں کو ورثہ دینا
اس سلسلہ میں پہلا قدم ان امور کی اصلاح ہے جو ظاہر و باہر ہیں۔آج میں ان
میں سے ایک امر آپ لوگوں کے سامنے پیش کرنا چاہتا ہوں۔اس کو اگر ہم اختیار کر لیں تو
148
۔انقلاب حقیقی
یقیناً ہمارے راستہ میں کوئی روک نہیں۔صرف لوگوں کی بے دینی ، ناواقفی اور سستی اس راہ
میں حائل ہے۔یعنی کسی کے لئے سستی کسی کے لئے ناواقفی اور کسی کے لئے بے دینی اس
مسئلہ پر عمل کرنے میں روک بنی ہوئی ہے۔ورنہ کوئی وجہ نہیں کہ آج ہی ہماری ساری
جماعت یہ فیصلہ نہ کر لے کہ کل اس میں وہ بدی نہیں ہوگی۔وہ ایک قومی گناہ ہے جس کا
ارتکاب کیا جا رہا ہے اور وہ یہ کہ ہمارے ملک میں زمینداروں میں بالعموم ورثہ کے مسئلہ پر
عمل نہیں کیا جاتا۔آج پچاس سال جماعت احمدیہ کو قائم ہوئے گزر گئے ہیں مگر ابھی تک
ہماری جماعت میں لڑکیوں کو اپنی جائدادوں میں سے وہ حصہ نہیں دیا جاتا جو خدا اور رسول
نے ان کے لئے مقرر کیا ہے۔میرا یہ مطلب نہیں کہ کہیں بھی اس پر عمل نہیں ہوتا خود ہم نے
اپنی والدہ اور بہنوں کو ان کا حصہ دیا ہے اور جھوٹا ہے وہ شخص جو کہتا ہے کہ ہم نے اپنی بہنوں
کو حصہ نہیں دیا۔لیکن جماعت میں کثرت سے ایسے لوگ موجود ہیں جو اس حکم پر عمل نہیں
کرتے اور اپنی لڑکیوں، اپنی بہنوں، اپنی بیویوں اور اپنی ماؤں کو ورثہ میں وہ حصہ نہیں دیتے
جو شریعت نے ان کے لئے مقرر کیا ہے۔مگر میں پوچھتا ہوں اس مسئلہ پر عمل کرنے میں کیا
روک ہے؟ سوائے اس کے کہ تم یہ کہو کہ ہمارے ہاں رواج نہیں۔اس کا اور کوئی جواب تم
نہیں دے سکتے مگر کیا پچھلے تمام مسلمان اس پر عمل نہیں کرتے رہے اور کیا یہ شرم کی بات نہیں
کہ آج یو پی کا ہر غیر احمدی تو اس پر عمل کرتا ہے اسی طرح صوبہ سرحد میں مسلمانوں نے اپنی
مرضی سے ایسا قانون بنوایا ہے جس پر چل کر ہر شخص شریعت کے مطابق اپنی جائداد تقسیم
کرنے کے لئے مجبور ہے مگر وہ احمدی جس کا یہ دعوی ہے کہ وہ اس زمین کو بدل کر ایک نئی
زمین بنائے گا اور اس آسمان کو بدل کر ایک نیا آسمان بنائے گا وہ اپنی بیٹیوں، اپنی بہنوں
، اپنی بیویوں اور اپنی ماؤں کو وہ حصہ نہیں دیتا جو شرعاً انہیں ملنا چاہئے۔میں سمجھتا ہوں
زمینداروں کو یہ خطرہ ہوتا ہے کہ اس طرح ہماری پیدا کردہ جائداد دوسرے لوگوں کے قبضہ
149
انقلاب حقیقی
میں چلی جائے گی لیکن جب ساری جماعت اس مسئلہ پر عمل کرے گی تو یہ مشکل بھی جاتی
رہے گی کیونکہ اس کی جائداد دوسرے کے قبضہ میں جائے گی تو دوسرے کی جائداد اس کے
قبضہ میں بھی تو آئے گی۔پس اس مسئلہ پر عمل کرنے میں کوئی حقیقی روک نہیں ہے اور میں
سمجھتا ہوں اب وقت آ گیا ہے کہ ہر مخلص اقرار کرے کہ آئندہ وہ اس کی پابندی کرے گا
