پیش لفظ

الہام، عقل، علم اور سچائی

پیش لفظ
اس کام کا آغاز 1987ء میں مکرم مسعود احمد صاحب جہلمی ، سابق مربی انچارج سوئیٹزرلینڈ کی
ایک تجویز سے ہوا جو انہوں نے زیورک یونیورسٹی میں علم الملل (Ethnology) کے پروفیسر ڈاکٹر
کارل بینکنگ کو پیش کی۔انہوں نے پروفیسر صاحب سے درخواست کی کہ جماعت احمد یہ عالمگیر کے
سر براہ کو اسلام کے متعلق لیکچر دینے کی دعوت دی جائے کیونکہ اس موضوع پر
کبھی کسی مذہبی عالم نے
یو نیورسٹی میں خطاب نہیں کیا۔پروفیسر صاحب نے پہلے تو اس تجویز کو قبول نہ کیا کیونکہ ان کے خیال میں یونیورسٹی کے طلبا
مذہب میں بہت کم دلچسپی رکھتے تھے۔در حقیقت ان میں سے اکثر دہر یہ ہونے میں فخر محسوس کرتے
تھے اور کسی بھی مذہب کے لئے ان کے دل میں کوئی خاص احترام نہ تھا۔تاہم چند دنوں کے بعد
پروفیسر صاحب نے خود مسعود صاحب کو یہ تجویز دی کہ عنوان کچھ اس طرح بنایا جائے کہ
عقلیت پسندی اس میں بنیادی موضوع ہو۔موازنہ کی خاطر وحی و الہام کو بھی اس میں شامل کیا جا سکتا
ہے تا کہ یہ بتایا جاسکے کہ حقیقی علم اور ابدی صداقتوں تک لے جانے میں دونوں کا الگ الگ کیا کردار
ہے۔اُن کا خیال تھا کہ شاید اس قسم کے موضوع میں طلبا یک پی لیں چنانچہ بعد کے واقعات نے ثابت
کر دیا کہ ان کا خیال درست تھا۔14 جون 1987 ء بروز جمعرات ، رات آٹھ بجکر پندرہ منٹ پر الہام علم اور ابدی صداقت
کے موضوع پر مجوزہ لیکچر دیا گیا۔طلبا اس موضوع کوسن کر کھنچے چلے آئے اور Cue آڈیٹوریم کی تمام Oule
نشستیں پر ہوگئیں یہاں تک کہ ایک دوسرے ہال میں ٹیلی ویژن سکرینز اور لاؤڈ سپیکر کے اضافی
انتظامات کے ذریعہ پروگرام دکھانا پڑا۔اتفاق کی بات ہے کہ یہ وہی آڈیٹوریم تھا جہاں سر ونسٹن چرچل نے 9 ستمبر 1946 ء کو
'Let Europe Arise کے موضوع پر تاریخی خطاب کیا تھا۔درحقیقت اسی لیکچر سے یورپین کا من
مارکیٹ کے موجودہ خدو خال ابھرے ہیں۔اس وقت وہ برطانیہ کے وزیر اعظم نہیں رہے تھے لیکن
xxi

xxii
پیش لفظ
عظمت کا باعث ان
کا عہدہ نہیں تھا بلکہ یہ ان کی شخصیت تھی جس نے اس عہدہ کو عظمت عطا کی۔اُن
کا یہ لیکچر عہد ساز تھا۔مقررہ وقت پر میں نے انگریزی میں چند تعارفی کلمات کہے جس کے بعد میرا خطاب جو کہ
میں نے اردو میں لکھا ہوا تھا مکرم شیخ ناصر احمد صاحب نے جرمن زبان میں پیش کیا۔انہیں اس
تحریر شدہ تقریر کو پڑھ کر سنانے میں قریباً سوا گھنٹہ لگا۔اس کے اختتام پر حاضرین کو سوالات کی دعوت
دی گئی۔سوال و جواب کے دوران شیخ ناصر احمد صاحب نے ترجمانی کے فرائض سرانجام دیئے۔یہ
