اظہارِ تشکر
الہام، عقل، علم اور سچائی
اظہار
تشکر
جن لوگوں نے اس کتاب کی تصنیف کے دوران میری مدد کی ہے ان کی فہرست اگر چه طویل
ہے لیکن ان کی یادیں محبت بھرے جذبات کے ساتھ میرے دل پر نقش ہیں۔کام کے مختلف مراحل میں مختلف احباب جماعت کا تعاون شامل حال رہا۔ان میں سے
اکثر احباب نے محنت اور صحت و درستی کے ساتھ اصل اردو متن سے ترجمہ کرنے کی کوشش کی ہے اور ان
کی یہ محنت ہر گز اکارت نہیں گئی۔تاہم کسی بھی ترجمہ کا تنقیدی جائزہ لینے پر ہر بار نئے نئے خیالات
ہرگز
نے جنم لیا جو بعد میں کتاب کا حصہ بنتے چلے گئے۔ان تراجم کے تنقیدی جائزہ کے بعد میں نے اس
کتاب میں اٹھائے گئے مباحث میں کچھ ترمیم کر کے انہیں بہتر رنگ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔چنانچہ بعض مقامات پر اردو سے انگریزی زبان میں ترجمہ کی ایک کاوش سے دوسری کاوش تک کا یہ سفر
کئی مشکل اور پر پیچ مراحل سے گزرا ہے۔مجھے امید ہے کہ اب اس کا معیار تسلی بخش ہوگا۔ان تمام مراحل کے دوران بہت سے سکالرز اور تکنیکی ماہرین نے ترجمہ کے علاوہ بعض ان
امور میں بھی میری اعانت کی جنہیں میں اکیلا انجام نہیں دے سکتا تھا۔مثلاً ، مجھے ان کتب یا مضامین
کے بعض اقتباسات کی ضرورت تھی جن کا مطالعہ میں نے گزشتہ چالیس سالوں میں کیا تھا۔ان
اقتباسات کی گوناگوں اقسام تھیں جن کا ان مضامین سے تعلق تھا اور جو اس کتاب میں زیر بحث آئے
ہیں۔قارئین خود اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ کوئی معمولی کام نہیں تھا۔لہذا اس سلسلہ میں مختلف بر اعظموں
اور شہروں سے تعلق رکھنے والے سکالرز کو وہاں کے کتب خانے چھاننا پڑے۔اسی طرح
جماعت احمدیہ کے مرکز ، ربوہ کے بہت سے علماء بھی مذہبی حوالہ جات کی تلاش میں مصروف رہے۔امریکہ کے پروفیسر ملک مسعود احمد صاحب اور ان کی ٹیم کو ان حوالہ جات کی تلاش کی
ذمہ داری سونپی گئی جو پچھلے ہیں سال یا اس سے زیادہ عرصہ کے دوران سائینٹفک امریکن
(Scientific American) اور امریکن سائینٹسٹ (American Scientist) جیسے جرائد میں شائع
ہوئے تھے۔یہ ٹیم سارے امریکہ کے احمدی سکالرز میں سے منتخب کی گئی تھی۔ان سب کے نام تو اس
xiii
xiv
اظهار تشكر
مختصر تعارف میں نہیں دیئے جا سکتے البتہ ڈاکٹر صلاح الدین صاحب اور جواد ملک صاحب کا ذکر
ضروری ہے جنہوں نے خاص طور پر پروفیسر ملک مسعود احمد صاحب کی مدد فرمائی۔ڈاکٹر صلاح الدین صاحب نے خاص طور پر گمشدہ حوالہ جات کو تلاش کر کے بہت بڑا کام
سرانجام دیا ہے۔مجھے ان مضامین کے عناوین یاد تھے اور نہ ہی سن اشاعت۔ان مضامین کے بارہ
میں میرے حافظہ میں ایک عمومی سا تاثر تھا جس کی مدد سے انہوں نے حیرت انگیز طور پر تمام