اور اپنی بیٹی اپنی بہن اپنی بیوی اور اپنی ماں کو وہ حصہ دے گا جو شریعت نے انہیں دیا ہے اور
اگر وہ اس کی پابندی کرنے کے لئے تیار نہیں تو وہ ہم سے الگ ہو جائے۔پس آئندہ
پورے طور پر اپنی اپنی جماعتوں میں اس کی پابندی کرائی جائے اور جو لوگ اس مسئلہ پر عمل
نہ کریں ان کے متعلق غور کیا جائے کہ ان کے لئے کیا تعزیر مقرر کی جاسکتی ہے اور اگر کوئی
ہماری تعزیر کو برداشت کرنے کے لئے تیار نہ ہوتو ایسے شخص کو جماعت سے نکال دیا جائے تا
آئندہ کوئی شخص یہ نہ کہہ سکے کہ تمہارے ہاں شریعت کی ہتک ہوتی ہے۔جماعت احمدیہ سے مطالبہ
اب اس مسئلہ کی اہمیت سمجھانے کے بعد اور یہ ثابت کر دینے کے بعد کہ نئی زمین اور
نیا آسمان اسی طرح بنایا جا سکتا ہے جب احیائے سنت اور احیائے شریعت کیا جائے۔میں
آج وہ بات کہتا ہوں جو پہلے کبھی نہیں کہی اور میں جماعت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ آپ میں
سے جو لوگ اس مسئلہ پر آئندہ عمل کرنے کے لئے تیار ہوں وہ کھڑے ہو جائیں (اس پر
تمام حاضرین نے کھڑے ہو کر لَبَّيْكَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ لَبَّیک کہتے ہوئے اس کا
اقرار کیا۔اس کے بعد حضور نے فرمایا ) دیکھو آج تم میں سے ہر شخص نے یہ اقرار کیا ہے کہ وہ
دکھوں اور تکالیف کی کوئی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنی مرضی سے خدا تعالیٰ کی محبت اور محمد صلی
اللہ علیہ وسلم کی شریعت کے احیاء کے لئے طوعاً، بغیر کسی جبر اور اکراہ کے اس امر کے لئے
150
۔انقلاب حقیقی
تیار ہے کہ وہ اپنی جائداد سے اپنی لڑکیوں اور دوسری رشتہ دار عورتوں کو وہ حصہ دے گا جو خدا
اور اس کے رسول نے مقرر کیا ہے۔پس اس وقت چونکہ بحیثیت جماعت آپ لوگوں نے
عمل کا اقرار کیا ہے اس لئے یا درکھیں کہ آئندہ اگر کوئی شخص اس پر عمل نہیں کرے گا تو اس
سے قطع تعلق کا حکم دیا جائے گا یا کوئی اور سزادی جائے گی جو ہمارے امکان میں ہے اور اگر
وہ سزا برداشت کرنے کے لئے تیار نہ ہو ا تو اسے جماعت سے الگ کر دیا جائے گا۔۲۔عورتوں کے حقوق
دوسری بات جو میں کہنا چاہتا ہوں وہ گواتنی عام تو نہیں مگر چونکہ شریعت کا حکم ہے
اس لئے میں کہتا ہوں کہ عورتوں کے حقوق کا ہمیشہ خیال رکھو اور ان کے جذبات کو مسلنے کی
بجائے ان کی قدر کر و خصوصاً ایسی حالت میں جبکہ تمہاری ایک سے زائد بیویاں ہوں۔یہ حکم
ہے جو شریعت نے دیا ہے کہ اپنی تمام عورتوں سے یکساں سلوک رکھو۔مگر میں نے دیکھا ہے
یہ حکم اکثر تو ڑا جاتا ہے اور شریعت کے احکام کی پابندی نہیں کی جاتی اور یہ خیال کیا جاتا ہے
کہ عورت کے سینہ میں دل نہیں بلکہ پتھر کا ٹکڑا ہے اور بعض جگہ تو بلا کسی شرعی حکم کے عورت کو
