1924ء
رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود
85
ایسی تکلیف کی طرف اشارہ تھا جس کے ازالہ کے لئے انسانی کوشش اور سعی کو دخل ہے چنانچہ
کل میری بیوی کا لڑ کا فوت ہو گیا اور لڑکوں کا قائم مقام مائیں ہو سکتی ہیں لیکن ماؤں کے قائم مقام
بچے نہیں ہو سکتے اس لئے مجھے دوسری بیوی کے مکان کی تیاری میں آدمیوں کو کام کرتے نہیں
دکھایا گیا اس کی تیاری محض خدا کے فضل پر منحصر ہے یہ رویا جس دن میں نے دیکھی اسی روز میں
یہ
نے اپنی دوسری بیوی کو سنا بھی دی اور اسی کے گھر میں میں نے یہ خواب دیکھی تھی اور بھی کئی
رو یا ان مصائب اور مشکلات کے متعلق ہوئیں۔الفضل 25۔دسمبر 1924ء صفحہ 5-6
145
اگست 1924ء
فرمایا : جب ہم دمشق گئے تو اول تو ٹھرنے کی جگہ ہی نہ ملتی تھی مشکل سے انتظام ہوا مگر دو
دن تک کسی نے کوئی توجہ نہ کی۔میں بہت گھبرایا اور دعا کی کہ اے اللہ ! پیشگوئی جو دمشق کے
متعلق ہے کس طرح پوری ہو گی۔اس کا یہ مطلب تو ہو نہیں سکتا کہ ہم ہاتھ لگا کر واپس چلے
جائیں تو اپنے فضل سے کامیابی عطا فرما۔جب میں دعا کر کے سویا تو رات کو یہ الفاظ میری زبان پر
جاری ہو گئے۔عَبْدٌ مُكَوم
یعنی ہمارا بندہ جس کو عزت دی گئی اس سے میں نے سمجھا کہ تبلیغ کا سلسلہ یہاں کھلنے والا ہے
چنانچہ دوسرے ہی دن جب اٹھے تو لوگ آنے لگے یہاں تک کہ صبح سے رات کے بارہ بجے تک
دو سو سے بارہ سو تک لوگ ہوٹل کے سامنے کھڑے رہتے۔الفضل 4۔دسمبر 1924ء صفحہ 6
$1924
146
فرمایا ایک دفعہ میں روزے میں تھا اور مجھے پیاس کی سخت تکلیف تھی جب وہ تکلیف حد
سے بڑھ گئی تو میں نے دعا کی اور میں نے دیکھا کہ معا ایک غنودگی کی حالت مجھ پر طاری ہوئی اور
ایک پیاس بجھانے والی چیز میرے منہ میں ڈالی گئی۔یہ کیفیت ایک سیکنڈ کی تھی اس کے بعد وہ
حالت بدل گئی اور میں نے دیکھا کہ وہ پیاس کی حالت جاتی رہی اور یوں معلوم ہوا کہ جس طرح
خوب پانی پی لیا ہے۔احمدیت یعنی حقیقی اسلام۔صفحہ 244 - 245