کچھ ترجمعہ سے متعلق
الہام، عقل، علم اور سچائی
کچھ ترجمہ سے متعلق
ت مرزا طاہر احمد خلیفہ امسح الرابع حمہ للہ تعالی کی انگریزی زبان میں معرکۃ الآراء اور
حضرت طاہر
عہد ساز تصنیف " Revelation, Rationality, Knowledge, and Truth" (الهام عقل،
علم اور سچائی کا اردو ترجمہ قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔اس عظیم کتاب کے اردو ترجمہ کی انتہائی اہم ذمہ داری وکالت تصنیف کو سونپتے ہوئے
حضور رحمہ اللہ نے خاکسار سے ارشاد فرمایا:
Revelation کے موضوع پر جو میری کتاب ہے لوگ اس کا اردو تر جمہ مانگ
رہے ہیں۔قبل ازیں آپ کو اس کا ترجمہ کرنے کی خواہش ظاہر کرنے والے دو
احباب کے خطوط بھجوائے تھے تا کہ آپ خود ان سے رابطہ کر کے ان کے ترجمہ کا
معیار دیکھ کر فیصلہ کریں۔مگر اب میرے ذہن میں یہ تجویز آئی ہے کہ اس کے
مختلف مضامین اور ابواب کو مختلف اہل علم کے پاس پھیلایا جا سکتا ہے۔“
چنانچہ حسب ارشاد کتاب کے مختلف حصوں کے ترجمہ کا کام جماعت کے مختلف اہل علم
احباب و خواتین کے سپرد کیا گیا جنہوں نے محنت اور اخلاص سے ترجمہ کیا۔جن احباب و خواتین کو
اس کار خیر میں حصہ لینے کی سعادت نصیب ہوئی ان کے اسمائے گرامی درج ذیل ہیں۔مکرم سید قمر سلیمان احمد صاحب
مکرم مرز افضل احمد صاحب
مکرم سید محمود احمد صاحب
حمد مکرم مرزا ناصر انعام صاحب
ہلا مکرم ڈاکٹر سید حمید اللہ نصرت پاشا صاحب
و مکرم ڈاکٹر سید جلید احمد صاحب
و مکرم صاحبزادہ مرزا حنیف احمد صاحب
ix
مکرم راجہ غالب احمد صاحب
مکرم را نا محمد خان صاحب
ی مکرم محمود احمد اشرف صاحب
مکرم طاہر حد تیم صاحب
مکرم طاہر احمد بھٹی صاحب
مکرم پروفیسر مبارک احمد طاہر صاحب
ا مکرم پروفیسر مبارک احمد عابد صاحب
مکرم ڈاکٹر عبدالکریم صاحب
مکرم شفیق الرحمن صاحب
مکرم میاں عبد القیوم صاحب
مکرم محمد محمود ا قبال صاحب
مکرم مرز انصیر احمد صاحب
مکرم محمد مقصود احمد منیب صاحب
مکرم ملک خالد احمد زفر صاحب
مکرم شیخ ناصر احمد صاحب
حمد مکرم ابن آدم صاحب
مکرم مشتاق احمد صاحب شائق
مکرمہ شاہدہ شمیم صاحبه
مکرمہ روبینہ ندیم صاحبہ
مکرمه ماریہ مظفر صاحبہ
ہ مکرمہ ناعمه عفت صاحبہ
کچھ ترجمه سے متعلق
مکرمہ سیدہ عفت شنا صاحبه
مکرمہ عائشہ منان صاحبه
فکر مدامة المجيب صاحبه
ترجمہ کے معیار کو جانچنے کی غرض سے محترم و مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب وکیل اعلی تحریک جدید انجمن
احمدیہ کی منظوری سے مندرجہ ذیل احباب پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی:
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
1 مکرم سید قمر سلیمان احمد صاحب (صدر)۔2 مکرم بشیر احمد اختر صاحب (سیکرٹری)۔3 مکرم ڈاکٹر سید غلام احمد فرخ صاحب