اس بات پر مجبور کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے ماں باپ سے نہ ملے اور خاوند سمجھتا ہے کہ بیوی کو
میرے ماتحت کتوں کی طرح رہنا چاہئے۔وہ نادان اس بات کو نہیں سمجھتا کہ خدا تعالیٰ نے
عورت کو بھی انسان بنایا ہے اور اس کے اندر بھی جذبات اور احساسات رکھے ہیں۔کیا وہ
خود اس بات کو پسند کر سکتا ہے کہ اسے اپنے ماں باپ سے ملنے اور ان کی خدمت کرنے سے
روکا جائے اگر نہیں تو اس عورت کے جذبات کا بھی خیال رکھنا چاہئے۔مگر مجھے افسوس ہے
کہ جن کی ایک سے زیادہ عورتیں ہیں، ان میں سے بعض یکساں سلوک نہیں کرتے اور بعض
تو اس قدر ظلم کرتے ہیں کہ اپنی بیویوں کو ان کے ماں باپ کی خدمت کرنے اور ان سے
151
انقلاب حقیقی
ملنے سے بھی روک دیتے ہیں۔یہ ایک نہایت ہی قابل شرم حرکت ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ
آج ہماری جماعت کو یہ فیصلہ کر لینا چاہئے کہ اس کے افراد عورت کے احساسات کی عزت
کریں گے۔بیشک شریعت مردوں کو بھی بعض حقوق دیتی ہے کیونکہ شریعت نے مرد کو قیم
بنایا ہے۔مگر اس کے یہ معنی نہیں کہ اس کے لئے ظلم اور نا انصافی روا ہو جائے۔پس ہم میں
سے ہر شخص کو یہ عہد کرنا چاہئے کہ یا تو وہ آئندہ دوسری شادی نہیں کرے گا اور اگر کرے گا تو
یا دونوں بیویوں میں انصاف کرے گا اور اگر انصاف نہیں کر سکتا تو پہلی بیوی کو طلاق دے
دے گا۔ورنہ جماعت مجبور ہوگی کہ اگر وہ اپنی بیویوں سے یکساں سلوک نہیں کرتا، تو اس
سے مطالبہ کرے کہ وہ ان ہر سہ طریق میں سے کسی ایک طریق کو اختیار کرے اور اگر وہ کسی
طریق کو بھی اختیار کرنے کے لئے تیار نہ ہو تو اسے جماعت سے الگ کر دیا جائے۔۳۔امانت
تیسرا حکم جس کی طرف اس وقت لوگوں کو توجہ نہیں، امانت ہے۔اس کے متعلق بھی
جماعت کو یہ عہد کر لینا چاہئے کہ آئندہ ہر احمدی پورا پورا امین ہوگا اور کسی کی امانت میں
خیانت نہیں کرے گا۔میں نے دیکھا ہے بعض لوگ ایسے ہیں کہ جب ان کے پاس کوئی
شخص امانت رکھ جاتا ہے تو وہ اپنے حالات کی مجبوری کی وجہ سے اس امانت میں سے کچھ
روپیہ ذاتی ضروریات پر خرچ کر لیتے ہیں اور جب امانت رکھنے والا اپنی امانت لینے کے
لئے آتا ہے تو بجائے اس کے کہ اسی وقت روپیہ دے دیں کہتے ہیں چند دن صبر کریں۔آپ کا روپیہ میں نے خرچ کر لیا تھا مجھے فلاں جگہ سے روپیہ ملنے والا ہے وہ ملتے ہی میں
آپ کو ادا کر دوں گا۔اس طرح وہ گو بظاہر دیانتداری سے امانت کی رقم خرچ کرتے ہیں
اور اس رقم کو واپس کرنے کا بھی پختہ ارادہ رکھتے ہیں مگر ہوتے دراصل خائن ہیں۔امانت کا
152
۔انقلاب حقیقی
طریق یہی ہے کہ جیسی کسی نے امانت رکھی ہو ویسی ہی وہ پڑی رہے اور جب امانت مانگنے
والا آئے اسے فور دے دی جائے۔دہلی میں حکیم محمود خاں صاحب کا خاندان نہایت ہی