ایک نہایت ہی خوشگوار تجربہ تھا۔مجلس اڑھائی گھنٹے تک جاری رہی۔اس کے باوجود طلبا کی دلچسپی آخر
وقت تک برقرار رہی۔لیکن چونکہ یونیورسٹی کے مقررہ اوقات کے مطابق ہال کو خالی کیا جانا تھا اس
لئے دس بجگر پینتالیس منٹ پر مجلس برخاست ہوئی۔یوں اس کتاب کا آغاز ہوا۔اس کی حیثیت محض ایک بیج کی تھی کیونکہ میرے نوٹس میں سے
بہت سے نکات اس مضمون میں شامل نہیں کئے جاسکے تھے۔مزید برآں وقت کی کمی کے باعث
شیخ ناصر احمد صاحب کا تیار کردہ سارا ترجمہ بھی نہ پڑھا جاسکا۔بعد ازاں میں نے اردو ستودہ میں کئی
اضافے کئے اور آنے والے سالوں میں اس کا انگریزی میں ترجمہ کرنے کی کئی کوششیں کی گئیں
مگر ان میں کوئی بھی کامیاب نہ ہو سکی اور آخر تر جمہ کا یہ سلسلہ ترک کر دیا گیا۔موضوع اس قدر متنوع
تھا کہ کسی ایک عالم کے لئے تن تنہا ممکن نہ تھا کہ زیر بحث مضامین
کا تسلی بخش ترجمہ کر سکے۔کچھ علما
نے اپنی سی کوششیں ضرور کیں لیکن کامیاب نہ ہو سکے۔آخر بے شمار مصروفیات کے باوجود یہ ضروری سمجھا گیا کہ مجھے خود ہی از سر نو اس کتاب کو لکھوانا
چاہئے۔اس کام کے لئے باسط احمد صاحب نے ، جو رسالہ ریویو آف ریلیجنز کے بورڈ آف
ایڈیٹرز میں شامل ہیں، رضا کارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کیں۔انہوں نے میرے لکھوائے ہوئے
مواد کے بہت سے حصے اپنے لیپ ٹاپ پر تیار کئے لیکن میری تسلی نہ ہوسکی۔چونکہ ہماری ملاقاتوں کا
ا
درمیانی وقفہ بہت طویل ہوتا تھا اس لئے مضمون میں ربط قائم کرنے کے لئے اسے ہر بار دہرانا پڑتا
تھا۔مزید برآں ہر بار مضمون میں کئی نئے خیالات شامل کرنا پڑتے تھے اور کچھ ایسی تبدیلیاں بھی کرنا
پڑیں جن کی وجہ سے کتاب کے دیگر ابواب
کو بھی تبدیل کرنا پڑتا تھا۔باسط صاحب نے مسلسل دو

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
xxiii
سال تک بغیر کسی شکوہ کے، بے حد محنت کی یہاں تک کہ مجھے یہ دیکھ کر تکلیف ہونے لگی کہ وہ
بیچارے خواہ مخواہ اس قدر مشقت اٹھا ر ہے ہیں۔بالآخر انہیں اس کام سے فارغ کرنا پڑا تا ہم ان کی
گراں قدر خدمت سے کام کو آگے بڑھانے میں بے حد مدد ملی۔یقینا، ہر ترجمہ پہلے ترجمہ کی نسبت
بہتر ہوتا تھا۔باسط صاحب کے بعد خواتین کی ایک ٹیم کو یہ کام دوبارہ شروع کرنے کے لئے منتخب کیا گیا۔رفتہ رفتہ کام میں بہتری تو آتی گئی مگر ایک مربوط اور رواں مضمون نہ بن سکا۔آخر اس کے سوا کوئی چارہ نہ رہا کہ مسودہ کے اکثر حصہ کو میں خود دوبارہ تحریر کروں۔اس کٹھن
کام پر پچھلے سال کا بیشتر حصہ صرف ہوا جس میں بعض دوسری ناگزیر مصروفیات بھی حائل ہوتی
