1924ء

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

89
82
کٹا ہوا پڑا ہے ایک پاؤن میں نے اس پر رکھا ہوا ہے اور ایک پاؤں زمین پر ہے جس طرح کوئی
شخص کسی دور کی چیز کو دیکھنا چاہے تو ایک پاؤں کسی اونچی چیز پر رکھ کر اونچا ہو کر دیکھتا ہے اسی
طرح میری حالت ہے اور جسم میں عجیب چیستی ہے اور سکی پاتا ہوں جس طرح کہ غیر معمولی
کامیابی کے وقت ہوا کرتا ہے اور چاروں طرف نگاہ ڈالتا ہوں کہ کیا کوئی جگہ ایسی ہے جس
طرف مجھے توجہ کرنی چاہئے کہ اتنے میں ایک آواز آئی جو ایک ایسے شخص کے منہ سے نکل رہی
ہے جو مجھے نظر نہیں آتا مگر میں اسے پاس ہی کھڑا ہوا سمجھتا ہوں اور یہ بھی خیال کرتا ہوں کہ یہ
میری ہی روح ہے گویا میں اور وہ ایک ہی وجود ہیں اور وہ آواز کہتی ہے ولیم دی کنگر زیعنی ولیم
فاتح۔ولیم ایک پر انا بادشاہ ہے جس نے انگلستان کو فتح کیا تھا اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔جب میں نے دوستوں کو یہ خواب سنائی تو مفتی صاحب نے ولیم کے معنی لغت انگریزی سے
دیکھے اور معلوم ہوا کہ اس کے معنے ہیں۔پختہ رائے والا۔پکے ارادے والا یا دوسرے لفظوں
میں اولو العزم پس گویا ترجمہ یہ ہوا اولوا العزم فاتح۔ان خوابوں سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے مغربی ممالک کے لئے ایک نیک
ارادہ مقدر ہے اور یہ کہ غالبا وہ کسی میرے سفر کے ساتھ وابستہ ہے۔غالباً اس لئے کہ بعض دفعہ
خواب میں جس شخص کو دیکھا جائے اس کے قائم مقام مراد ہوتے ہیں مگر باوجود ان خوابوں کے
یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ نتائج اس سفر کے معا ساتھ وابستہ ہیں بلکہ ہو سکتا ہے کہ بیج سفر میں بویا
جائے۔نتیجہ بعد میں نکلے۔الفضل 24 جون 1924 ء صفحہ 5۔نیز دیکھیں۔الفضل 4۔اکتوبر 1924 ء صفحہ 3 و
18 - اکتوبر 1924 ء صفحہ 8 و 8۔نومبر 1924ء صفحہ 8 و 18۔نومبر 1924ء صفحہ 8 و 4 - دسمبر 1924ء صفحہ 5 اور تفسیر کبیر
جلد چهارم صفحه 301
141
$1924
فرمایا : اللہ تعالیٰ نے مجھے پہلے ہی بشارت دی تھی کہ میرے ولایت جانے سے اسلام کی
فتوحات شروع ہوں گی۔بعض دوستوں نے کہا بھی کہ میرے وہاں جانے سے کیا ہوا حالا نکہ اول
تو جماعت نے ہی مجھے وہاں بھیجا تھا۔میں خود اپنے ارادے سے وہاں نہیں گیا تھا بلکہ مجھے تو خواب
میں بعض مصائب و مشکلات بھی دکھائے گئے جو میری غیر حاضری میں ہمارے خاندان میں پیدا

آج 10 میں سے 10 باقی