7-6- اپریل 1920ء
رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود
56
96
$1920
فرمایا : مجھے آج تک تین اہم معاملات میں خدا تعالیٰ کی رؤیت ہوئی ہے پہلے پہل اس وقت
کہ ابھی میرا بچپن کا زمانہ تھا اس وقت میری توجہ کو دین کے سیکھنے اور دین کی خدمت کی طرف
پھیرا گیا اس وقت مجھے خدا نظر آیا اور مجھے تمام نظارہ حشر و نشر کا کھایا گیا یہ میری زندگی میں بہت
بڑا انقلاب تھا۔دوسرا وہ وقت تھا کہ جماعت کے لوگ ایسے نقطے کی طرف جارہے تھے کہ قریب
تھا کہ وہ کفر میں چلے جائیں اور اس بات کی طرف لے جانے والے وہ لوگ تھے جو سلسلہ کے
دنیاوی کاموں پر قابو پائے ہوئے تھے۔مثلاً صد را انجمن احمدیہ وغیرہ انہی کے ماتحت تھیں اور یہ
لوگوں میں بڑے بڑے نظر آتے تھے۔اس وقت کوشش کی جارہی تھی کہ حضرت صاحب کے
دعوی کو گھٹایا جائے اگرچہ ہم نے حضرت صاحب سے آپ کے دعوئی کے متعلق خوب سنا ہوا تھا
مگر اندیشہ ہوا کہ ممکن ہے ہم غلطی پر ہوں۔اس وقت میں نے خدا تعالی کو دیکھا اور مجھے حضرت
صاحب کی نبوت پر یقین دلایا گیا۔تیسری دفعہ آج مجھے خدا تعالی کی رؤیت ہوئی ہے جس سے
مجھے یقین ہے کہ یہ کام (تعمیر مسجد لنڈن * ناقل) مقبول ہے۔جہاں تک مجھے یاد ہے وہ یہی ہے کہ
میں مسجد لنڈن کا معاملہ خدا تعالیٰ کے حضور پیش کر رہا تھا میں اللہ تعالیٰ کے حضور دو زانو بیٹھا تھا کہ
خداتعالی نے فرمایا۔جماعت کو چاہئے کہ ”جد " سے کام لیں اور "ھزل" سے کام نہ لیں۔جد " کالفظ مجھے اچھی طرح یاد ہے اور اس کے مقابلہ میں دوسرا لفظ ”غزل“ اس حالت میں
معا میرے دل میں آیا تھا اس کے معنے یہ ہیں کہ جماعت کو چاہئے کہ اس کام میں سنجیدگی اور نیک
نیتی سے کام لے ہنسی اور محض واہ واہ کے لئے کوشش نہ کرے۔الفضل 22۔جنوری 1920ء صفحہ 8
نیز دیکھیں۔الفضل 10۔مئی 1944ء صفحہ 2
"
97
-7-6۔اپریل 1920 ء کی درمیانی شب
فرمایا : میں نے دیکھا کہ ایک مکان ہے اور اس کے پیچھے گلی ہے۔میں نے دیکھا اس گلی میں
کچھ لوگ سر نیچے کئے لیٹے ہیں اور مجھے ایسا معلوم ہوا کہ کسی آدمی کو سجدہ کر رہے ہیں۔اس پر
" احمدیت یعنی حقیقی اسلام " سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ رویا 1920ء کی ہے۔دیکھیں کتاب مذکور صفحہ 119
57
مجھے سخت غصہ آیا اور میں ان کے پاس گیا کہ انہیں منع کروں لیکن جاکر دیکھا تو معلوم ہوا کہ سجدہ
نہیں کر رہے ہیں بلکہ گال زمین پر رکھ کر لیٹے ہوئے آسمان کی طرف دیکھ رہے ہیں اور آگے
بڑھتے جا رہے ہیں۔میں نے بھی آسمان کی طرف دیکھا تو مجھے ایک بہت بڑی آبادی نظر آئی اور
اس جگہ خاصی روشنی دیکھی جہاں حضرت مسیح موعود ایک کشتی کی شکل کی چیز میں بیٹھے تھے اور وہ
نیچے اترنا چاہتی تھی۔ان لوگوں نے بھی کہا کہ حضرت مسیح موعود کو دیکھ رہے ہیں اس کے بعد وہ
کشتی ہوائی جہاز کی طرح نیچے اتری اور میں حضرت صاحب کو تلاش کرنے لگا لیکن مجھے کہیں نہ
ملے۔آخر میں سخت غمگین ہو کر کہ شاید حضرت صاحب مجھ سے ناراض ہیں کہ مجھے نہیں ملے
والدہ کے پاس گیا کہ ان کے پاس آئے ہوں گے۔اس وقت میری آنکھوں سے آنسو نکل رہے
تھے۔میں نے ان سے جا کر پوچھا اور کہا کہ حضرت صاحب مجھے نہیں ملے شاید ناراض ہیں تو
انہوں نے فرمایا کہ باہر ٹانگہ پر سیر کو جارہی تھی شریف احمد میرے ساتھ تھا اور عزیز احمد کو بھی
میں نے ساتھ لے لیا تھا لیکن حضرت صاحب کے آنے کا سن کر جلدی واپس آگئی ہوں مگر وہ ابھی
تک مجھے بھی نہیں ملے۔اس سے میری تسلی ہوئی۔والدہ نے جب میرے آنسو دیکھے تو فرمایا یہ
تو رؤیا ہے اور رویا کی تعبیر ہوتی ہے۔یہ سن کر مجھے اطمینان ہو گیا اور میں نے سمجھا کہ یہ رویا
ہے اور حضرت صاحب کے نہ ملنے کی جو وجہ میں نے سمجھی تھی وہ صحیح نہیں ہے۔رویا میں مجھے
اس کی تین تعبیریں سمجھائی گئیں۔میں نے کہا یا تو میں ایسی زبان میں کتاب لکھوں گا جس کے لکھنے
کی مشق نہیں یا عظیم الشان تقریر کروں گا جو بے نظیر ہوگی یا کوئی بڑا نشان ظاہر ہو گا اس کے بعد
آنکھ کھل گئی۔اس رویا میں تقریر کرنے کی طرف جو اشارہ ہے وہ سیالکوٹ کی اس تقریر کے متعلق معلوم
ہوتا ہے جس کا میں نے اوپر ذکر کیا ہے۔اس تقریر کے بعد حضرت خلیفۃ المسیح نے فرمایا کہ جس
وقت میں تقریر کر رہا تھا اس وقت مجھے ایسا معلوم ہوا کہ یک لخت آسمان سے نور اترا ہے اور
میرے جسم میں داخل ہو گیا ہے اور پھر اس کی وجہ سے میرے جسم سے ایسی شعائیں نکلنے لگی ہیں
کہ مجھے معلوم ہوا میں نے حاضرین کو اپنی طرف کھینچنا شروع کر دیا ہے اور وہ جکڑے ہوئے
میری طرف کھنچے چلے آرہے ہیں۔الفضل 19۔اپریل 1920ء صفحہ 10