رہیں۔اب آخر میں کسی ایسے قابل شخص کی ضرورت
تھی جو آغاز سے اختتام تک کام کا جائزہ لے اور
اس میں موجود بظاہر نظر نہ آنے والی غلطیوں اور بعض باتوں کی تکرار کی نشاندہی کرے۔یہ محنت طلب
مگر انتہائی اہم کام فرینہ قریشی صاحبہ نے انجام دیا۔اُن کے ہمراہ مختلف علمی وادبی کاموں کا تجربہ
رکھنے والی ایک بے حد مفتی ٹیم بھی تھی۔فرینہ قریشی کی رہنمائی میں اس ٹیم نے مل کر کام کیا اور مسودہ
میں موجود اُن تمام غلطیوں کی طرف توجہ دلائی جو میری نظر سے رہ گئی تھیں۔چنانچہ اس طرح میرے
لئے بالآخر یہ ممکن ہوا کہ میں کتاب کے مسودہ میں چھوٹی چھوٹی الجھنوں اور پیچ وخم کو دور کر کے مسودہ
کو آخری شکل دوں۔یہ ٹیم فریده غازی صاحبہ، منصوره حیدر صاحبہ، پروفیسر امتہ المجید چودھری صاحبہ، صالحه صفی
صاحبه، منیر الدین صاحب شمس محمود احمد ملک صاحب ( کمپیوٹر ٹائپسٹ ) اور منیر احمد صاحب جاوید
پر مشتمل تھی۔یہ سب نام ان انتہائی محنتی اور رضا کارانہ کام کرنے والے احباب کی طویل فہرست میں
شامل ہیں جن کا میں تہ دل سے شکر گزار ہوں۔زیورک میں اس کام کا آغاز ہوا تھا جس کے دس سال بعد جو بظاہر ایک نہ ختم ہونے والا
انتظار تھا یہ کتاب بالآخر اشاعت کے لئے تیار ہوئی۔اگر پروفیسر ڈاکنز (Dawkins)، جو برطانیہ کے
ایک ممتاز ماہر حیوانات ہیں اور مشہور زمانہ کتاب The Blind Watchmaker' کے مصنف بھی
ہیں، نہ ہوتے تو یہ کتاب بہت عرصہ قبل چھپ سکتی تھی۔اپنی اس غیر معمولی تصنیف میں انہوں نے

xxiv
پیش لفظ
ڈارون کے نظریہ کو از سر نو پیش کیا ہے اور اس کے اس نظریہ کی بے جا حمایت کی ہے جس کے مطابق
وہ انتخاب طبعی کے اندھے اصول کے سوا ہر دوسرے خالق کے وجود کا انکار کرتے ہیں۔بد قسمتی سے اس کتاب کی طرف میری توجہ اس وقت مبذول ہوئی جب میں اپنی کتاب کی
نوک پلک سنوارنے کا کام تقریباً ختم کر چکا تھا لیکن اب دیر ہو چکی تھی۔بہر حال ان معلومات کے
بعد میں مجبور ہو گیا کہ اپنی کتاب کی اشاعت اس وقت تک کے لئے مؤخر کر دوں جب تک اس
کتاب کے منظر عمیق مطالعہ کے بعد اس میں دیئے گئے دلائل کا تجزیہ نہ کرلوں۔اس کام کی تکمیل کے
بعد اب میں نے اس کتاب میں پروفیسر ڈاکنز کے بغیر خالق کے تخلیق کے نظریہ پر ایک مکمل نئے
باب کا اضافہ کیا ہے۔ظاہر ہے کہ ہر تخلیق ایک خالق کی محتاج ہے۔کیا ایسا ممکن ہے کہ آپ مونالیزا
(Mona Lisa) کو تسلیم کریں اور لیونارڈو ڈاونچی (Leonardo da Vinci) کا انکار کر دیں۔پروفیسر ڈاکنز نے ایسی ہی فاش غلطی کا ارتکاب کیا ہے۔وہ مخلوق کو تسلیم کرتے ہوئے خالق کے وجود
