دوستوں کو نصیحت
انقلابِ حقیقی
۔انقلاب حقیقی
دوستوں کو نصیحت
پس دوستوں کو چاہئے کہ وہ دعاؤں پر زیادہ زور دیں اور خدا تعالیٰ سے ہی کہیں کہ
اے خدا! تو نے ہمارے کمزور کندھوں پر وہ بوجھ لا دا ہے جو تو نے محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے
کندھوں پر ڈالا تھا۔اے خدا! ہمیں اپنی کمزوریوں کا اقرار اور اپنی غلطیوں کا اعتراف ہے
ہم میں کوئی طاقت نہیں ہم تیری ہی مدد اور تیری ہی نصرت کے محتاج اور سخت محتاج ہیں۔اے خدا! تمام طاقت تجھ ہی کو حاصل ہے تو اپنے فضل سے ہمارے کمزور کندھوں کو مضبوط
بنا، ہماری زبانوں پر حق جاری کر ، ہمارے دلوں میں ایمان پیدا کر، ہمارے ذہنوں میں
روشنی پیدا کر، ہمیں اپنے فضل سے ہمت بلند بخش، ہماری ئستیوں اور ہماری غفلتوں کو ہم
سے دور کر اور ہمارے اندر وہ قوت ایمانیہ پیدا کر کہ اگر ہماری جان بھی جاتی ہو تو چلی جائے
مگر ہم تیرے احکام سے ایک ذرہ بھی انحراف نہ کریں۔اے خدا! تو ہمیں اپنے فضل سے
توفیق دے کہ ہم تیری شریعت کو دنیا میں قائم کر سکیں تا تیرے دین کی برکات لوگوں کو مسحور کر
لیں اور انہیں بھی اس بات پر مجبور کر دیں کہ وہ اسلام میں داخل ہو جائیں۔دنیا میں انسان جب ایک سبق یاد کر لیا کرتا ہے تو استاد ا سے دوسرا سبق دیتا ہے۔میں امید کرتا ہوں کہ جب تم اس سبق کو یاد کر لو گے تو اللہ تعالیٰ دنیا کی حکومتیں اور بادشاہتیں
تمہارے قدموں میں ڈال دے گا اور کہے گا جب تم نے ان تمام احکام اسلام کو جاری کر دیا
جن کے لئے حکومت کی ضرورت نہیں تھی تو آؤ اب میں حکومتیں بھی تمہارے سپرد کرتا ہوں تا
جو چند احکام شریعت کے باقی ہیں ان کا بھی عالم میں نفاذ ہو اور اسلامی تمدن کی چاروں
دیواریں پائیہ تکمیل کو پہنچ جائیں۔پس اگر تم میری ان باتوں پر عمل شروع کر دو تو اللہ تعالیٰ
حکومتوں کو بھی تمہارے سپر د کر دے گا اور جو حکومتیں اس کے لئے تیار نہیں ہوں گی اللہ تعالیٰ
158
انقلاب حقیقی
انہیں تباہ کر دے گا اور اپنے فرشتوں کو حکم دے گا کہ جاؤ اور ان کا تختہ الٹ کر حکومت کی باگ
ڈوران کے ہاتھ میں دو جو میرے اسلام کو دنیا میں رائج کر رہے ہیں۔پس جو کچھ تم کر سکتے
ہو کر و اور سمجھ لو کہ باقی حصہ کو خدا تعالیٰ خود سرانجام دے گا اور تم اللہ تعالیٰ کی ان طاقتوں کا
مشاہدہ کرو گے جن طاقتوں کا محمد ﷺ نے مشاہدہ کیا۔لیکن یہ کام بڑا ہے اور ہم سخت کمزور
اور ناتوان ہیں۔پس آؤ کہ ہم خدا سے ہی دعا کریں کہ اے خدا! تو ہم کو سچا بنا، تو ہمیں
جھوٹ سے بچا، تو ہمیں بُزدلی سے بچا، تو ہمیں غفلت سے بچا، تو ہمیں نافرمانی سے بچا۔اے خدا! ہمیں اپنے فضل سے قرآن پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرما اور ہمارے چھوٹوں کو اور
ہمارے بڑوں کو ، ہمارے مردوں کو اور ہماری عورتوں کو، ہمارے بچوں کو اور ہمارے
بوڑھوں کو ، سب کو یہ توفیق دے کہ وہ تیرے کامل متبع بنیں اور ان تمام لغزشوں اور گنا ہوں
سے محفوظ رہیں جو انسان کا قدم صراط مستقیم سے منحرف کر دیتے ہیں۔اے ہمارے رب !
ہمارے دلوں میں اپنی محبت پیدا فرما۔اے ہمارے رب! اپنی تعلیم اپنی سیاست ، اپنے
اقتصاد، اپنی معاشرت اور اپنے مذہب کی محبت ہمارے دلوں میں ڈال، ان کی عظمت
ہمارے اندر پیدا کر۔یہاں تک کہ ہمارے دلوں میں اس تعلیم سے زیادہ اور کوئی پیاری تعلیم
نہ ہو جو تو نے محمد ﷺ کے ذریعہ ہمیں دی۔اے خدا! جو تیری طرف منسوب ہو اور تیرا پیارا
ہو وہ ہمارا پیارا ہو اور جو تجھ سے دُور ہواُس سے ہم دُور ہوں لیکن سب دنیا کی ہمدردی اور
اصلاح کا خیال ہمارے دلوں پر غالب ہو اور ہم اس انقلاب عظیم کے پیدا کرنے میں
کامیاب ہوں جو تو اپنے مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ سے قائم کرنے کا ارادہ ظاہر کر چکا
ہے۔امِينَ اللَّهُمَّ آمِينَ
159