امین خاندان مشہور تھا جب غدر ہوا ہے اس وقت لوگ ان کی ڈیوڑھی میں زیورات اور
کپڑوں کی بندھی بندھائی گٹھڑیاں پھینکتے چلے جاتے تھے۔کیونکہ وہ مہاراجہ پٹیالہ کے
طبیب شاہی تھے اور مہاراجہ پٹیالہ نے ان کے مکان کی حفاظت کے لئے خاص طور پر ایک
گار د بھجوا دی تھی اور انگریزوں سے کہہ دیا تھا کہ یہ چونکہ میرے شاہی طبیب ہیں اس لئے
انہیں کچھ نہ کہا جائے۔تو چونکہ اس وقت ان کا مکان محفوظ تھا اور دوسرے لوگوں کے مکان
غیر محفوظ تھے اور پھر وہ نہایت ہی امین مشہور تھے، اس لئے لوگ بھاگتے ہوئے آتے اور
زیورات اور پارچات کی گھڑیاں ان کی ڈیوڑھی میں پھینکتے چلے جاتے اور اس امر کی کوئی
پرواہ نہ کرتے کہ ان زیوروں یا کپڑوں کا کیا بنے گا۔آخر انہی لوگوں میں سے جنہوں نے
اس وقت گھڑیاں پھینکی تھیں بعض دس دس سال کے بعد آئے اور انہوں نے بجنسہ اپنی
چیزیں ان سے لے لیں۔یہی نمونہ ہماری جماعت کے ہر فرد کو دکھانا چاہئے اور ہر احمدی کو
امانت میں اتنا مشہور ہونا چاہئے کہ لوگ لاکھوں روپے اس کے پاس رکھنے میں بھی دریغ نہ
کریں اور ایک احمدی کا نام سنتے ہی لوگ یہ سمجھ لیں کہ یہ ایسا شخص ہے کہ اس کے پاس
وپیہ رکھنے میں کوئی حرج نہیں۔۴ مخلوق خدا کی خدمت
چوتھا امر جس کی طرف میں خاص توجہ دلانا چاہتا ہوں مخلوق خدا کی خدمت ہے۔تم
کو چاہئے کہ اپنے ہاتھوں سے کام کرو اور خود محنت کر کے اپنے گاؤں وغیرہ کی صفائی کرو۔ہندوستانی شہروں کی سڑکیں اور گاؤں کی گلیاں بالعموم گندی رہتی ہیں، ہماری جماعت کا فرض
153
۔انقلاب حقیقی
ہے کہ وہ ان کی صفائی کی طرف توجہ کرے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نظافت کے
متعلق اپنی امت کو جو احکام دیئے ہیں ، وہ اسی صورت میں عملی رنگ میں سرانجام دیئے جا
سکتے ہیں جب ہم میں سے ہر چھوٹا بڑا اپنے ہاتھ سے کام کرنا عار نہ سمجھے اور صفائی میں
مشغول رہے بلکہ جس گاؤں میں احمدیوں کی اکثریت ہوا سے دوسرے دیہات کے مقابلہ
میں صفائی میں اس طرح ممتاز ہونا چاہئے کہ ایک اجنبی شخص بھی جب کسی ایسے گاؤں میں
داخل ہو وہ اس کی صفائی اور نظافت کو دیکھتے ہی سمجھ لے کہ یہ احمدیوں کا گاؤں ہے۔۵۔احمدیوں کا دار القضاء
پانچویں بات جس کی طرف میں جماعت کو توجہ دلانا چاہتا ہوں یہ ہے کہ سوائے ان
مقدمات کے جن کو عدالت میں لے جانے کی مجبوری ہو اور جن کے متعلق قانون یہ کہتا ہو
کہ انہیں عدالت میں لے جاؤ ، ہمارا کوئی جھگڑ اعدالت میں نہیں جانا چاہئے اور ان جھگڑوں
کا شریعت کے ماتحت فیصلہ کرانا چاہئے اور اگر کوئی شخص اس حکم کو نہ مانے تو جماعت کو
چاہئے کہ اسے سزا دے تاکہ اس کی اصلاح ہو اور اگر وہ سزا برداشت کرنے کے لئے تیار نہ
