On the Obligation to obey the Commands of Allah

ریاض الصالحین

ریاض الصالحین 169

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ آیت نازل ہوئی: اللہ ہی کا ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے۔ اور خواہ تم اسے ظاہر کرو جو تمہارے دلوں میں ہے یا اسے چھپاؤ، اللہ اس کے بارہ میں تمہارا محاسبہ کرے گا۔ (البقرہ: 285) تو یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ پر بہت گراں گزری۔ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ! ہمیں ایسے اعمال کا مکلف بنایا گیا جن کی ہم طاقت رکھتے ہیں: نماز، جہاد، روزہ اور صدقہ۔ اور اب آپؐ پر یہ آیت نازل ہوئی ہے اور ہم اس کی طاقت نہیں رکھتے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم یہ چاہتے ہو کہ تم بھی ویسا ہی کہو جیسا تم سے پہلے دونوں کتابوں والوں نے کہا تھا کہ ہم نے سنا اور نافرمانی کی؟ بلکہ تم کہو: ہم نے سنا اور ہم نے اطاعت کی۔ تیری بخشش کے طلبگار ہیں اے ہمارے ربّ! اور تیری طرف ہی لوٹ کر جانا ہے۔ پھر جب لوگوں نے اسے پڑھا اور ان کی زبانیں اس پر رواں ہو گئیں تو اللہ تعالیٰ نے اس کے بعد یہ آیت نازل فرمائی: رسول اس پر ایمان لے آیا جو اس کے ربّ کی طرف سے اس کی طرف اتارا گیا اور مومن بھی۔ سب ہی اللہ پر ایمان لے آئے اور اس کے فرشتوں پر اور اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر۔ ہم اس کے رسولوں میں سے کسی کے درمیان تفریق نہیں کرتے۔ اور انہوں نے کہا ہم نے سنا اور ہم نے اطاعت کی۔ تیری بخشش کے طلبگار ہیں اے ہمارے ربّ! اور تیری طرف ہی لوٹ کر جانا ہے۔ پھر جب انہوں نے ایسا کیا تو اللہ تعالیٰ نے اس (پہلے حکم) کو منسوخ کر دیا اور اللہ عزّوجلّ نے یہ نازل فرمایا: اللہ کسی جان پر اس کی طاقت سے بڑھ کر بوجھ نہیں ڈالتا۔ اس کے لئے ہے جو اس نے کمایا اور اس کا وبال بھی اسی پر ہے جو اس نے اکتساب کیا۔ اے ہمارے ربّ! ہمارا مؤاخذہ نہ کر اگر ہم بھول جائیں یا ہم سے کوئی خطا ہو جائے۔ اللہ نے فرمایا: ہاں۔ اے ہمارے ربّ! ہم پر ایسا بوجھ نہ ڈال جیسا ہم سے پہلے لوگوں پر تُو نے ڈالا۔ اللہ نے فرمایا: ہاں۔ اے ہمارے ربّ! ہم پر کوئی ایسا بوجھ نہ ڈال جو ہماری طاقت سے بڑھ کر ہو۔ اللہ نے فرمایا: ہاں۔ اور ہم سے درگزر کر اور ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم کر۔ تُو ہی ہمارا والی ہے۔ پس ہمیں کافر قوم کے مقابلہ پر نصرت عطا کر۔ اللہ نے فرمایا: ہاں۔ (مسلم)

عن أبي هريرة، رضي الله عنه ، قال‏:‏ لما نزلت على رسول الله، صلى الله عليه وسلم ‏:‏ ‏{‏ لله ما في السموات وما في الأرض وإن تبدوا ما في أنفسكم أو تخفوه يحاسبكم به الله‏}‏ الآية ‏(‏‏(‏البقرة‏:‏283‏)‏‏)‏ أشتد ذلك على أصحاب رسول الله، صلى الله عليه وسلم، فأتوا رسول الله ، صلى الله عليه وسلم، ثم بركوا على الركب فقالوا‏:‏ أي رسول الله كلفنا من الأعمال مانطيق‏:‏ الصلاة والجهاد والصيام والصدقة، وقد أنزلت عليك هذه الآية ولا نطيقها‏.‏ قال رسول الله، صلى الله عليه وسلم‏:‏ ‏"‏أتريدون أن تقولوا كما قال‏:‏ أهل الكتابين من قبلكم‏:‏ سمعنا وعصينا‏؟‏ بل قولوا‏:‏ سمعنا وأطعنا غفرانك ربنا وإليك المصير‏"‏ فلما اقترأها القوم، وذلت بها ألسنتهم؛ أنزل الله تعالى في إثرها‏:‏ ‏{‏آمن الرسول بما أنزل إليه من ربه والمؤمنون كل آمن بالله وملائكته وكتبه ورسله لا نفرق بين أحد من رسله وقالوا سمعنا وأطعنا غفرانك ربنا وإليك المصير‏}‏ فلما فعلوا ذلك نسخها الله تعالى؛ فأنزل الله عز وجل‏:‏ ‏{‏لايكلف الله نفسا إلا وسعها لها ما كسبت وعليها ما اكتسبت ، ربنا لا تؤاخذنا إن نسينا أو أخطأنا‏}‏ قال‏:‏ نعم ‏{‏ ربنا ولا تحمل علينا إصراً كما حملته على الذين من قبلنا ‏}‏ قال‏:‏ نعم ‏{‏ ربنا ولا تحملنا ما لا طاقة لنا به‏}‏ قال ‏:‏ نعم ‏{‏واعف عنا واغفر لنا وارحمنا أنت مولانا فانصرنا على القوم الكافرين ‏}‏ قال‏:‏ نعم‏"‏ ‏(‏‏(‏رواه مسلم‏)‏‏)‏‏.‏

AI-translated (from Arabic)

آج 10 میں سے 10 باقی