حوالہ جات تلاش کر لئے اور مجھے یہ دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی کہ ان میں جو کچھ بھی درج تھا اس کے
متعلق میری یادداشت بالکل درست تھی۔لندن کی مسنر صالحہ صفی صاحبہ نے حوالہ جات کی تلاش میں بنیادی کردار ادا کیا۔انہوں نے
اپنی بیٹی صوفیہ صوفی محمود کی مدد سے مطلوبہ حوالہ جات پر مشتمل کتب تلاش کرنے کا حیرت انگیز کارنامہ
سرانجام دیا۔اسی طرح یہاں کے احمدی بچوں اور بچیوں نیز خواتین و حضرات نے مختلف کاموں کے
لئے خود کو رضا کارانہ طور پر پیش کیا اور انتہائی محنت لگن اور اخلاص سے کام کیا۔اگر چہ ان سب کا فرداً
فرد اذ کر تو یہاں ممکن نہیں تاہم اگر میں ان چند ناموں
کا تذکرہ کروں جو مجھے بطور خاص یاد ہیں تو کوئی
مضائقہ نہیں ہوگا۔ان میں سر فہرست فرینہ قریشی ہیں جنہوں نے علمی ٹیم کو یکجا کرنے اور اس کی رہنمائی کے
سلسلہ میں مثالی کام کیا۔اس ٹیم نے خاص طور پر ان امور کی نشاندہی میں مدد کی جو میرے لئے خاص
اہمیت کے حامل تھے۔اس ضمن میں فرینہ قریشی کے علاوہ فریدہ غازی کی خدمت یقینا ٹیم کے ہر ممبر
سے بڑھ کر ہے۔فرینہ قریشی نے نہایت انکسار کے ساتھ یہ خدمت سرانجام دی ہے۔یہاں تک کہ
انہوں نے اس کام کے دوران اپنے مشوروں کو ضروری ترامیم تک محدود رکھا۔شاذ کے طور پر جب
بھی مجھے ان کی اور ان کی ٹیم کی رائے کی ضرورت محسوس ہوئی تو انہوں نے ہمیشہ ادب و احترام کے
دائرہ میں رہتے ہوئے مشورے دیئے، اگر چہ ہر بار ان کے مشورے قبول نہیں کئے گئے۔میں ان کی
فراخدلی کی داد دیتا ہوں کہ انہوں نے ہمیشہ میرے فیصلوں کو بڑی خوش دلی سے قبول کیا۔متبادل
تجاویز کو قبول کرنے کے ضمن میں میری طرح انہوں نے بھی محسوس کیا کہ ساری عبارت کو تبدیل کئے
بغیر کسی محاورہ کو تبدیل کرنا کس قدر مشکل کام ہے۔تاہم جلد ہی ہم محاوروں کے اس کھیل سے لطف
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
XV
اندوز ہونے لگے۔خلاصہ کلام یہ کہ معیار کو قائم رکھنے میں ٹیم کا تعاون ایک ایسی خدمت ہے جس کی
جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔اس ٹیم کا تفصیلی ذکر پیش لفظ میں کیا گیا ہے۔اس کتاب کی تصنیف کے دوران جن احباب اور خواتین کا تعاون حاصل رہا ان کے نام ذیل
میں درج ہیں۔جو نام میری یادداشت میں محفوظ نہیں رہے ان کی خدمت میں خاکسار محبت بھری
معذرت پیش کرتا ہے۔1۔منیر احمد صاحب جاوید، پرائیویٹ سیکریٹری لندن۔2 منیر الدین صاحب شمس لندن۔3- فرینہ قریشی صاحبہ، لندن۔4۔منصورہ حیدر صاحبہ، لندن۔-5 فریدہ نمازی صاحبہ، لندن۔6 محمود احمد ملک صاحب، اسلام آباد UK