سے انکار کرتے ہیں اور نہایت بھونڈے انداز میں اس کی جگہ ڈارون کے انتخاب طبعی کے اصول
کو متبادل کے طور پر پیش کرتے ہیں۔ممتاز ماہر حیاتیات کی حیثیت سے ان سے ایسی توقع نہیں کی
جا سکتی تھی۔انہیں یہ معلوم ہونا چاہئے تھا کہ ڈارون کے اصول تخلیقی اصول نہیں ہیں۔یہ ساری بحث اس کتاب کے ایک باب The Blind Watchmaker who is also"
"Deaf and Dumb یعنی ” اندھا، گونگا اور بہرہ خالق میں اٹھائی گئی ہے۔تاہم یہاں اتنا کہنا کافی
ہوگا کہ پروفیسر ڈاکنز اگر اس کتاب کا عنوان " Mr Bat, the Watchmaker par Excellence"
رکھ دیتے تو بہت مناسب ہوتا۔ظاہر ہے کہ پروفیسر ڈاکنز کی کتاب کا اندھا گھڑی ساز کوئی
انسان نہیں بلکہ صرف ایک تصور ہے۔اور محض تصورات کچھ بھی تخلیق نہیں کر سکتے خصوصاً ان
سے گھڑی تو بالکل نہیں بنائی جاسکتی۔پروفیسر ڈاکنز کے بیان کے مطابق چمگادڑیں گھڑی بنانے
کی زیادہ اہل ہیں اور اس مقصد کے لئے ضروری آلات سے بھی پوری طرح لیس ہیں۔ان کے
پاس دماغ ہے اور وہ آوازوں کو اس طرح سن سکتی ہیں کہ کوئی اور جانور اس طرح نہیں سن سکتا۔وہ عملاً
مکمل تاریکی میں بھی دیکھ سکتی ہیں۔وہ آواز کی لہروں کے نہایت معمولی ارتعاش میں فرق محسوس کر
سکتی ہیں جو انسان کے خود ساختہ انتہائی پیچیدہ اور جدید نظام بھی نہیں کر سکتے۔

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
XXV
چمگادڑ گھڑی کے دندانوں اور سپرنگ کی اتنی معمولی سی حرکت کو بھی سن سکتی ہے جو انتہائی
حساس کان رکھنے والا گھڑی ساز بھی نہیں سن سکتا۔عنوان کے متعلق اتنا کہنا ہی کافی ہوگا۔ہم معذرت
کے ساتھ مصنف سے شدید اختلاف رکھتے ہیں اور
یہ کہنے پر معافی چاہتے ہیں کہ اس کا نظریہ کسی ٹھوس
حقیقت پر مبنی نہیں ہے۔بہر حال پروفیسر ڈاکنز
عالمی شہرت کے حامل ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ
دنیا میں ان کے چاہنے والوں کی ایک بڑی تعداد نئی
نسل کے ان سائنسدانوں سے تعلق رکھتی ہے جو ہر یہ پہلے ہیں اور سائنسدان بعد میں۔یوں لگتا ہے
د
جیسے یہ لوگ قدرت کے عظیم اسرار کے بارہ میں ہمیشہ ہی الجھنوں کا شکار رہے ہیں اور یقیناً اس بات
پر حیران بھی کہ ایک باشعور اور ماہر صناع کے بغیر آخر وہ پیدا کس طرح ہو گئے۔پروفیسر ڈاکٹر کی
صورت میں انہیں اپنا ایک اور ہم خیال رہنما مل گیا جس نے حقائق کو اس ہوشیاری سے توڑ موڑ کر
پیش کیا کہ طبعی سائنس کے بعض جدید رجحانات رکھنے والے طالب علم بھی دھو کہ کھا گئے اور سمجھے کہ ان
