تمد٘ن اسلامی کے قیام میں مشکلات
انقلابِ حقیقی
۔انقلاب حقیقی
کو عملی رنگ دیتے چلے جانا چاہئے اور جماعت ان کو یاد کرتی چلی جائے تا یہ نہ ہو کہ وہ صرف
چندہ دے کر یہ سمجھ لے کہ اس کا کام ختم ہو گیا بلکہ اسلام کے تمام احکام پر عمل اس کی غذاء ہو
اور سنت و
شریعت کا احیاء اس کا شغل ہو۔یہاں تک کہ دنیا تسلیم کرے کہ سوائے اس حصہ
کے جو خدا تعالیٰ نے چھین کر انگریزوں کو دے دیا ہے باقی تمام امور میں جماعت احمدیہ نے
في الواقع ایک نیا آسمان اور ایک نئی زمین بنادی ہے اور ہم میں سے ہر شخص جہاں بھی پھر رہا
ہو دنیا اسے دیکھ کر یہ نہ سمجھے کہ یہ بیسویں صدی میں انگریزوں کے پیچھے پھرنے اور مغربیت
کی تقلید کرنے والا ایک شخص ہے بلکہ یہ سمجھے کہ یہ آج سے تیرہ سو سال پہلے محمد ہے
کے
زمانہ میں مدینہ کی گلیوں میں پھر رہا ہے۔اے دوستو! میں نے خدا تعالیٰ کا حکم آپ لوگوں
تک پہنچا دیا ہے۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کا سوال کوئی معمولی سوال نہیں۔آپ لوگوں
نے اقرار کیا ہے کہ آپ ہر تکلیف اور ہر مصیبت اُٹھا کر بھی اسلام کے احکام پر عمل کریں
گے اور اس تمدن کو قائم کریں گے جس تمدن کو قائم کرنے کا اسلام نے حکم دیا اور میں امید
کرتا ہوں کہ آپ لوگوں میں سے ہر ایک اپنے عہد پر مضبوطی سے قائم رہے گا اور رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ان باتوں پر فور اعمل کرنا شروع کر دے گا جن پر عمل کرنا اس کے
اختیار میں ہے۔یہاں تک کہ وہ لوگ جو یہ کہتے ہیں کہ احمدی رسول کریم ﷺ کی ہتک
کرتے ہیں، ان کا منہ تمہارا عملی نمونہ دیکھ کر بند ہو جائے اور تم یہ دعویٰ کر سکو کہ اگر ہم ہتک
کرتے ہیں تو دیکھو کہ محمدصلی اللہ علیہ وسلم کن میں زندہ ہیں اور ہر شخص اقرار کرے کہ آپ
احمد یوں کے وجود میں زندہ ہیں۔تمدن اسلامی کے قیام میں مشکلات
اس کے بعد میں اپنی تقریر کو ختم کرتا ہوں۔بہت سے حصے اس تقریر کے ایسے ہیں
156
انقلاب حقیقی
جن کو میں نے بغیر تشریح کے چھوڑ دیا ہے۔ان کی تشریح کسی اور کتاب میں اگر اللہ تعالیٰ
چاہے بیان ہو جائے گی۔اسی طرح میں علماء سے کتابیں لکھوانے کی بھی کوشش کروں گا۔البتہ دوستوں کو پھر توجہ دلاتا ہوں کہ اقرار کرنا آسان ہوتا ہے مگر عمل کرنا مشکل۔کئی لوگ
ہیں جنہوں نے یہاں تو اقرار کیا ہے کہ وہ اپنی لڑکیوں کو اپنی جائداد کا حصہ دیں گے مگر جب
گھر پہنچ کر اس پر عمل کرنے لگیں گے تو بیٹے کہیں گے کہ ہمارے ابا اپنی جائداد بر باد کر رہے
ہیں اور اس طرح تمہارے راستے میں کئی روکیں حائل ہوں گی پس تم اس وقت ایک پختہ
عزم لے کر اُٹھو اور یاد رکھو کہ باتیں کرنا آسان ہوتی ہیں مگر عمل کرنا مشکل ہوتا ہے۔اگر عمل
کرنا اتنا ہی آسان ہوتا تو اس مسئلہ پر آپ نے پہلے ہی عمل کر لیا ہوتا کیونکہ یہ کوئی نیا مسئلہ
نہیں جو آپ لوگوں کے سامنے بیان کیا گیا بلکہ آپ اسے پہلے بھی جانتے تھے لیکن باوجود
علم کے عمل نہیں کرتے۔پس جذبات کی رو میں جب چاروں طرف سے نعرے لگ رہے
ہوں عہد کر لینا آسان ہوتا ہے اور کئی کمزور بھی اس عہد میں شامل ہو جاتے ہیں مگر جب کام
کا وقت آتا ہے تو وہ بہانے بنانے لگ جاتے ہیں اور جماعت کے ان افسروں کو جو کام پر
متعین ہوتے ہیں بدنام کرنا شروع کر دیتے ہیں۔پس میں جانتا ہوں کہ اس کے نتیجہ میں قسم
قسم کے فساد پھیلیں گے اور لوگ افسروں کو بد نام کریں گئے انہیں شرارتی اور فسادی قرار دیں
گے جیسے قادیان میں جب بعض لوگوں کو سزا دی جاتی ہے تو وہ شور مچانا شروع کر دیتے ہیں
اور لوگوں
کو یہ نہیں بتاتے کہ انہوں نے شریعت کی فلاں بے حرمتی کی تھی جس کی انہیں سزا
ملی۔بلکہ یہ کہتے ہیں کہ فلاں افسر کی ہم سے کوئی ذاتی عداوت تھی جس کے نتیجہ میں ہمیں یہ
سزاملی۔اسی قسم کے واقعات باہر کی جماعتوں میں بھی رونما ہونگے۔157