مکرم ڈاکٹر سید جلید احمد صاحب
5 مکرم مرزا ناصر انعام صاحب
6 مکرم محمود احمد اشرف صاحب
7۔مکرم ذوالقرنین صاحب
xi
بعد میں مکرم محمد مقصود احمد غیب صاحب کو بھی اس
کمیٹی میں شامل کر لیا گیا۔کمیٹی نے مسلسل
محنت اور تندہی سے سارے ترجمہ کا جائزہ لیا جس کی آخری چیکنگ خاکسار نے کی۔اس دوران مکرم
ذوالقرنین صاحب مربی سلسلہ بھی خاکسار کی مدد کرتے رہے۔مسودہ کی پروف ریڈنگ اور کمپوزنگ وغیرہ کے سلسلہ میں مندرجہ ذیل احباب نے بہت
محنت سے کام کیا:
د مکرم بشیر احمد اختر صاحب
ہو مکرم راجہ عطاء المنان صاحب
مکرم طاہر محمود مبشر صاحب
ی مکرم کا شف عمران خالد صاحب
جید مکرم عزیز الرحمن حافظ زادہ صاحب
مکرم سید تنویر مجتبے صاحب
مکرم شیخ نصیر احمد صاحب
ی مکرم افتخار اللہ سیال صاحب
ی مکرم منصور احمد صاحب
xii
کچھ ترجمه سے متعلق
مکرم و محترم مولانا منیر الدین صاحب شمس، ایڈیشنل وکیل التصنیف لندن، ہمارے خاص
شکر یہ اور دعاؤں کے مستحق ہیں کہ انہوں نے نہ صرف مسودہ کا بغور نظر مطالعہ کیا اور قیمتی تجاویز سے
نوازا بلکہ کتاب کی تیاری کے دوران حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ اور ان کے بعد حضرت
خلیفتہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سے رہنمائی حاصل کرنے کے سلسلہ میں ہماری
معاونت فرمائی۔اسی طرح ہم محترم صاحبزادہ مرزا انس احمد صاحب، وکیل الاشاعت ربوہ، کے بھی دلی
ممنون ہیں جنہوں نے کتاب کی Indexing اور مسودہ کو پرنٹ ریڈی کرنے کے سلسلہ میں خصوصی
تعاون فرمایا۔فجزاھم اللہ احسن الجزا۔ترجمہ سے متعلق چند امور کا ذکر ضروری ہے:
1۔کتاب میں مختلف مقامات پر جو آیات قرآنی مذکور ہیں، ان کا اردو ترجمہ حضرت
خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کے ترجمہ قرآن سے لیا گیا ہے۔2 قرآن کریم کی ہر سورۃ ، سوائے سورۃ توبہ کے، بسم اللہ الرحمن الرحیم سے شروع ہوتی
ہے۔ہمارے نزدیک بسم اللہ قرآن کریم کا حصہ ہے اس لئے سورۃ کی پہلی آیت شمار ہوتی ہے،
اگر چه قرآن کریم کو شائع کرنے والے بعض ناشرین اسے سورۃ کی پہلی آیت شمار نہیں کرتے۔اس
لئے اگر کسی قاری کو اس کتاب میں درج کسی آیت کریمہ کا حوالہ نہ ملے تو دیئے گئے آیت نمبر میں
سے ایک منہا کر لیا جائے۔مثال کے طور پر سورۃ البقرہ آیت نمبر 286 جو اس کتاب میں درج ہے
قرآن کریم کے بعض نسخوں میں اس کا نمبر 285 ہوگا۔نیز قرآنی آیات کے حوالہ جات میں سورۃ کا
نمبر دائیں جانب اور آیت نمبر بائیں جانب درج کیا گیا ہے۔مثلاً بقرة 100:2 میں بقرۃ سورۃ نمبر
2 اور آیت نمبر 100 ہے۔3 کتاب میں استعمال کی گئی بعض اصطلاحات اور الفاظ کے معانی کتاب کے آخر پر
دیئے گئے ہیں۔