کی الجھن حل ہوگئی ہے۔لیکن اصل بات یہ ہے کہ صرف وہی لوگ اس مغالطہ کا شکار ہوئے جو خو داس
کا شکار ہونا چاہتے تھے۔اگر انہوں نے پروفیسر ڈاکنز کے پیش کردہ انتخاب طبعی کے اصول کا تعصب
کے بغیر کھلے ذہن سے تجزیہ کیا ہوتا تو یقیناً پروفیسر صاحب کے موقف میں موجود غلطیاں اور
تضادات انہیں نظر آ جاتے۔شاید ان کے پھیلائے ہوئے اندھیروں میں وہ اس لئے پناہ کی تلاش
میں سرگرداں ہیں کہ کچھ بھی ہو وہ خدا تعالیٰ پر ہرگز ایمان نہیں لائیں گے۔ہمیں بعض ایسے لوگوں کا تجربہ ہے جنہوں نے ایمان اور مذہب کے ہر معاملہ میں پہلے ہی
سے اپنے کٹر عقائد وضع کر رکھے ہیں۔موجودہ کتاب نہ تو ایسے لوگوں سے براہ راست مخاطب ہے
اور نہ ہی ان کے اندر ہم کسی حقیقی تبدیلی کی امید رکھتے ہیں۔ہمارا مخاطب تو وہ قاری ہے جس میں کوئی
سائنسی یا غیر سائنسی عصبیت اور کٹر پن نہیں پایا جاتا۔پروفیسر ڈاکنز کا نظریہ دراصل کوئی نئی چیز نہیں
کیونکہ ڈارون نے 1859ء کے آغاز میں اپنی عظیم کتاب The Origin of Species
(اصل انواع) میں آنکھ کی پیچیدہ ساخت پر بحث کرتے ہوئے خود اس نظریہ کو بیان کیا ہے۔وہ
ہے

xxvi
پیش لفظ
کھلم کھلا اس امر کا اعتراف کرتا ہے کہ انتخاب طبعی کا نظریہ کسی بھی طرح آنکھ کے پیچیدہ نظام کی کوئی
تشریح نہیں کرتا۔ڈارون کا یہ اعتراف اس کے اپنے الفاظ میں ملاحظہ فرمائیں۔میں کھل کر اعتراف کرتا ہوں کہ یہ تصور کہ آنکھ فاصلہ اور روشنی کی کمی بیشی کے مطابق
خود بخو و فوکس کر کے اور کردی اور لونیاتی نقائص کی از خود اصلاح کی صلاحیتوں کے ساتھ
محض انتخاب طبعی کے اصول کے زیر اثر معرض وجود میں آگئی، میرے نزدیک ایک انتہائی
احمقانہ تصور ہوگا۔اس اعتراف کے بعد ڈارون اپنے " bit by bit theory" یعنی رفتہ رفتہ جمع ہو جانے والے
اتفاقی عوامل کے نظریہ کا سہارا لے کر پسپائی کا راستہ تراش لیتا ہے۔بالفاظ دیگر یہ وہ نظریہ ہے جو
انتخاب طبعی کے خالق ہونے کے حق میں پروفیسر ڈاکنز کے دلائل کی بنیاد ہے۔حالانکہ ڈارون کا اسی
قبیل کا اپنا نظریہ ایسی ہی قیاس آرائیوں پر مشتمل تھا جو پہلے ہی کلیہ غلط ثابت ہو چکی ہیں۔اور اگر
کچھ باقی ہے تو اس سے قطعی طور پر برعکس نتیجہ نکلتا ہے۔پوری دیانتداری کے ساتھ کئے گئے اس
مذکورہ بالا اعتراف کے بعد اپنی بات جاری رکھتے ہوئے ڈارون مزید کہتا ہے:
تاہم عقل یہ کہتی ہے کہ ایک مکمل آنکھ سے لے کر ایک نامکمل اور سادہ آنکھ تک کے
بے شمار تخلیقی مراحل سے متعلق اگر یہ ثابت کیا جا سکے کہ ہر مرحلہ ایک ذی حیات کے لئے
کوئی افادیت رکھتا تھا، نیز یہ بھی کہ آنکھ میں بہت باریک تبدیلیاں آہستہ آہستہ ظاہر ہوتی