7۔پروفیسرامة المجید چودھری صاحبہ، اسلام آباد UK۔8- باسط احمد صاحب، لندن۔9۔فوزیہ شاہ صاحبہ، لندن۔10۔مسرت بھٹی صاحبہ۔جن لوگوں نے اس کام کے مختلف مراحل میں تعاون کیا ان کے ناموں کی فہرست تو بہت
طویل ہے لیکن مندرجہ بالا ناموں کا خاص طور پر انتخاب ان کی نہایت اہم مسلسل اور انتھک خدمات
کی وجہ سے کیا گیا ہے اس لئے ان کا خصوصی ذکر نا گزیر تھا۔ان میں سر فہرست منیر احمد صاحب جاوید
ہیں جنہوں نے مختلف علماء کے سپر دمختلف کام تجویز کر کے میرے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے میں
مرکزی کردار ادا کیا۔اس طرح مکرم منیر الدین صاحب شمس کو بھی خاص مقام حاصل ہے۔میں ہمیشہ
ان کے حوصلہ کو دیکھ کر حیران ہوتا کہ وہ کس قدر محنت اور مستقل مزاجی سے کام کرتے ہیں۔مذکورہ
خواتین و حضرات میں سے اکثر نے دن رات بغیر آرام کئے اور مجھے بتائے بغیر حیرت انگیز خدمات
انجام دیں۔انہوں نے اپنی محنت اور خدمت کو چھپانے کی کوشش تو بہت کی لیکن لامحالہ ان کی
xvi
اظهار تشکر
خدمات ہمیشہ ہی میرے سامنے رہیں اور ان کے چھپائے نہ چھپ سکیں۔پیشتر اس کے کہ وہ
برداشت کی انتہا پر پہنچ کر تھک کر چور ہو جائیں، بعض اوقات تو مجھے انہیں حکم دینا پڑتا تھا کہ تھوڑا سا
آرام کر لیں اور کچھ کھا پی لیں۔11 - مظفر احمد صاحب ملک ، اسلام آباد (یوکے) اس لحاظ سے خاص طور پر قابل ذکر
ہیں کہ طباعت اور مختلف مطبع خانوں سے معاملات طے کرنے کی ذمہ داری انہیں سونپی گئی تھی۔کیمرہ ریڈی کاپی کی آخری تیاری میں ان کا کام نمایاں اہمیت کا حامل ہے۔12۔بشیر احمد صاحب، دفتر پرائیویٹ سیکریٹری لندن۔13 - پیر محمد عالم صاحب، دفتر پرائیویٹ سیکریٹری لندن۔یہ ہر دو احباب میری مدد کرنے والے علماء کرام کی خدمت میں ہمہ تن مصروف رہے۔رات گئے تک کام ہوتا تو بشیر صاحب اور پیر صاحب ان کی جملہ ضروریات کا خود ہی خیال رکھتے
کیونکہ وہ جانتے تھے کہ یہ لوگ بھوک سے نڈھال بھی کیوں نہ ہو جائیں بتائیں گے نہیں۔ذیل میں ربوہ کے ان علماء کے نام دیئے جا رہے ہیں جو مختلف اوقات میں منیر احمد صاحب
جاوید کو وہ تمام مطلوبہ مواد مہیا کرتے رہے جس تک ان کی رسائی ممکن تھی۔-14۔مولوی دوست محمد شاہد صاحب۔15۔سید عبدالحی صاحب۔16۔حافظ مظفر احمد صاحب۔17۔حبیب الرحمن صاحب زیروی ،اسسٹنٹ لائبریرین۔18۔پروفیسر چوہدری محمد علی صاحب
ایک دوست ایسے بھی ہیں جنہوں نے گو براہ راست کام میں حصہ نہیں لیا لیکن اس کے
باوجود ان کی خدمت ایسی ہے جس کے لئے میں ان کا ممنون احسان ہوں۔میری مراد لاہور کے
پروفیسر راجہ غالب احمد صاحب سے ہے، جن کے اصرار پر کتاب کے آخر میں ختم نبوت کے باب
66
کا اضافہ کیا گیا ہے۔اور یہ باب بجاطور پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہے کہ راجہ صاحب آپ نے
کیا ہی درست فرمایا تھا!