ہو تو اسے الگ کر دیا جائے۔اس وقت صرف قادیان میں اس بات پر عمل ہوتا ہے مگر میں
اب چاہتا ہوں کہ ہر جماعت میں پنچائتی بورڈ بن جائیں جو معاملات کا تصفیہ کیا کریں۔پس ہر احمدی کو اپنے دل میں ہی اقرار کرنا چاہئے کہ آئندہ وہ اپنا کوئی مقدمہ جس کے متعلق
گورنمنٹ مجبور نہیں کرتی کہ اسے انگریزی عدالت میں لے جایا جائے عدالت میں نہیں
لے جائے گا بلکہ اپنے عدالتی بورڈ اور اپنے قاضی سے شریعت کے مطابق اس کا فیصلہ
کرائے گا اور جو بھی وہ فیصلہ کرے گا اسے شرح صدر کے ساتھ قبول کرے گا اور گو اس حکم پر
عمل کرانے سے جماعت کا ایک حصہ ضائع ہو جائے تو بھی اس کی پروا نہیں کرنی چاہئے۔154
صلى الله۔انقلاب حقیقی
دیکھو رسول کریم ﷺ پر جب یہ وحی نازل ہوئی کہ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ
صلى الله
دِيْنَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيْتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا ، تو رسول كريم
نے حجتہ الوداع کے موقع پر ایک سواری پر کھڑے ہو کر یہ وحی الہی سنائی اور فرمایا یہ خدا
کی آخری امانت تھی جو میں نے تم تک پہنچا دی۔پھر آپ نے فرمایا هَلُ بَلَّغْتُ ؟ کیا خدا کا
یہ پیغام میں نے تمہیں پہنچا دیا ہے؟ صحابہ نے عرض کی بَلَّغْتَ يَا رَسُولَ اللهِ۔اے خدا
کے رسول آپ نے خدا کا پیغام پہنچا دیا۔پھر آپ نے فرمایا میں اپنی امانت سے سبکدوش
ہوتا ہوں لے۔میں بھی آج اس امانت سے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے میرے سپرد کی گئی تھی
سبکدوش ہوتا ہوں۔کیونکہ میں نے آپ لوگوں کو بتا دیا ہے کہ خدا نے جو تمہیں شریعت دی
ہے وہ صرف لا إِلهَ إِلَّا اللہ کہنے تک محدود نہیں بلکہ وہ مذہب اور اقتصا داور سیاست اور
معاشرت اور اخلاق اور تمدن اور تہذیب اور دوسری تمام باتوں پر حاوی ہے۔اب یہ علماء کا
کام ہے کہ وہ قرآن اور احادیث سے ان مسائل کو نکالیں اور دنیا کے سامنے انہیں کھول کر
رکھ دیں۔پس ہر علم کے متعلق کتابیں لکھی جائیں اور بہت جلد لکھی جائیں تا لوگ ان سے
فائدہ اُٹھا سکیں بلکہ بعض کتابیں سوال و جواب کے رنگ میں لکھی جائیں جیسے پرانے زمانہ
میں پنجاب کے بعض علماء نے پکی روٹی اور مٹھی روٹی وغیرہ کتب لکھیں تا جماعت کا ہر شخص
ان کو اچھی طرح ذہن نشین کرلے اور پھر اس کے بعد جماعت کا فرض ہے کہ وہ ان باتوں پر
عمل کرے۔بیشک آج ہم وہ کام نہیں کر سکتے جو حکومت اور بادشاہت کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں
مگر وہ باتیں جو ہمارے اختیار میں ہیں ان پر آج سے ہی عمل شروع ہو جانا چاہئے اور پھر
آئندہ قریب زمانہ میں جوں جوں شریعت کے احکام تفصیل سے لکھے جائیں ان تمام احکام
مسلم کتاب الحج باب حجة النبي علا الله ( مفهوماً)
155