رہی ہیں اور پھر یہ بھی کہ یہ تبدیلیاں وراثتا منتقل بھی ہوئی ہیں جیسا کہ امر واقعہ ہے۔مزید برآں اگر یہ ثابت کیا بھی جاسکے کہ زندگی کے بدلتے ہوئے حالات میں آنکھ میں
ہونے والی ہر تبدیلی اور ہر ترمیم ایک جاندار کے لئے ہمیشہ مفید ثابت ہوئی ہے پھر بھی اس
امر کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا کہ آنکھ اپنے مکمل اور پیچیدہ نظام کے ساتھ انتخاب طبعی کے اصول
کے تحت تشکیل پاسکتی ہے اس کا تصور بھی بعید از قیاس ہوگا۔166
پس رفتہ رفتہ جمع ہو جانے والے اتفاقی عوامل کا مبالغہ آمیز نظریہ، اور وہ بھی خصوصاً آنکھ
کے حوالہ سے، سب سے پہلے خود ڈارون نے پیش کیا تھا۔لیکن جدیدترین تحقیقات نے جن کی روسے

الهام ، عقل ، علم اور سچائی
xxvii
ابتدائی اور قدیم ترین آنکھ میں بھی بے حد جدید نظام کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، یہ نظر یہ غلط ثابت
کر دیا ہے۔گہرے سمندروں کے مطالعہ سے معلوم ہوا ہے کہ آنکھ کے جو قدیم ترین نمونے آبی حیات
میں ملتے ہیں وہ نظام بصارت کے ایسے مکمل شاہکار ہیں کہ انہوں نے جدید ترین بصری آلات
بنانے والوں
کو بھی ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔یہاں
کسی قسم کی تفصیلی بحث اٹھانے کی ضرورت
نہیں تاہم قارئین کی دلچسپی کے لئے ہم مائیکل ایف۔لینڈ (Michael F۔Land) کے مقالہ
Animal Eyes with Mirror Optics a" ، کا ذکر کریں گے جو سائینٹفک امریکن
(Scientific Americar) میں اس کتاب کی اشاعت سے تقریباً 20 سال قبل شائع ہوا تھا۔ہم
قارئین کی توجہ خاص طور پر اس مقالہ کے صفحہ 93 کی طرف مبذول کرانا چاہتے ہیں جس میں
جائیگٹو سپرس(Gigantocypris) کی آنکھ کا بیان ہے۔اس کی دو منفرد آنکھیں تخلیق کا ایک معجزہ
ہیں۔عام گول آنکھوں کی بجائے جنہیں فوکس کرنے کے لئے عدسہ کی ضرورت ہوتی ہے ان میں
انعکاسی شیشے (Reflectors) رکھے گئے ہیں جو ان کی ضرورت کے عین مطابق ہیں اور بجائے خود
تخلیق کا ایک اعجاز ہیں۔تاریک سمندروں کی اتھاہ گہرائیوں میں رہنے والے اس جانور کے لئے
اسی قسم کی آنکھیں مطلوب تھیں۔اس کو گھپ اندھیرے میں انتہائی مدہم روشنی سے زیادہ سے زیادہ
فائدہ اٹھانا ہوتا ہے۔ایسا ہونا ہر گز ممکن نہیں جب تک پہلے کسی ایسے ماہر صناع کا وجود تسلیم نہ کیا
جائے جو نہ صرف اس ابتدائی لیکن انتہائی لطیف بصری آلے کی مکمل سمجھ بوجھ رکھتا ہو بلکہ اس کی تخلیق
کے اصولوں کا بھی اچھی طرح علم رکھتا ہو۔اس مقالہ میں انتہائی قدیم زمانہ میں پائی جانے والی