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
xvii
منصوره حیدر صاحبہ نے ایک ایسا اضافی کام کیا جو نہایت اہم ہونے کے ساتھ ساتھ بے حد
مشقت طلب بھی تھا۔انہوں نے کتاب میں دیئے گئے تمام حوالہ جات کے ہر نقطہ، comma ، لفظ
اور تلفظ کا بہت باریک بینی سے جائزہ لیا تا کہ وہ اصل متن کے عین مطابق ہو۔اس کام کے لئے ایک
ایسی مختصر لیکن جامع لائبریری کی ضرورت تھی جس میں ہمارے مطلوبہ حوالہ جات موجود ہوں۔یہ کام
انہوں نے کمال مہارت سے سر انجام دیا۔میرے علم کے مطابق مضامین میں دیئے گئے مختلف
حوالہ جات کے لئے انہیں اصل کتاب کو ڈھونڈنا پڑا اور جب تک انہیں مطلوبہ کتاب مل نہیں گئی
انہوں نے اپنی کوشش جاری رکھی۔ان کا یہ شاندار کارنامہ قابل تحسین ہے۔پھر عثمان ایم چو
(Chou) ہیں۔اصل چینی کتب اور ان کے موجودہ تراجم کے حوالہ سے ان کی خدمات نہایت اہم اور
قیمتی ثابت ہوئیں۔وہ بہت بڑے عالم ہیں اور چینی علماء کی بھاری اکثریت ان کے قرآن کریم کے
چینی ترجمہ کی معترف ہے۔ان کے تعاون کے بغیر ہم ان چینی محاورات کا ٹھیک ٹھیک مفہوم نہیں سمجھ
سکتے تھے جن کا پرانے کلاسیکل لٹریچر میں کسی حد تک غلط ترجمہ کیا گیا ہے۔میں عظیمی آفتاب احمد خان صاحبہ کی خدمات کا بھی خاص طور پر معترف ہوں۔وہ ادبی کاموں
میں ایسی معمولی غلطیوں کا باریک بینی اور پیشہ وارانہ مہارت سے جائزہ لیتی ہیں جو غیر محسوس طریقہ پر
ان میں رہ جاتی ہیں۔مزید برآں وہ ان امور کا تنقیدی جائزہ لینے کے سلسلہ میں بھی بیحد مہارت
رکھتی ہیں جن کو اشاعت کی غرض سے آخری منظوری کے لئے پیش کرنا ہو۔مجھے اور میری ٹیم کو یہ دیکھ
کر بہت خوشی ہوئی کہ وہ بلاشبہ غیر معمولی حد تک تیز نگاہ کی مالک ہیں۔ان کے تعاون اور سخت محنت
کے بغیر شاید ہم اکثر محاروات کی مزید وضاحت یا نئی ترتیب کی طرف توجہ نہ دیتے۔میرے دل
میں ان
کی پیشہ وارانہ مہارت اور رضا کارانہ خدمات کی بے حد قد ر ہے۔جب پریس کی طرف سے ہمیں کمپیوٹر کی غلطیوں کی نشاندہی کیلئے کہا گیا تو فوزیہ شاہ صاحبہ
نے اس کام
کو انتہائی مہارت اور باریک بینی سے سرانجام دیا۔یوں لگتا ہے کہ ایسی غلطیوں کی نشاندہی
کا انہیں فطرتی ملکہ حاصل ہے۔ان کی اس خدمت کا شکریہ ادا کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں۔مکرم منور احمد سعید صاحب واشنگٹن ڈی سی ( امریکہ ) نے بڑی محنت اور جانفشانی سے
کتاب کا انڈیکس تیار کیا ہے۔ان کی ٹیم میں، جو مخلص احباب پر مشتمل ہے ، ان کے بیٹے
xviii
اظهار تشکر
احمد منیب سعید صاحب کے علاوہ فوزان پال صاحب، جواد اے ملک صاحب ، مظہر احمد صاحب او