آنکھوں کی ایسی کئی مثالیں دی گئی ہیں جن کی تخلیق حیران کن حد تک با مقصد تھی۔ایسی ہر مثال
پروفیسر ڈاکٹر اور ان کے عظیم استاد چارلس ڈارون کے رفتہ رفتہ جمع ہو جانے والے اتفاقی عوامل"
کے نظریہ کے پر خچے اڑا دیتا ہے۔ان سب مثالوں کا تو ہم نے اپنی اس کتاب میں ذکر نہیں کیا
کیونکہ اس میں پہلے ہی ایسی بہت سی مثالیں موجود ہیں۔لیکن ڈارون کی اس قیاسی دلیل کو جو اس نے
آنکھ کی تشکیل کے متعلق اپنے رفتہ رفتہ جمع ہو جانے والے اتفاقی عوامل“ کے نظریہ کے حق میں دی
ہے، یہ حوالہ مکمل طور پر رد کر دیتا ہے۔اس مضمون کا مطالعہ ایک انتہائی متشکلک ماہر حیاتیات کو بھی یہ

xxviii
پیش لفظ
باور کرانے کے لئے کافی ہے کہ آنکھ کی تشکیل کے تقاضے اس سے کہیں زیادہ ہیں جو بظاہر پورے
ہوتے نظر آتے ہیں۔لیکن اگر تشکلک پہلے سے موجود تعصب پر مبنی ہو تو اس کا کوئی علاج نہیں۔امید
ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر کی مشہور کتاب کے متعلق یہ باب ان لوگوں کے لئے فائدہ مند ہو گا جوان -
اتفاق تو نہیں کرتے مگر ان سے مرعوب ضرور ہیں۔ہم تمام حضرات سے، خواہ وہ سائنسدان ہوں یا نہ ، یہ درخواست کرتے ہیں کہ وہ نہ صرف
پروفیسر ڈاکٹر سے متعلقہ باب کو پڑھیں بلکہ ہماری ساری کتاب کا مطالعہ کریں جو پروفیسر صاحب
کی مذکورہ کتاب سے پہلے لکھی جا چکی تھی۔قارئین خود جان لیں گے کہ پروفیسر ڈاکنز کی کتاب کا ذکر
کئے بغیر بھی یہ کتاب ان تمام سوالات کے تسلی بخش جواب دیتی ہے جو پروفیسر صاحب نے اٹھائے
ہیں۔البتہ کتاب کا مرکزی مضمون مذکورہ بالا محدود بحث سے کہیں زیادہ وسیع ہے جو اس کتاب
میں اٹھائے گئے مسائل پر قرآن کریم کے نقطہ نظر کو بیان کرتا ہے۔قرآن کریم کا یہ بیان انتہائی حسین
اور دلکش ہونے کے ساتھ ساتھ اتنا معقول اور مدلل ہے کہ انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔یہ وہ امر
ہے جس پر قارئین کی توجہ مرکوز رہنی چاہئے۔اس مطالعہ کے دوران حیات کے بہت سے اسرار ان
کے سامنے آئیں گے اور اُن اسرار کا وہ حل بھی نظر آئے گا جسے قرآن کریم پیش فرماتا ہے۔ہم قارئین کو یقین دلاتے ہیں کہ اس کتاب کا مطالعہ ان کے لئے بے حد مفید ثابت ہوگا اور
انہیں اس خدا تک لے جائے گا جو کائنات کا حقیقی خالق اور مالک ہے۔حوالہ جات
1۔DARWIN, C۔(1995) The Origin of Species۔Introduction by Burrow, J۔W۔Penguin Classics, England, p۔217
2۔LAND, M۔F۔(December, 1978) Animal Eyes with Mirror Optics۔Scientific
American, p۔93

آج 10 میں سے 10 باقی