فیضان عبد اللہ صاحب خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔کام کی وسعت اور طوالت کے باوجود انہوں نے
ما شاء اللہ نہایت کم وقت میں شاندار خدمت سرانجام دی۔مصوّر حضرات
جہاں تک کتاب کے سرورق کی ڈیزائنگ کا تعلق ہے، اس سلسلہ میں امریکہ کی نو ما سعید
صاحبہ نے مضامین کو تصویری زبان میں پیش کرنے کی متعدد کوششیں کیں۔مگر بدقسمتی سے پریس کے
پیشہ ور ماہرین نے ان کے اس طویل اور محنت سے کئے گئے کام کو یکسر مستر د کر دیا۔وہ اس بات پر
مصر تھے کہ کتاب میں دی جانے والی تصاویر کو کمپیوٹر کی بجائے مصور کا برش تخلیق کرے۔چنانچہ
بالآخر اس دانشمندانہ تجویز کو قبول کر لیا گیا اور لندن کے بہت سے مصوروں کی خدمات حاصل کی گئیں
جن میں ہادی علی چوہدری صاحب اور چوہدری عبدالرشید صاحب آرکیٹیکٹ ، جو ایک مشہور ماہر
تعمیرات ہیں اور تجریدی مفاہیم کو تصویری زبان دینے میں کمال مہارت رکھتے ہیں، نیز سید فہیم زکریا
صاحب آف برمنگھم خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔کتاب میں دی گئی مختلف تصویروں کی تیاری میں بہت سے مصوروں کی خدمات شامل حال
رہیں۔لیکن صفدر حسین عباسی صاحب اور ہادی علی چودھری صاحب خاص طور پر قابل ذکر ہیں جو
انمول خدمات سرانجام دے کر دوسرے مصوروں پر سبقت لے گئے۔دیگر مصوروں میں مسرت
بھٹی صاحبہ، فریدہ غازی صاحبہ، فاہر یہ آورچ صاحبہ اور طاہرہ عثمان صاحبہ شامل ہیں۔ایک ایسی شخصیت جنہوں نے کام کے سلسلہ میں ہونے والے اخراجات کے لئے مجھے ایک
خطیر رقم پیش کی ، ان کا ذکر ، ان کی خواہش کے مطابق نام لئے بغیر، ضرور کروں گا۔ان کی صرف اتنی
درخواست تھی کہ میں انہیں ، ان کے والدین اور ان کے خاندان کو اپنی دعاؤں میں یا درکھوں۔میں
نے اس بات کا ذکر اس لئے مناسب سمجھا تا کہ دوسرے تمام احباب بھی میرے ساتھ ان دعاؤں
میں شامل ہو جائیں۔میری بڑی بیٹی عزیزہ فائزہ لقمان بھی میرے خصوصی شکریہ کی مستحق ہیں۔اس کتاب کی
تصنیف کے دوران انہوں نے ان تمام احباب کے لئے جو وقت بے وقت کام کرتے رہے خوردونوش
الهام ، عقل ، علم اور سچائی
xix
کا انتھک محنت اور پوری توجہ سے خیال رکھا۔ان کی خاموش لیکن قابل قدر خدمت کا میں خصوصی طور
پر معترف ہوں۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا فضل اور اس کی رحمت ان سب خواتین و احباب کے شامل حال
ہو جن کا ذکر اوپر ہو چکا ہے اور وہ بھی جن کے اسماء کا ذکر تو اگر چہ نہیں ہوا لیکن جن کی شمولیت کو
میں ہمیشہ ذاتی طور پر تشکر کے رنگ میں یا درکھوں گا۔آمین۔مرزا طاہر احمد